16/03/2022
خیبرپختونخوا کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ضلع شمالی وزیرستان کے لئے مجموعی طور پر چھ ارب روپے سے زائد کے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی-
پشاور: منگل کو صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع شمالی وزیرستان میں کاروبار کے نقصان کے ازالے اور سماجی و اقتصادی فوائد کو بڑھانے کے لیے ایک (ریوائزڈ) منصوبے کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری جناب شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ پی اینڈ ڈی، خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
منظور شدہ منصوبہ کے تحت ضلع شمالی وزیرستان میں میران شاہ بازار کے سامان، عمارت اور زمینی نقصانات کے ازالے اور تعمیر نو پر کام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت تک تین ہزار سے ذیادہ متاثرین کو معاوضہ مل چکا ہے جبکہ دو ہزار کو ملنا باقی ہے۔
14/03/2022
Vertical seasonal Tomato cultivation work in progress Jamrud subdivision District Khyber under AIP Programme Merged Areas
14/03/2022
زراعت ضلع خیبر تحصیل جمرود
مورخہ 2021_03_12
موسمی سبزیات کیلۓ ورٹیکل فارمنگ کی طرف حکومت وقت ہنگامی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ضم اضلاع جناب مراد علی خان صاحب
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ضلع خیبر ضیاءالسلام صاحب اور ایگریکلچر جمرود افسر عبدلقادر گیلانی صاحب کے ہدایت پر فیلڈ اسسٹنٹ شرافت خان اور فیلڈ اسسٹنٹ نوید خان آفریدی نے
علاقہ شاہ کس میں زمینداروں کا ورٹیکل فارمنگ کی طرف کامیاب رجہان زمیندار کھیرے کے فصل کو تاروں پر ترتیب دینے میں مصروف ورٹیکل فارمنگ سے زمینداروں کا فی ایکڑ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ,
زمیندار نام:احمدشاہ،محب اللّه،مہرابان خان،
کسانوں نے محکمہ ضلع خیبر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔
10/03/2022
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب محمود خان کی جانب سے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم۔
ضم شدہ اضلاع میں پہلی ایجوکیشن سٹی کا قیام۔
اب ہوگی حقیقی ترقی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب محمود خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں دوسری پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جنوبی وزیرستان بروَند میں ایجوکیشن سٹی منصوبے کو حتمی شکل دی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ جناب شہاب علی شاہ نے کی ۔ جدید طرز تعمیر اور بین الاقوامی معیار کا حامل یہ منصوبہ ہر قسم کے سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ ایجوکیشن سٹی میں بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات، کھیلوں کے میدان،تفریحی پارکس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکس، اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹل بھی ہوں گے۔
10/03/2022
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، حکومت خیبر پختونخوا نے تمام ضم شدہ اضلاع میں ایکسلریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام (اے آئی پی)کے فیز II کی تشکیل کیلئے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں تمام سب ڈویژن کے سطح پر اجلاس منعقد ہورہے ہیں ۔ اب تک ضلع جنوبی وزیرستان میں وانا،لدہ، سر ویکئی، ضلع شمالی وزیرستان میں میران شاہ، میر علی، رزمک، ضلع باجوڑ میں خار اور نواگئی، ضلع کرم میں سنٹرل، اپر اور لوئر کرم، ضلع اورکزئی میں اپر اور لوئر اورکزئی سب ڈویژنز، ضلع مہمند میں اپر اور لوئر مہمند، اور سابقہ ایف آرز (بیٹنی، جنڈولہ، درہ زندا، وزیر) میں مقامی آبادی کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ درہ آدم خیل، حسن خیل اور ضلع خیبر کے لنڈی کوتل،جمرود، باڑہ سب ڈویژنز میں ان نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے. ان اجلاسوں میں علاقہ مشران، طلباء اور سول سوسائٹی بھرپور شرکت کررہی ہے۔ ان مشاورتی اجلاسوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ قبائلی عشرۂ ترقی پر عملدرآمد کیلئے جاری اے آئی پی فیز ون کے بعد اگلے تین سالوں کیلئے بھی اے پی کے دوسرے فیز کیلئے منصوبوں کی تشکیل میں عوامی ترجیحات اور امنگوں کو پیش نظر رکھا جاسکے تاکہ ترقیاتی اقدامات مقامی ضروریات اور زمینی حقائق کے مطابق ہوں.
اس عمل کے ذریعے یہ بات یقینی بنائی جارہی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کے فلاح کیلئے منصوبہ بندی اور عملی اقدامات میں عوامی شمولیت ہو اور وہاں کے رہائشیوں کی آراء شامل کی جاسکیں.
