Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts

Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts, Government Organization, University Town Peshawar, Peshawar.

Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts envisions establishment of a system of accurate, transparent & Secure Land records linked to geospatial information system for Merged Areas of Khyber Pakhtunkhwa

04/03/2026

آج بمورخہ26 فروری2026
تحصیلدار امیر زرین صاحب ہمراہ سرکل گرداور احمد علی صاحب،پٹواری نظر محمد لالا اور پٹواری عمر محمد صاحب تصدیق چھٹہ شجرہ نسب موضع سوال قلعہ تحصیل اتمان خیل ضلع (باجوڑ) میں مصروف ہیں

04/03/2026

آج بمورخہ 3 مارچ 2026 زیر نگرانی تحصیلدار اتمانخیل محمد سلیم صاحب ہمراہ محمد عمران صاحب ۔طاہر صاحب ۔منصوب حیات گرداور توصیف احمد پٹواری صدام حسین سرویر کام پیمائش کے بارے میں میٹنگ میں مصروف ہیں

Photos from Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts's post 04/03/2026

Mr. Imtiaz Mohmand, Senior Manager Operations, SDLR, KP, and Mr. Abdul Wajid, Manager GIS, SDLR, KP, visited the combined Settlement Offices of Jamrud, Bara, and Mullagori and held a meeting with the Settlement Tehsildars, GIS team, and staff.

It was decided that Tehsil Landi Kotal staff will remain stationed at the combined office until the security situation improves. The room currently occupied by the patwaris of Bara will be vacated immediately for GIS staff.

The Manager GIS informed that measurement work is commencing and that past mistakes in Landi Kotal will not be repeated. He added that SOPs are being formulated to define the roles of settlement and technical staff, and that the concerned patwari will accompany the surveyor during field activities.

The SMO will personally monitor all activities to ensure smooth implementation and effective coordination.

18/02/2026
27/01/2026

آج مورخہ 21 جنوری 2026 کو سیٹلمنٹ تحصیلدار جناب محمد معراج صاحب اپنے تمام متعلقہ سٹاف کے ہمراہ نیو تحصیل آفس میں موضع جات کے ریکارڈ کو حتمی شکل دینے اور تکمیلِ کام میں مصروف ہیں

27/01/2026

آج بمورحہ 21/01/026 سب ڈویژن حوئیزے/بائیزی میں Smo امتیاز مھمند صاحب کی کوششوں سے آیک گرینڈ جرگہ منعقد ہوئے جس میں اپر مھمند کےایڈمنسٹرلیش اور بائیزئ کے لینڈ سیٹلمنٹ سٹاف گرداور سرداربھادر صاحب اور حورشید احمد پٹواری صدام حسین نورالبصر پٹواری جواد احمد پٹواری نے علاقہ مشران کے ساتھ کام بندوبست کے بارے میں حصوصی ملاقات کی اور کام بندوبست تحریر شجرہ نسب سے آگاہ کیا علاقہ مشران نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور مشاورت کے لئے توڑہ وقت ما نگا

27/01/2026

*آج بروزِ جمعہ 23 جنوری 2026*
تحصیل بندوبست ٹیم باڑہ

حسب الحکم تحصیلدار باڑہ فقیر حسین صاحب پٹواریان سید شہاب شاہ و محمد الیاس موضع اکاخیل تحریر شجرہ نسب میں مصروف ہے...!

27/01/2026

اجکے روزمورخہ26/01/2026کو حسب الحکم جناب فقیرحسین تحصیلدار بندوبست باڑہ فردوس خان پٹواری موضع سپاءورمزخیل میں حاجی رئیس خان کے خاندان کے شجرہ نسب تحریر کرنے میں مصروف ھے

27/01/2026

آج مورخہ 27/01/2026 عطاء اللہ تحصیلدار ہمراے سٹاف گرداور سردار بہادر خان اور نورالبصر پٹواری موضع ایسک کور خویزئ سب ڈویژن بائزئ مہمند میں تحریر شجرہ نسب کے کام میں مصروف ہیں

27/01/2026

محترم عامر سلطان ترین، ایس ایم بی آر صاحب کا ضلع خیبر کا اچانک دورہ، ایس ڈی ایل آر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ

پشاور: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو صاحب نے پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب،محترم واصل خان خٹک (PD) سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈز (SDLR) پراجیکٹ کے ہمراہ ضلع خیبر میں سیٹلمنٹ آفیسر کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب، واصل خان خٹک نے ضلع خیبر میں جاری سیٹلمنٹ کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ایس ڈی ایل آر منصوبے کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جن میں اب تک کی پیش رفت، فیلڈ سرگرمیاں، ڈیٹا کی تصدیق کے مراحل اور زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات شامل تھے۔

انہوں نے خاص طور پر مستفیدین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبرز کے اندراج اور تصدیق کے طریقۂ کار کے بارے میں استفسار کیا اور اس کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ اصل ملکیت کو یقینی بنایا جا سکے، جعلی اندراجات کا خاتمہ ہو اور ڈیجیٹل زمین کے ریکارڈ کی ساکھ مضبوط بنائی جا سکے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر صاحب، واصل خان خٹک نے آگاہ کیا کہ سخت تصدیقی نظام نافذ ہے اور سی این آئی سی کا اندراج منظور شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔

محترم عامر سلطان ترین، ایس ایم بی آر نے سیٹلمنٹ کارروائیوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیٹلمنٹ اسٹاف اور ایس ڈی ایل آر پراجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایل آر منصوبہ ایک اہم اصلاحاتی اقدام ہے جس کا مقصد عوام کو محفوظ، شفاف اور چھیڑ چھاڑ سے پاک زمین کے ریکارڈ فراہم کرنا ہے۔

دورے کے اختتام پر انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو کام کی رفتار برقرار رکھنے کی تلقین کی اور مقررہ طریقۂ کار کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے سیٹلمنٹ سرگرمیوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایس ڈی ایل آر منصوبے کے تحت زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے زمین کے انتظامی نظام کو جدید بنایا جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

14/01/2026

پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈز (ضم شدہ اضلاع)، تحصیلدار کی آسامی کے لیے ایٹا (ETEA) کے زیرِ اہتمام منعقدہ اسکریننگ ٹیسٹ کے دوران امتحانی انتظامات اور عمل کی نگرانی کرتے ہوئے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

University Town Peshawar
Peshawar
25000