PMLN Khyber Pakhtunkhwa

PMLN Khyber Pakhtunkhwa

Share

This page will serve as the Official page for Pakistan Muslim League N Khyber Pakhtunkhwa

Photos from PMLN Khyber Pakhtunkhwa's post 12/05/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کا 21 واں کانووکیشن سے خطاب
ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقریب کے سلسلے میں بہت سے یونیورسٹیوں میں گئی ہوں۔ مریم نواز شریف
لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز شریف
لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے میں میری بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ مریم نواز شریف
لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے انگلش میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ مریم نواز شریف
مجھے احساس ہے بہت سے چیلنجز اور مشکلات حالات سے گزر کر آپ سب طلبہ یہاں تک پہنچے ہیں۔ مریم نواز شریف
فارغ التحصیل طالبات اور ان کے والدین، اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہوں۔ مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈگری حاصل کرنے والی تمام طالبات کو شاباش
ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ کا سفر ختم نہیں بلکہ اب شروع ہوا ہے۔ مریم نواز شریف
لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے طالبات سے آج دل کی باتیں کرنے آئی ہوں۔ مریم نواز شریف
ڈگری لیکر آپ سب نے زندگی کے سفر میں آگے بڑھنا ہے۔ مریم نواز شریف
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بطور وزیراعلیٰ ایک خاتون مقرر کی گئی۔ مریم نواز شریف
میری کیبنٹ میں سب سے محنتی وزیر خواتین ہیں۔ مریم نواز شریف
پہلی بار کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کو عہدے دیئے گئے۔ مریم نواز شریف
خواتین آج مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ مریم نواز شریف
میری جماعت کے لوگ کہتے تھے کہ کیسے ایک خاتون پولیس، ٹیرازم اور دیگر معاملات کیسے چلائے گئی۔ مریم نواز شریف
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ مریم نواز شریف
قوم کی بیٹیوں کی طاقت پر مکمل اعتماد ہے۔ مریم نواز شریف
صوبے میں خواتین کو ہراساں کرنے والے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر نہیں سوتی۔ مریم نواز شریف
ہماری خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔مریم نواز شریف
خواتین کے تحفظ کے لئے جگہ جگہ پینک بٹن لگائے جارہے ہیں۔ مریم نواز شریف
خواتین کے لئے ورچوئل پولیس اسٹیشن بنائے ہیں۔ مریم نواز شریف
خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے لئے زیروٹالرنس ہے۔ مریم نواز شریف
والدین سے کہتی ہوں کہ ہراسمنٹ کے معاملے میں ہمیشہ اپنی بیٹی کا ساتھ دیں۔ مریم نواز شریف
خواتین کے لئے آن لائن ہراسگی کے لئے سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف
پنجاب میں انفراسٹر،امن وامان اور معیشت پر کام کررہی ہوں۔ مریم نواز شریف
ایک ماں کی حیثیت سے دل چاہتا ہے کہ پلک جھپک میں تمام مسائل کو حل کردوں۔ مریم نواز شریف
خواتین کردار ادا کرے گی توملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مریم نواز شریف
ایک لاکھ گھرمکمل ہونے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی۔ مریم نواز شریف
رانا سکندر حیات نے تعلیم کے میدان میں بہت کام کیا اور یہ بچوں کے فیورٹ ہیں۔ مریم نواز شریف
سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں بچوں سے ان کی آب بیتی سن کررونا آجاتا تھا۔ مریم نواز شریف
بہت سے ایسے بچے کو جن کو مالی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے آج وہ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ مریم نواز شریف
آج کے ٹیکنالوجی، اے آئی کے دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر تعلیم حاصل کرنا نا ممکن ہے۔ مریم نواز شریف
بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور غلیل تھامنے کی بجائے لیپ ٹاپ ہونے چاہیے۔ مریم نواز شریف
تقریباًایک لاکھ بچوں کو ہونہار سکالر شپ دیں۔ مریم نوازشریف
صوبے میں تیس ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دے چکے ہیں۔ مریم نواز شریف
طلبہ کی آسانی کے لئے گرین بسوں کا دائرکار کالجز اور یونیورسٹیوں تک بڑھایا۔ مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک لاکھ طلبہ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان
میرے والد لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک موٹربائیک چلاتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ مریم نواز شریف
یہ ملک ہماراہے، کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں ہے۔ مریم نواز شریف
ملک کی جیت کی فتح کو منانا،بطور پاکستانی ہمیں سب سے ذمہ داری اور فرض ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف
اس ملک کا جھنڈا اور فیوچر نوجوان کے ہاتھوں میں ہے۔ مریم نواز شریف
بھارت سے جنگ میں پوری قوم بنیان مرصوص کی طرح اکٹھی ہوگئی۔ مریم نواز شریف
دنیا نے پاکستان کو دہشت گردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ مریم نواز شریف
آج پاکستان بڑے ملکوں کے درمیان مثالحتی قرار ادا کررہا ہے۔ مریم نواز شریف
جو دو ملک آپس میں بات نہیں کرتے اب وہ پاکستان کے تھرومعاہدے کررے ہیں۔ مریم نواز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کی دور اندیشی کی وجہ سے آج پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران نہیں ہے۔ مریم نواز شریف
سیاسی لیڈر شپ اور عسکری لیڈر شپ اگر ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو اس ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مریم نواز شریف

