13/05/2026
جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیرِ اہتمام 14 مئی بروز جمعرات جمعیت اسلامیہ دارالعلوم سرحد پشاور شہر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کے اراکین کی حلف برداری عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اکابرِ علماء، ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔
04/05/2026
امیدواربراۓ صدارت،حافظ سجادالرحمٰن
03/05/2026
امیدوار براۓصدارت، عبدالرحمن الحذیفی
03/05/2026
رحمت للعالمین ﷺ صرف تاجدارِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں
اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں واضح ارشاد فرمایا:
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
یعنی اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ یہ عظیم لقب، یہ بے مثال مقام اور یہ شان صرف اور صرف خاتم النبیین ﷺ کا حق ہے۔
لہٰذا اس مقدس لقب کو کسی اور کے لیے استعمال کرنا اہلِ ایمان کے دلوں کو زخمی کرنے اور امتِ مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، جس کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور واضح اعلان کرتی ہے کہ ناموسِ رسالت ﷺ، عقیدہ ختمِ نبوت اور مقامِ مصطفیٰ ﷺ پر کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں۔ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گستاخانہ حرکت میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی، عبرتناک اور دردناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جسارت کی ہمت نہ کر سکے۔
ہم تمام اہلِ ایمان سے اپیل کرتے ہیں کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے متحد رہیں اور پرامن، قانونی اور مؤثر آواز بلند کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں عشقِ رسول ﷺ پر ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
منجانب:
جمعیت طلبہ اسلام چترال حلقہ پشاور
01/05/2026
📣 اعلانِ سالانہ انتخابات (2026ء)
جمیعت طلبہ اسلام چترال (حلقہ پشاور)
تمام معزز اراکین، ذمہ داران اور کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جمیعت طلبہ اسلام چترال، حلقہ پشاور کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہ تمام ساتھی جو تنظیمی ذمہ داریوں کے ذریعے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، اس جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔
🗓️ پروگرام کی تفصیلات
تاریخ: 6 مئی 2026ء (بروز جمعرات)
وقت: بعد از نمازِ عشاء
مقام: جامعہ اسلامیہ دارالعلوم سرحد، پشاور
🗳️ امیدواروں کے لیے ہدایات
جو احباب درج ذیل عہدوں کے لیے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں:
صدارت (President)
نظامت (General Secretary)
وہ اپنا نام اور اپنے جامعہ کا نام درج ذیل واٹس ایپ نمبرز پر فوری ارسال کریں:
📞 0343-9436671
📞 0345-1747767
📞 0348-9734512
⚠️ ضروری نوٹ
"انتخابی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے اپنے نام بروقت ارسال کرنا لازمی ہے۔"
منجانب:
جمیعت طلبہ اسلام چترال، حلقہ پشاور
03/01/2026
چترال سے تعلق رکھنے والے تمام احباب کو اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ،🙏