PPP Digital Tehsil Bara

PPP Digital Tehsil Bara

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP Digital Tehsil Bara, Political Party, Tehsil bara, Peshawar.

30/05/2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر آصف علی زرداری اس سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور انہیں مائنس کرکے یہ ہائبرڈ سسٹم 4 دن بھی نہیں چل سکتا ۔
Sardar Saleem Haider Khan
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
PPP Digital Tehsil Bara

02/05/2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب نے چار دن پہلے ضلع خیبر، لنڈی کوتل افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے وفد نے مشران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے، خصوصاً طورخم بارڈر کی بندش کے باعث تجارت، روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انہیں وفاقی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔
آج الحمدللہ افغانستان سے 220 ٹرک پاکستان کو آمد ہوا ۔ اور اس طرح پاکستان سے بھی افغان کڈوالوں کی گاڑیاں چل پڑی ۔ یہی اصل خدمت ہے ۔ شکریہ گورنر صاب ۔
Faisal Karim Kundi
Shershah Afridi
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
PPP Digital Tehsil Bara
Bilawal Bhutto Zardari

27/04/2026

ضلع خیبر کی سرزمین پر معزز مہمان کو خوش آمدید!

گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب کو ضلع خیبر آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ گورنر بننے کے بعد آپ کے بار بار کے دورے ضلع خیبر کے عوام سے آپ کی محبت اور اس خطے کی ترقی میں آپ کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسا عوامی خدمتگار ہمارے درمیان موجود ہے۔
نعرہ: خوش آمدید، خوش آمدید!

Photos from PPP Digital Tehsil Bara's post 17/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی شمولیتی پروگرام | تحصیل باڑہ ‼️

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے زیر اہتمام تحصیل باڑہ غلجی ھاوس ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر شیرشاہ آفریدی اور دیگر سینئر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے جیالوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ پارٹی ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کی عزت، خدمت اور رہنمائی ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم سب مل کر ضلع خیبر میں عوامی خدمت کا نیا باب رقم کریں گے۔
تقریب میں سینئر نائب صدر شمس الامن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد آفریدی،
چیئرمین ظفر آفریدی۔ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع خیبر صدر نوید اختر ۔
پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع خیبر چیئرمین اکرام اللہ آفریدی ۔ یونس خان۔ محمد امین ۔ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن تحصیل صدر معین خان ۔ حاجی گل وزیر ۔ اور ممبر صوبائی کونسل پی پی پی خیبر پختون خواہ حکیم خان آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔
اور شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباددی ٹوپی اور مفلر پہنا دی ۔
Pakistan Peoples Party - PPP
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
Shershah Afridi
Bilawal Bhutto Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
PPP Digital Tehsil Bara
Faisal Karim Kundi

Photos from PPP Digital Tehsil Bara's post 14/04/2026

ضلع خیبر کی قیادت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔ حالیہ سوشل میڈیا خبروں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلعی صدر شیر شاہ آفریدی اور سینئر رہنماؤں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نظام کو تسلی بخش اور شفاف پایا گیا جبکہ خواتین کو سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر عملے اور خواتین سے مثبت گفتگو بھی ہوئی اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
ہم سب کی ذمہ داری
اپنے مقررہ وقت پر سینٹر آئیں، نظم و ضبط قائم رکھیں اور افواہوں سے بچیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت، عزت نفس اور سہولت کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
Shershah Afridi
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
Faisal Karim Kundi
BISP Pakistan

10/04/2026

‏10 اپریل 1973 کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو اس کا پہلا متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین دیا، اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

10/04/2026

‏10 اپریل 1973 کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو اس کا پہلا متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین دیا، اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جئے بھٹو.

Photos from PPP Digital Tehsil Bara's post 05/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے زیرِ اہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب باڑہ پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی، سینئر نائب صدر شمس لمین، نائب صدر جمیل خان، نائب صدر خیال رسول، انفارمیشن سیکریٹری اکبر علی آفریدی، جنرل سیکریٹری بابو شنواری، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سہیل نیاز، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عابد آفریدی، سینئر رہنما جاوید شاہ، چیئرمین سراج آفریدی، عباس خان سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔
مقررین نے اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمات اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کی سیاست میں عوامی شعور کو بیدار کیا اور عام آدمی کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کی جدوجہد کی۔
مقررین نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک مضبوط ریاست بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کی قربانی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی، جسے مقررین نے بھٹو شہید کے نظریے کی مقبولیت اور تسلسل کا واضح ثبوت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
تقریب کے اختتام پر ذوالفقار علی بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
Bilawal Bhutto Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Shershah Afridi
Faisal Karim Kundi
Pakistan Peoples Party - PPP

05/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Tehsil Bara
Peshawar
24800