11/05/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر اور نیول چیف کو زبردست خراج تحسین
کچے میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین، انشورنس کمپنی کے قیام پر وزیرِ خزانہ اور سیکرٹری فنانس کی کارکردگی کو سراہا
چولستان اور کچے کے شہریوں کیلئے آسان شرائط پر”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم شروع کرنے کی منظوری، سکیم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت
”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کیلئے 30ہزار لاٹ کی شناخت کر لی گئی،”اپنا کھیت، اپنا روزگار“سکیم میں اب تک تقریباً2 لاکھ خاندانوں کی ایپلی کیشنز موصول: بریفنگ
22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری، قائداعظم بزنس پارک (QABP) شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ رقبے کی توسیع کی منظوری
پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ نظام کے نفاذ کی منظوری، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری
پنجاب جنرل انشورنس کمپنی (PGIC) کے قیام کی منظوری، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تنظیم نو اور استعداد کار بڑھانے کی منظوری
یو ای ٹی سب کیمپس نارووال کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال بنانے کی منظوری
اے ڈی پی 2025-26 میں راجن پور اور ڈی جی خان کے ہل ٹورنٹس (رود کوہی) کے منصوبوں کی شمولیت کی منظوری،جدید صوبائی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کی منظوری
چیف منسٹر اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی منظوری، داتا دربار ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول لینے کی منظوری
ایکوا کلچر اتھارٹی آف پنجاب (AAP) کے قیام کی منظوری، شرمپ اسٹیٹس کے قیام کیلئے جنگلات کی اراضی کی منتقلی کی منظوری
لالہ موسیٰ سے مائیوانہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری، لالہ موسیٰ سے موئیوانہ تک سڑک جلد از جلد تعمیر کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں عطیات کی منظوری، ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کے خاتمے کی منظوری
تحصیل حضرو، ضلع اٹک،تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام کی منظوری
چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کے مستحقین میں اضافے اور اضافی فنڈز کی منظوری، پنجاب کیلئے نیو انرجی وہیکل(NEV) پالیسی کی منظوری
ضلع شیخوپورہ میں 500 ملین روپے کی ترقیاتی سکیموں کی اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری، بینک آف پنجاب کو”کلین ایئر پروگرام“ کیلئے مالیاتی ایجنٹ قرار دینے کی منظوری
ضلع ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی اضافی اسکیموں، ضلع فیصل آباد میں سڑکوں کی بحالی کی مزید سکیموں کی منظوری
انڈسٹری کیلئے این او سیز اور دیگر منظوریوں میں کوئی رکاوٹ یا مسائل پیدا نہیں ہونے چاہئیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کابینہ کو ہدایت
جو پنجاب میں صنعت لگانا چاہتا ہے، ضرور لگائے، مکمل معاونت کریں گے، صنعت کار اپنا کنسٹرکشن پلان لے کر آئیں، انڈسٹری لگانے کا عمل بالکل آسان بنایا جائے: مریم نواز شریف
پہلے خرچ کر کے بعد میں بل بھیج دینا کسی صورت قبول نہیں، ہر خرچے سے پہلے آگاہ کیا جائے،حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی: وزیراعلیٰ کی وارننگ
موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ٹارگیٹڈ فیول سبسڈی کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا34واں اجلاس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے اور منظوریاں دی گئیں۔ پنجاب کابینہ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ نے کچے میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نے تیز ترین انشورنس کمپنی کے قیام پر وزیرِ خزانہ اور سیکرٹری فنانس کی کارکردگی کو سراہا۔صوبائی کابینہ نے کمپنی کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے چولستان اور کچے کے شہریوں کے لئے آسان شرائط پر”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کے لئے 30ہزار لاٹ کی شناخت کر لی گئی۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم میں اب تک تقریباً2 لاکھ خاندانوں کی ایپلی کیشنز موصول ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم کی کڑی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم کی پوری معلومات ایک کلک پر مہیا ہونی چاہیے۔ صوبائی کابینہ نے22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک (QABP) شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ رقبے کی توسیع کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ نظام کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ مری گلاس ٹرین منصوبے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی منظوری دے دی۔ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر (ترمیم) ایکٹ 2026 کے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی۔ پنجاب کنٹرول آف غنڈہ اینڈ اینٹی سوشل بیہویئر ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے مریم کو بتائیں پروگرام کے اہلیت کے معیار اور فنانشل ایلوکیشن میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔ سیلاب سے بچاؤ اور دریاؤں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ پوٹھوہار میں زراعت کی تبدیلی (Transformation) کے منصوبے اور سبسڈی کی منظوری دے دی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی تنظیم نو اور استعداد کار بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں انسداد پرتشدد انتہاپسندی (Center of Excellence) ایکٹ 2025 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ جدید صوبائی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر (PTM&CC) کے قیام کی منظوری دی گئی۔ داتا دربار ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول لینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی (PGIC) کے قیام کی منظوری دے دی۔ گارمنٹ سٹی اور مختلف انڈسٹریل زونز میں پلاٹوں کی لیز اور کرائے کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز (SEZs) کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ٹیچنگ سٹاف کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دیدی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ چیف منسٹر اسٹروک انیشیٹو'' (فالج سے بچاؤ کا منصوبہ) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایکوا کلچر اتھارٹی آف پنجاب (AAP) کے قیام کی منظوری دی گئی۔ شرمپ اسٹیٹس کے قیام کے لیے جنگلات کی اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی میں دیگ نالہ پر فلڈ بند کی تعمیر کے منصوبے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ کسانوں کی شمولیت کے لیے ای ڈبلیو آر (EWR) اور کموڈٹی ٹریڈنگ سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اے ڈی پی 2025-26 میں راجن پور اور ڈی جی خان کے ہل ٹورنٹس (رود کوہی) کے منصوبوں کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے والے سرکاری کالجوں کے اصل ناموں کی بحالی کی منظوری دے دی۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کے لیے نظرثانی شدہ مراعات کی منظوری دے دی۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔

