05/10/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے صدر حذیفہ سبحان مہمند اور جنرل سیکرٹری تنزیل الرحمن خٹک کی سربراہی میں ہاسٹل نمبر 6 میں چیئرمین عمران خان صاحب کا 74واں یومِ پیدائش بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی، یونیورسٹی کیمپس پشاور کے صدر عامر خان مروت، سابقہ یونیورسٹی کیمپس صدر سیلاب داوڑ، یونیورسٹی کیمپس کے نائب صدر حیدر خٹک، چیئرمین محمود خان یوسفزئی، سینئر نائب صدر سہیل آفریدی، سابقہ سینئر نائب صدر جنید زادہ اتمان خیل اور سابق چیئرمین رئیس یوسفزئی سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
آخر میں چیئرمین عمران خان صاحب کی صحت، سلامتی اور جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ترجمان رضوان مروت
انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن
زرعی یونیورسٹی پشاور