ہماری لڑائی ذات کی نہیں، ہماری لڑائی قوم کے بچوں اور اس سرزمین کی ہے۔
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی
|
Pakhtun Students Federation
Official page of PSF - The Students' wing of Awami National Party
وہ سب لوگ بھی آج اسی مقام پر آ کھڑے ہوئے ہیں، جنہیں کبھی یہ جنت اور دوزخ کا معاملہ لگتا تھا۔ جنہوں نے اس گھناؤنے عمل کو مذہب کا نام دیا اور اسے “جہاد” قرار دیا، انہیں معافی مانگنی چاہیے۔ ہم ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ آج یہ حقیقت سب کے سامنے ہے۔ اسی مؤقف کی وجہ سے ہمیں کافر کہا گیا، مگر آج ہم فخر سے اسی راستے پر کھڑے ہیں جہاں اب سب آ کر کھڑے ہو رہے ہیں۔
نن ټول خلق د هغه محبوبه سندرې وائي
خټک چې به د ځان سره ژړله کله کله
اجمل خټک بابا
|
مولانا شیخ ادریس صاحب کی شہادت پوری قوم کے لیے افسوسناک سانحہ ہے۔ پختونخوا میں گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ پہلے صوبائی حکومت کو عمران خان کے کچن کی فکر تھی اور اب صرف عمران خان کی رہائی کی فکر ہے۔ آج بھی جلسوں میں یہی کہا جاتا ہے کہ آپ کو فنڈز چاہئیں یا عمران خان کی رہائی؟ دوسری جانب پورے پختونخوا میں دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی
|
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب:
🟥 اگر پاکستان عالمی تنازعات میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں تو ہمیں اپنے اندرونی مسائل پر بھی اسی سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے
🟥 چار سدہ میں ایک عالم دین مولانا شیخ ادریس صاحب کی شہادت ہوئی، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے
🟥 حال ہی میں حیات آباد میں دہشت گردوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات اور بونیر جیسے علاقے ریاست کے مکمل کنٹرول میں کیوں نہیں؟
🟥 پختون قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر آج بھی یہ سوال موجود ہے کہ دہشت گردوں کو واپس لا کر کس پالیسی کے تحت آباد کیا گیا اور ریاستی رٹ کہاں ہے؟
🟥 اے پی ایس کے واقعے کے بعد پشاور میں ہونے والے جرگے میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان میں واضح طور پر یہ بات شامل تھی کہ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
🟥 لیکن افسوس ہے کہ جنہوں نے ہزاروں دہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا، اور جنہوں نے سہولت کاری کی، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟
🟥 ہمیں آج تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن معاہدوں کے تحت یہ سب کچھ کیا گیا۔
🟥 ہر حملے کے بعد یہی کہا جاتا ہے کہ یہ افغانستان سے ہوا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ ریاست کا کنٹرول کہاں ہے؟
🟥 میری طرف سے صرف یہ درخواست ہے کہ اگر کسی کو طبی سہولت درکار ہو تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر اور مناسب طبی سہولت فراہم کی جائے
🟥 اگر بیرونِ ملک علاج یا معائنے کے بیانات کا مسئلہ ہے تو ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو اندر جا کر بشریٰ بی بی اور عمران خان سے ملاقات کرے اور حقائق قوم کے سامنے پیش کرے
🟥ہم ماضی میں بھی جب کسی کو صحت کا مسئلہ ہوتا تھا تو سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بنیاد پر اس کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔
🟥 کیا ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور ہنگو جیسے علاقوں میں ریاستی رٹ موجود ہے؟
🟥 آج بھی کہیں “گڈ اور بیڈ” کی تقسیم جاری ہے، کہیں امن کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں
🟥 مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ میں اپنے مسائل لے کر کہاں جاؤں۔ صوبہ وفاق کی طرف بھیجتا ہے اور وفاق صوبے کی طرف۔ عوام کو فٹبال بنا دیا گیا ہے
🟥 میں گزارش کرتا ہوں کہ ان مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے
🟥 پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم جنگی سوچ کو ختم کر کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں اور تجارت کو فروغ دیں
🟥 ملک میں مہنگائی، تیل کی قیمتوں اور معاشی مسائل پر بھی فوری غور کیا جائے کیونکہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں
| |
پاکستان کو ہمارا حق تسلیم کرنا ہوگا۔ کیا پنجاب ہمیں برابر کا بھائی سمجھتا ہے؟ ہم نے کبھی غلامی قبول نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ اصل مسئلہ صرف اختیار کا ہے۔ ہمارے وسائل پر اختیار دوسروں کا ہے اور ہماری جدوجہد یہی ہے کہ ہم اپنے وسائل پر اپنا حق حاصل کریں۔
"خپله خاوره، خپل اختیار، نه منو د بل اختیار"
| |
سوات: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن افضل خان لالا کالج مٹہ کے زہر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ شو، تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان خطاب کر رہے ہیں
|
02/05/2026
سوات: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن افضل خان لالا کالج مٹہ کے زہر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ شو، تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، ضلعی صدر شیر شاہ خان، تحصیل مٹہ صدر بلال خان اشاڑی، سابق صوبائی امیدوار محمد ظاہر شاہ خان نے خطاب کیا۔ تقریب میں اے این پی کے ضلعی ترجمان ضیاء ناصر، سابق ضلعی نائب ناظم اعلیٰ عبد الجبار خان، رکن مرکزی کونسل صلاح الدین خان اور دیگر زمہ داران سمیت پی ایس ایف اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
|
پشاور؛ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کا ایمپاورڈ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب:
| |
پشاور؛ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا ایمپاورڈ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب:
| |
قیام امن، دہشتگردی کے خاتمے، صوبائی خودمختاری کے عملی حصول، این ایف سی ایوارڈ کے اجراء اور ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری جدوجہد تب کامیاب ہوگی جب ہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرینگے۔ ہم لڑائی اور انتشار کی سیاست نہیں کرتے مگر میدان چھوڑنے والے بھی نہیں۔ عدم تشدد کی مزاحمت کے ساتھ اپنے حق کیلئے اسی طرح میدان میں رہیں گے۔
میاں افتخار حسین
صوبائی صدر اے این پی
|
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000