لالہ موسیٰ سے مائیوانہ تک سڑک کی تعمیر کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لالہ موسیٰ سے موئیوانہ تک سڑک جلد از جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سلطان فاؤنڈیشن کے لیے سرکاری زمین کی لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ یو ای ٹی سب کیمپس نارووال کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال بنانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز 2025 کے رول 91(i) میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈیلی گیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 کے شیڈول میں مختلف اداروں کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ تحصیل حضرو، ضلع اٹک میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی۔ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم اور جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے منڈی ٹاؤن، بھکر میں ٹی ڈی اے کوارٹرز کی الاٹمنٹ کو مستقل کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کے مستحقین میں اضافے اور اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔ ضلع شیخوپورہ میں 500 ملین روپے کی ترقیاتی سکیموں کی اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ ضلع ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی اضافی اسکیموں کی منظوری دے دی۔ ضلع فیصل آباد میں سڑکوں کی بحالی کی مزید اسکیموں کی منظوری دے دی۔ ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں عطیات کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ہائٹیک (HITEC) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بینک آف پنجاب کو ''کلین ایئر پروگرام'' کے لیے مالیاتی ایجنٹ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے لیے نیو انرجی وہیکل(NEV) پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بوائلرز اینڈ پریشر ویسلز سیفٹی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے کنسولیڈیشن آف ہولڈنگز (منسوخی) ایکٹ 2026، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم اور پی ایس ٹی ایس (PSTS) کے مختلف رولز 2012 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز 2012 میں ترمیم، پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس انسپکٹریٹ ایکٹ 2018 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ ضلع قصور میں اے ڈی پی کی سڑک کے منصوبے کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔ بھوربن مری میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کے لیے زمین کی ضرورت کی حد میں نرمی کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پاکستان کے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ لیبر کورٹس لاہور اور راولپنڈی میں پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ محتسب پنجاب (Ombudsperson) کے دفتر میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ مظفر گڑھ میں پہلے شرمپ اسٹیٹ (Shrimp Estate) کے مقام اور نام کی تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی آپریشنل ضروریات کے لیے فنڈز کی تخصیص کی منظوری دی گئی۔

