Police Station Hayatabad

Police Station Hayatabad

Share

Aasan Insaf Markaz Hayatabad �

31/07/2025

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 31 جولائی 2025*

*(ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان کی کامیاب کارروائیاں، منشیات سمگلنگ سمیت آئس اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار)*

پشاور ( ) *ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی* کی سربراہی میں *ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان نے کارروائی میں رکشہ کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جبکہ ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان منشیات پشاور کے مختلف علاقوں کو بذریعہ رکشہ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،

کارروائی نواحی علاقہ گڑھی صحبت خان ناکہ بندی پر عمل میں لائی گئی، جہاں مشکوک رکشہ کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے دوران رکشہ سے 12 کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کی گئ۔

اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران آئس سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 300 گرام آئس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے،
گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس نے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،

کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،

19/07/2025

■ تھانہ خزانہ پولیس کی کارروائیاں، مجرمان اشتہاری، شراب، منشیات سمیت غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول، 5 بوتل شراب، 1235 گرام چرس اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں

25/06/2025

یہ بچی تھانہ خزانہ کو ملی ہے جو کہ اپنا نام حفصہ بتاتی ہے اور والد کا نام اور سکونت معلوم نہیں ہے۔ اس بارے میں کسی کے ساتھ کوئی رپورٹ گمشدگی ہو تو تھانہ خزانہ کے محرر مدثر شاہ سے موبائیل نمبر۔ 03025922318 پر رابطہ کریں۔

09/06/2025

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*

حیات آباد پولیس کی اہم کاروائی ، عید کے دوسرے دن شہری سے موبائل فون چھیننے والا سنیچر پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا ساتھی/سنیچر فرار

پشاور ۔ گرفتار سنیچر کی شناخت حذیفہ ولد فضل سبحان کے نام سے ہوئی

پشاور ۔ فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے

پشاور ۔ موٹر سائیکل سوار سنیچروں نے عید کے دوسرے دن حیات اباد فیز 3 سیکٹر L3 میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھینا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی

پشاور ۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کی تھی سخت چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سوارں کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بچائے فرار ہونے لگے

پشاور ۔ پولیس نے تعاقب کے دوران راہزنوں نے فائرنگ کی کراس فائرنگ کے دوران ایک سنیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

پشاور ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مقدمہ علت 640 مورخہ 8.6.2025 جرم 392.34 تھانہ حیات آباد میں چھینا گیا موبائل فون برآمد کرنے کیساتھ ساتھ وارداتوں میں استعمال شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد

پشاور ۔ برآمد شدہ موبائل فون چند گھنٹوں کے اندر اندر اپنے مالک کو حوالے کرنے پر شہری نے حیات آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا

پشاور ۔ گرفتار سنیچر سے مزید تفتیش جاری ہے

06/06/2025

ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق روغانی کی اہم کاروائی !!
ہسپتال اور تجارتی مراکز میں شہریوں سے موبائیل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مال مسروقہ موبائل فونز برآمد

01/06/2025

*ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان کی کامیاب کاروائی ، منظم راہزن/ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار ، 43 لاکھ مسروقہ رقم برآمد*

پشاور () افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر سٹریٹ کرائمز ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری رہیں اس سلسلے میں ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی نگرانی میں ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خطرناک راہزن/ڈکیت گینگ کا سرغنہ ملزم انضمام کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 27 مارچ کو چائے کے تاجر سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھی ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ، گرفتار ملزم کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مسروقہ 43 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے...

24/01/2025

*(ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان کی کامیاب کارروائیاں، موٹرسائیکل چوری سمیت آئس اور دیگر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار)*

پشاور( ) *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی خصوصی احکامات کی روشنی میں *ڈی ایس پی ٹاون سرکل آصف شریف* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان نے اہم کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو منشیات فروش سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم تہکال پایان کا رہائشی ہے جوکہ موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا، جس کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کی نشاندھی پر مسروقہ دو عدد موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم تیس ہزار روپے اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

26/12/2024

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 26 دسمبر 2024*

*(ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان کی کاروائی پرائیویٹ گنر گرفتار، اسلحہ برآمد)*

پشاور ( ) افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائیویٹ گنرز، جعلی سکیورٹی اہلکار کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا، *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران گاڑیوں میں موجود سرکاری وردی میں ملبوس پرائیویٹ گنر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کیلئے سکیورٹی وردی کی مشابہت اپنائی ہوئی تھی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول، بنڈل وئیرز، میگزین اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد طارق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جمرود روڈ اور فیز فائیو میں ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر اس میں موجود خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے پرائیویٹ گنرز کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول، متعدد میگزین، بنڈل وئیرز اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

31/10/2024

ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے موٹرکار لفٹنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزمان منظم کارلفٹر گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جو گاڑیاں چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت میں بھی ملوث ہے، جن کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی.

16/09/2024

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 16 ستمبر 2024*
*(ایس ایچ او تھانہ تہکال نورمحمد خان کی کارروائی،تالہ توڑ کر دکان کا صفایا کرنے والا ملزم گرفتار، قیمتی گھڑیاں برآمد)*

پشاور () *ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* کی ہدایت پراے ایس پی ٹاون نازش شہزادی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نورمحمد خان نے پشاور کے تجارتی مرکز یونیورسٹی روڈ پر واقع پلازہ میں دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں چوری کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کاجدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم تہکال پایاں کے رہائشی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے مال مسروقہ27عدد قیمتی گھڑیاں برآمد کر لئے گئے ہیں ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق گھڑیوں کے تاجر مدعی عمر خان نے تھانہ تہکال پولیس کو یونیورسٹی روڈ پر واقع دکان سے چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی

ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے اے ایس پی ٹاون سرکل نازش شہزادی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، خصوصی ٹیم نے اہم شواہد کی روشنی میں جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران ملوث ملزم جبران ولد جمروز سکنہ تہکال پایاں کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جس کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کی27عدد قیمتی گھڑیاں برآمد کر لئے گئے ہیں ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Photos from Police Station Hayatabad's post 06/08/2024

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*

پشاور( ) *نو تعینات ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* نے موجودہ حالات کے پیش نظر اور شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تھانہ حیات آباد کا اچانک دورہ کیا

پشاور ۔ اس موقع پر *ڈی ایس پی حیات آباد سرکل عمران عالم خان* نے ایس پی کینٹ کو تمام تر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی

پشاور ۔ دورے کے دوران *ایس پی کینٹ اعتزاز عارف* نے تھانہ حیات آباد کا ریکارڈ، روزنامچہ، صفائی ستھرائی، سرکاری اسلحہ اور رجسٹرات چیک کرنے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی جائزہ لیا

پشاور ۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کرکے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں

پشاور ۔ ایس پی کینٹ نے تھانے میں آنے والے سائلین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے

پشاور ۔ تھانہ آنے والے سائلین، بزرگوں اور خواتین کی بروقت داد رسی کی جائے اور شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے
*ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف*

پشاور ۔ اس موقع پر *ایس پی کینٹ اعتزاز عارف* نے سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہمہ وقت مستعد اور چوکس رہتے ہوئے سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی..

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Peshawar