02/06/2026
ANP Peshawar
To Organize ANP
02/06/2026
یہ بات بار بار واضح کی جا چکی ہے کہ ایمل ولی خان نے قسم اٹھا کر کہا کہ انہیں مذکورہ شخص کے عقیدے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس شخص کو صرف ایک پروڈیوسر کے طور پر رکھا گیا تھا، نہ کہ اس کے عقائد کی بنیاد پر۔ جب معاملہ سامنے آیا تو اسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد بھی بعض سیاسی مخالفین مسلسل پروپیگنڈا، الزامات اور کردار کشی میں مصروف ہیں۔
سوال یہ ہے کہ جب وضاحت بھی آ گئی، قسم بھی اٹھا لی گئی اور متعلقہ شخص کو عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا، تو پھر اس معاملے کو زندہ رکھنے کا مقصد کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ کچھ عناصر سیاسی فائدے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں اور عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم پہلے بھی اس سوچ کے مخالف تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ سیاست کو سیاست کے دائرے میں اور مذہب کو مذہب کے دائرے میں رکھنا ہی معاشرے اور جمہوریت کے مفاد میں ہے۔
الحمدللہ ہم مسلمان ہیں، عقیدۂ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، اور ہمارا پختہ ایمان ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اس عقیدے پر ہمارا کامل یقین ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام پیدا کرنا محض سیاسی پروپیگنڈا اور بدنیتی ۔
فضل سبحان خان ممریز ۔
حقائق حقائق ہے ۔ ریڈ مائک ۔
27/05/2026
🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🕋
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ عید کا یہ مبارک دن آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے خوشیوں، برکتوں اور رحمتوں کا باعث بنے۔ اللہ پاک آپ کی تمام عبادات، قربانیاں اور نیک خواہشات اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول و منظور فرمائے۔ (آمین)
✨ حاجی ممریز خان کی طرف سے آپ تمام اہل اسلام، دوست احباب اور اہل علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی بہت بہت مبارک باد!
منجانب:
حاجی ممریز خان
26/05/2026
"عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پشتخرہ کی کابینہ کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔ بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان، رہنماؤں اور ہمدردوں کو عید الاضحیٰ مبارک۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ کی قربانیاں، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے اور آپ کی زندگیوں کو امن، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ عید مبارک!"
قربانی کے جانوروں کا کال باچا خان ٹرسٹ کو عطیہ کرے تاکہ مستحقین کے کام آسکئے
آج ایمل ولی خان کی ہدایات پر پشتخرہ میں گلاب شاہ کی بیٹیوں کے لاپتہ ہونے کے کیس کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پشتخرہ نائب صدر حاجی ممریز خان اور اظہار خان خلیل نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور کیس کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔
بعد ازاں انہوں نے موقع پر ڈی ایس پی پشاور عمر آفریدی، ایس ایچ او عمران خان اور چوکی انچارج سفید ڈھیری صفدر خان سے ملاقات کروائی۔ اس موقع پر پولیس حکام نے فوری انکوائری کی اور متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ بچیوں کو جلد از جلد بازیاب کر لیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