اسٹیمپ ایکٹ 1899 میں ترامیم اور دیہی علاقوں میں اسٹیمپ ڈیوٹی کو معقول بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجاب میں صنعت لگانا چاہتا ہے، ضرور لگائے، مکمل معاونت کریں گے۔ صنعت کار اپنا کنسٹرکشن پلان لے کر آئیں، انڈسٹری لگانے کا عمل بالکل آسان بنایا جائے گا۔ انڈسٹری کیلئے این او سیز (NOCs) اور دیگر منظوریوں میں کوئی رکاوٹ یا مسائل پیدا نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پہلے خرچ کر کے بعد میں بل بھیج دینا کسی صورت قبول نہیں، ہر خرچے سے پہلے آگاہ کیا جائے۔حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کوکلیئر کریں۔ حکومت کام کروا لے اور ادائیگی نہ کرے، یہ مجھے قطعاً قبول نہیں۔اجلاس میں راوت میں 50 بستروں کے ہسپتال کے قیام کے لیے پرانی عمارتوں کو گرانے کی منظوری دی گئی۔ موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے ٹارگیٹڈ فیول سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت کے پیش نظر اضافی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے تھانوں کی حدود کی نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی بقایا رقم کی ادائیگی اور اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے شہریوں کو مفت سفر کی سہولت دینے کے لیے اربن بس آپریشنز (رینٹل ماڈل) کی منظوری دیدی۔ پنجاب میں 5,182 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ گرانٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب فلم سٹی اتھارٹی آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی۔ مریم نواز ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے فنڈز کی ری اپروپرییشن کی منظوری دے دی۔ نالہ لئی کے معاون نالوں کی صفائی اور ڈرینج کی منظوری دے دی۔ ویسٹ ٹو ویلیو (کچرے سے توانائی) منصوبوں کے لیے سرکاری زمین لیز پر دینے کے قواعد وضوابط کی منظوری دے دی۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے کو گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب رورل پائیدار واٹر سپلائی پراجیکٹ کے جغرافیائی دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کسان کارڈ کے اجرا اور طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ گلشن راوی سے بابو صابو تک سروس روڈ کی توسیع کے منصوبے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کمیٹی کی سفارش کردہ گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سموگ کے خاتمے کی آگاہی کے لیے لاہور قلندرز فرنچائز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پاسکو (PASSCO) سے گندم کے حصول اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے فیصلے کی منظوری دے دی۔ پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) کے لیے 5 ارب روپے سے زائدکی منظوری دے دی۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال مری کا نام تبدیل کر کے ”جنرل ہسپتال مری“ رکھنے کی منظوری دے دی۔ متاثرہ پولیو ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خاندانوں کے لیے خصوصی مالی معاوضے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں آغا خان پراپرٹیز (وراثت اور منتقلی) ایکٹ 2026، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترمیم اورمختلف پیٹرولیم مصنوعات کو انسداد ذخیرہ اندوزی ایکٹ 2020 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ نئی قائم کردہ واسا (WASAs) کے لیے سیڈ منی اور فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی مزیدسکیموں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب اور زی جیانگ (چین) کے درمیان ''فرینڈ شپ پروونس'' تعلقات کے قیام کی منظوری دے دی۔ زرعی زمینوں میں بور ہول سسٹم کے ذریعے گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کوپنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کے نام رکھنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شاہ جمال، لاہور میں واقع 2 کنال پراپرٹی کی فروخت/تصفیہ کی منظوری دی گئی۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نئی اسامیوں کے پے پیکیج اور بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بینک آف پنجاب کے صدر کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ فیملی ویلفیئر سینٹرز کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے خصوصی یونٹس میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی سائنسی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ سول ڈیفنس میں بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ یو وی اے ایس (UVAS) لاہور اور بہاولپور کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے سلیکشن بورڈ کے رکن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈی جی خان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (PWPA) کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی (PAMCO) کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اینٹی ٹیرارزم کورٹ-III لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف رسولؐ، منڈی بہاؤالدین کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نئے طبی مراکز میں کنٹریکٹ پر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ مالی سال 2025-26 کے لیے کیمیکل کنزیوم بل کی مد میں 583.559 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔ کیپٹن (ر) سید علی اصغر کو پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے 33 ویں کابینہ کے اجلاس کی کارروائی (منٹس) کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے 33ویں، 34ویں اور 35ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی۔

