23/02/2026
Kpk police
خیبر پختونخواہ پولیس کے ہر خبر سے با خبر رہنے کیلیے ہماری پیج کو لایک شیر او کمنٹ بھی کریں ۔۔۔
23/02/2026
13/01/2026
گلشید خان ڈی ایس پی تنگی تعینات
01/12/2025
محترم آئی جی خیبرپختونخوا ذولفقار حمید صاحب اور ایس ایس پی میڈم روزیہ الطاف ایس ایس پی کمپلینٹ سی پی او دوران کھلی کچہری
23/10/2025
نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان ربنواز خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
مردان: نوتعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان ربنواز خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مردان اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔
بعد ازاں، آر پی او ربنواز خان نے پولیس لائنز مردان میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اپنے خطاب میں آر پی او ربنواز خان نے کہا کہ مردان ریجن میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس افسران اور جوان قانون کی بالادستی، شفافیت، اور خدمتِ خلق کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ، جرائم کے تدارک، اور منشیات و دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
06/10/2025
#ماشاءاللــّٰـــــه 💘
مردان ریجن کے خوبصورت پولیس افسران کا
ایڈوانس کورس میں آج پہلا دن خوشگوار
💘
💘
04/10/2025
عبدالعلی کو تھانہ ناصر باغ پشاور کا ایس ایچ او تعینات کردیا گیا
04/10/2025
کوہاٹ: پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی طلائی اشیاء چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
کوہاٹ ،کوہاٹ پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بڑی چوری کا معمہ حل کر لیا۔
تھانہ جنگل خیل پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی طریقہ کار بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی طلائی اشیاء چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنگل خیل کو مدعی گلزار کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے نقدی اور طلائی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ، ڈاکٹر زاہد اللہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ اموال کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او جنگل خیل، مسعود خان کی نگرانی میں تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تفتیش کی۔ شب و روز کی انتھک محنت کے بعد پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
گرفتار شدہ ملزمان کمین گل اور سمین سکنہ افغان مہاجر کیمپ جنگل خیل کے قبضے سے مسروقہ نقدی اور قیمتی طلائی اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ جرائم اور ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
04/10/2025
گلشید خان ڈی ایس پی تنگی ایڈوانس کورس کیلئے منتخب
تنگی سرکل کے غیور عوام کے نام اہم پیغام*
اسلام علیکم!
اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں میں نے مختلف اضلاع کے مختلف مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی ھے۔اور ھمیشہ کوشش کی ھے کہ عوام کے توقعات پر پورا اتر سکوں،قانون کی بالادستی کو یقینی بناوں۔اور اللہ تعالی کے حضور سرخرو رہ سکوں۔تنگی سرکل میں ڈی ایس پی تنگی کی حیثیت سے بھی میری کوشش رھی کہ پوری ایمانداری،استقامت ،لگن اور ھمت کے ساتھ اپنے فرایض انجام دوں۔اور میری حتی الوسع کوشش رھی کہ تنگی سرکل میں قانون کی بالادستی کو یقینی بناوں۔اور امن وامان کی صورتحال مثالی رھے۔یہ ایک کٹھن سفر تھا۔لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے میں مطمین دل کے ساتھ تنگی سرکل سے ایڈوانس کورس کیلئے جارھا ھوں۔تنگی سرکل میں ڈیوٹی کے دوران اگر مجھے تنگی کے باغیور اور شریف عوام،میڈیا،تاجربرادری،سیاسی رھنماووں،سول سوسایٹی ،ضلعی انتظامیہ اور اپنے محکمہ پولیس کے جانباز جوانوں اور افسروں کا مثالی تعاون اگر نہ رھتا۔تو میرا یہ سفر یقیننا مشکل ھوتا۔میں مذکورہ بالا تمام طبقات اور تنگی سرکل کے عوام کا فردا فردا مشکور ھوں۔اور انکی اس محبت کو ھمیشہ یاد رکھونگا۔میں اپنے بعد انے والے نٸے ڈی ایس پی صاحب کے لیے نیک تمناووں کا اظہار کرکے یقین رکھتا ھوں کہ تنگی سرکل کے غیور اور قانون پسند عوام ان سے بھی ھر طرح کا تعاون کرینگے۔اور جرایم کی بیخ کنی میں انکاساتھ دینگے۔سرکاری فرایض کی انجام دھی میں بہترین کوشش کی باوجود بھی ھمیشہ بہتری کی گنجایش موجود رھتی ھے۔میں ایک مرتبہ پھر تنگی سرکل کے تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ھوں۔اگر کسی کی دل آزاری ہوا ہو تو میں معافی کا طلب گار ہوں ۔مجھے اپنے دعاوں میں یاد رکھنا۔۔
وسلام
گلشید خان سابق ڈی ایس پی تنگی
04/10/2025
انسپکٹر بہار علی خان ایڈوانس کورس کیلئے روانہ ہوگئے۔
انشاءاللہ بہت جلد ڈی ایس پی رینک پر ہوں گے
اپ جہاں بھی ہو ہمیشہ خوش رہو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
