Zama Watan

Zama Watan

Share

Exploring and Information all about Khyber Pakhtunkhwa Province

Photos from Zama Watan's post 30/07/2025

وفدملاقات، جمال گڑھی اور بریکوٹ کوعالمی ورثہ فہرست میں شامل کیاجائے، ڈاکٹر عبدالصمد

یونیسکو اپنی عالمی ورثہ فہرست کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت موجودہ فہرست میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تو مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے، یونیسکو وفد کی سیکرٹری محکمہ سیاحت سے گفتگو

پشاور: (پریس ریلیز) یونیسکو کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمدسے ملاقات کی۔ جس میں صوبے سے عالمی ورثہ مقامات کی فہرست میں مزید شامل کیے جانے والے ممکنہ مقامات پر بات چیت کی گئی۔جن میں خاص طور پر تخت بھائی میں اضافی اقدامات پر توجہ مرکوزکی گئی۔ملاقات کے دوران، یونیسکو کی نمائندہ وفد میں مس کرسٹینا، ڈاکٹر لوکا ماریا اولیوری اور جوادشامل تھے۔جنہوں نے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عبد الصمد کو بتایا کہ یونیسکو اپنی عالمی ورثہ فہرست کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے اور اگر خیبرپختونخوا حکومت نئے مقامات کو نامزد کرنا یا موجودہ فہرست میں ترمیم کرنا چاہتی ہے تو مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبد الصمد نے صوبائی حکومت کی جانب سے دو اہم مقامات جمال گڑھی اور بریکوٹ کو نامزد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو تمام ضروری عالمی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ نے تخت بھائی کے ورثہ مقام کے تحفظ کے حوالے سے وسیع اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تخت بھائی پاکستان کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے ورثہ مقامات میں سے ایک ہے جو ماہانہ دو ہزار سے تین ہزار سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور عید کے موقع پر یہ تعداد بیس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بفر زون کو وسیع کرنے، بین الاقوامی معیار کی چار دیواری تعمیر کرنے اور ایک چھوٹا میوزیم اور ٹک شاپ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تخت بھائی کا ٹوپوگرافیکل سروے مکمل ہو چکا ہے جو پاکستان کے ورثہ کی دستاویزات میں ایک منفرد کامیابی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ رانی گٹ کے تحفظ کیلئے اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں اور طویل مدتی تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دو ہزار کنال زمین بفر زون کیلئے حاصل کی گئی ہے۔ یونیسکو کے وفد نے ان اقدامات کو سراہا اور یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا کی کوششیں خاص طور پر تخت بھائی، جمال گڑھی، بریکوٹ اور رانی گٹ کے حوالے سے آئندہ یونیسکو سیمینار میں نمایاں کی جائیں گی۔ یہ تعاون کے پی کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے جبکہ اس کے تاریخی مقامات کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تخت بھائی پہلی صدی عیسوی کا ایک محفوظ بدھ مت کی خانقاہی کمپلیکس ہے جبکہ جمال گڑھی اور بریکوٹ قدیم آثار قدیمہ کے اہم تاریخی مقامات ہیں۔ یونیسکو کی عالمی ورثہ فہرست ان مقامات کو تسلیم کرتی ہے جو عالمی اہمیت کے حامل ہوں۔

Photos from Dr. Abdul Samad's post 29/07/2025
29/07/2025

خیبرپختونخوا کا ورثہ تاریخ کی روشنی میں مستقبل کا سفر

عجائب گھروں سے لے کر مساجد و قدیم مندروں تک،
گندھارا تہذیب کے نشانات سے لے کر جدید سیاحتی انفراسٹرکچر تک،
ثقافت، مذہب اور سیاحت کا حسین امتزاج،
عالمی سطح پر خیبرپختونخوا کو پاکستان کا ثقافتی چہرہ بنایا جا رہا ہے۔

"یہ صرف آثارِ قدیمہ نہیں، پاکستان کی پہچان ہے!"

28/03/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہداپت پر عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر، صوبے بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے، ماسوائے ان مقدمات کے قیدی جن کو استسنیٰٰ حاصل نہیں ہے پر معافی کا یہ اعلان لاگو نہیں ہوگا۔۔ یہ رعایت خیبر پختونخوا 2018 جیل قوانین کے تحت دی گئی ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Peshawar
25000