03/05/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کا حکم
وزیراعلی مریم نوازشریف نے فیصل آبادماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ لی، اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کی ہدایت
20.5 کلومیٹر طویل فیصل آبادماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے، 11.3 کلومیٹر روٹ اور11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس، فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کا تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے کا حکم دیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کابھی حکم دیاہے-20.5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے-فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے-فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے-

02/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی
وزیراعلی مریم نواز شریف کا گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بس کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کرنے کا حکم
ٹریفک کی آسانی کے لئے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ
17 سے 19 کلومیر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ ٹرین انڈرگراؤنڈ گزارنے کی اصولی منظوری
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم بھی لگایا جائے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، تفصیلی بریفنگ دی گئی
گوجرانوالہ میں 26 لاکھ مسافروں کے سفر کی گنجائش کیلئے ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم ہوگا
گکھڑ تا ایمن آباد31.5 کلومیٹر طویل گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تکمیل کے لئے 12 ماہ کی مدت مقرر
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 24 اسٹیشن بنیں گے، دوا سٹیشن انڈر گراؤنڈ ہوں گے
گرجاکھ، چن دا قلعہ، گوندلا والا میں ماس ٹرانزٹ سسٹم ڈپو قائم ہوں گے
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے دونوں اطراف میں 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی بنے گی
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے باقاعدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم ہوگا
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم بننے سے شہر کا ٹرانسپورٹ کلچر بدل جائے گا۔ مریم نواز شریف
گوجرانولہ کے شہریوں کے لئے ایک شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم کا تحفہ دیں گے۔ مریم نواز شریف

30/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ مستحق بیوہ خواتین اور بے سہارا یتیم بچوں کی مالی معاونت کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس کے بارے میں مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 1077 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ رجسٹریشن کے لیے CM Rehmat Card موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا ویب سائٹ http://rehmatcard.punjab.gov.pk
وزٹ کریں۔

26/04/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے

فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل "اینڈ ٹو اینڈ" میڈیا پروڈکشن ہب ہے ، مریم نواز شریف

پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی، مریم نواز شریف

فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ مریم نواز شریف

وی ایف ایکس (VFX) اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا، مریم نواز شریف

جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں، مریم نواز شریف

شوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی، مریم نواز شریف

بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے، مریم نواز شریف

میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے، مریم نواز شریف

فلم سٹی منصوبے سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مریم نواز شریف

جدید فلم سٹی سے اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گے، مریم نواز شریف

فلم سٹی منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔مریم نواز شریف

فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔مریم نواز شریف

منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان

24/04/2026

پنجاب میں زرعی، معاشی خوشحالی کا شاندار منصوبہ، ”اپنی زمین ……اپنی محنت، اپنی فصل ……اپنا روزگار“
”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“،160ارب روپے کی اراضی کا تاریخی منصوبہ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورٹل کا افتتاح کردیا
پانی کی دستیابی اور زرخیزی کو مدنظر رکھ کر زرعی اراضی کی نشاندہی کی جائیگی،سکیم کے تحت مختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹ سے 88780 خاندان مستفید ہوں گے
”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کیلئے ملے گی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید کی تفصیلی بریفنگ
بیر وزگار کاشتکاروں کو10 سال کیلئے زرعی اراضی ملے گی، فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائیگی بریفنگ
ڈسٹرکٹ میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی
کاشتکار akarpunjabgovt.pk پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں، امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے
19 جون کو لسٹ فائنل، 30 جون سے لینڈ ڈسٹری بیوشن شروع، اراضی صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی، پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی
ہر لاٹ کیساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی منسلک ہوں گے،اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔ بریفنگ
لاہور23 - اپریل:…… پنجاب میں زرعی، معاشی خوشحالی کا شاندار منصوبہ، ”اپنی زمین ……اپنی محنت، اپنی فصل ……اپنا روزگار“۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پنجاب میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریباً 160ارب روپے کی مالیت کی اراضی کا تاریخی منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرپانی کی دستیابی اور زرخیزی کو مدنظر رکھ کر زرعی اراضی کی نشاندہی کی جائے گی۔”اپنا کھیت، اپنا روزگارسکیم“ کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13812 زرعی لاٹ سے 88780 خاندان مستفید ہوں گے۔ چولستان میں 16685 لاٹ ملنے سے 101111 فیملیز مستفید ہوں گی۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لئے ملے گی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیونبیل جاوید نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کے کامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی۔ پانی کی دستیابی کے ساتھ ایک لاکھ 24ہزار 124374 ایکڑ زرعی اراضی کی فراہمی کی جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ دیہات میں بیر وزگار کاشتکاروں کو10 سال کے لئے زرعی اراضی فراہم کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی۔ خواہشمند کاشتکار akarpunjabgovt.pk پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں۔ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے۔ 19 جون کو ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی لسٹ فائنل ہوگی، 30 جون سے لینڈ ڈسٹری بیوشن شروع کر دی جائیگی۔ بریفنگ میں بتایا کہ ایک سے زیادہ امید وار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے بعد زرعی اراضی دس سال کے لئے دی جائے گی۔ بریفنگ کے مطابق”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کی اراضی صرف زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہوگی، پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائیگی۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پر ہر کاشتکار اپنی مرضی کی فصل کاشت کر سکے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی منسلک ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔

Photos from PMLN Khyber Pakhtunkhwa's post 16/04/2026

A MoU has been signed between the Government of Punjab and Pakistan Railways. The MoU was signed by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif and Federal Minister for Railways Hanif Abbasi.

A fast train service from Lahore to Rawalpindi will be launched, completing the journey in just 2.5 hours, marking Pakistan’s first high-speed rail service.

15/04/2026

‏وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ (15-18 اپریل 2026)

‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورہءِ سعودی عرب کیلئے روانہ

‏وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل 2026 تک مملکت سعودی عرب، ریاست قطر اور جمہوریہ ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

‏ سعودی عرب و قطر کے دوطرفہ دوروں میں
‏ وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں جاری دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

‏ وزیر اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ فورم کے دوران، وزیر اعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ، فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل" میں شرکت کریں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

‏وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

14/04/2026

عوام کا وزیراعلیٰ مریم نواز پر بے مثال اظہارِ اعتماد!
69% افراد کا وزیراعلیٰ پر اعلیٰ کارکردگی پر اظہار اطمینان
65% عوام نے پنجاب حکومت کی سمت کو درست قرار دیا
42% عوام کا اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا ارادہ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Peshawar
25000