10/03/2022
سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-2021 کا وسط سالہ جائزہ اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخواہ جناب شہاب علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں ہوا۔ اجلاس میں محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر تمام محکموں کو ترقیاتی منصوبے بالخصوص ذیادہ ترجیحی منصوبے تیز کرنے اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی تاکید کردی گئی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا کے مانیٹرنگ اور ایویلیویشن رپورٹس کے حوالے سے بھی بحث ہوئی۔
10/03/2022
منگل کو صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کے سولہویں اجلاس میں تیس ارب روپے کی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ منظور شدہ منصوبوں میں قابل ذکر منصوبہ جنوبی وزیرستان بروَند میں ایجوکیشن سٹی منصوبے کا قیام ہے۔ جدید طرز تعمیر اور بین الاقوامی معیار کا حامل یہ منصوبہ ہر قسم کے سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ ایجوکیشن سٹی میں بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ رہائشی سہولیات، کھیلوں کے میدان،تفریحی پارکس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکس، اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹل بھی ہوں گے۔
اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی اور متعلقہ محکموں کے اراکین نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے صنعتوں، اعلیٰ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو، صحت، کھیل اور سیاحت ،سماجی بہبود اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبوں سے متعلق ستائیس منصوبوں کی منظوری دی۔ منظور شدہ منصوبوں میں ضلع مردان محلہ پیر خیل یونین کونسل شہباز گڑھی اور ضلع بنوں صداخیل اور صول گاؤں، چشمہ الگد کشو سپین تنگی پیرباخیل، خلیف خیل، خیصور میں سیلاب سے بچاؤ اور حفاظت کے کام کی تعمیر، سوات ایکسپریس وے (فیز-II) کی تعمیر کے لیے وائیبلٹی گیپ فنڈ کی فراہمی، یوٹیلٹی شفٹنگ اور آبادکاری، ضلع نوشہرہ میں خیبرپختونخوا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا قیام، ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کیلئے سکلز ڈویلپمینٹ، ضلع سوات میں زمونگ کور کے لیے زمین کی خریداری اور تعمیر، اضلاع بونیر، صوابی اور مالاکنڈ میں ہاکی ٹرف کی فراہمی، ضم شدہ اضلاع کے طلباء کے لئے مفت تعلیم کے لئے گرانٹ، دینی مدارس کے طلباء کی صلاحیت کی تعمیر اور ہنر کی ترقی اور یہی منصوبہ ضم شدہ اضلاع ک دینی مدارس کے طلبہ کیلئے، سڑکوں کے شعبے میں ترقی کیلئے ضلع کرک تخت نصرتی اور بانڈہ داؤد شاہ میں سڑک کی تعمیر و بحالی، ضلع مانسہرہ چکیہ جنگلاں سندر قلاتیاں روڈ اور شاہ خیل پیران روڈ کی بہتری/چوڑائی اور بحالی، انڈس ہائی وے (N-55) کو ہکلہ یارک ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے (M- 14) کے ساتھ بنوں لنک روڈ پر ملانے کی فیزیبیلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن ضلع جنوبی وزیرستان میں مختلف لنک سڑکوں کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ تحصیل برمل گھرلانہ چلغوزہ جنگل تک 7 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، ضلع سوات خوازہ خیلہ بائی پاس اور چپریال بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی اسٹڈی اور تعمیر، ٹانک میں گلا جان کوٹ سے نصیب خیل جانی خیل اور آرزی خیل سے نازان خیل تک بیس کلومیٹر سڑک کی تعمیر، ضلع دیر بالا سلطان خیل، چاپر اور کارو درہ وغیرہ سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور کشادگی، اور آر سی سی پل کی تعمیر، ضم شدہ اضلاع میں پلوں کی تعمیر کے مد میں پرانگ ٹنگا پر آر سی سی پل ، پشاور میں سنٹرل پولیس آفس کی تعمیر، گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے مقصد سے بنائی گئی عمارت کی تعمیر، ضلع چارسدہ یونین کونسل گنڈھیری 02 اور یونین کونسل ہری چند 02 وغیرہ میں سینیٹیشن اسکیم شامل ہیں۔
18/02/2022
پشاور: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں بدھ کو تین سو بائیس ارب روپے کی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔نمایاں منصوبوں میں پشاور اپلیفٹ پروگرام شامل ہے جس میں شہریوں کیلئے تفریحی سہولیات، صاف پینے کے پانی اور شہر میں خوبصورتی پر کام کیا جائے گا-
صنعتوں، اعلیٰ تعلیم، ریلیف اور بحالی، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ، دیہی ترقی، صحت، کھیل اور سیاحت، توانائی اور بجلی اور بورڈ آف ریونیو کے شعبوں سے متعلق سینتیس منصوبوں کی منظوری دی۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں اور پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین نے شرکت کی۔ منظور شدہ منصوبوں میں وسطی اور جنوبی ضم شدہ اضلاع میں خواتین کے ہنر مندی کے مراکز، مندنی میں لڑکیوں اور ضلع ٹانک نقیب خیل میں لڑکوں کے لیے ڈگری کالجوں کا قیام، میران شاہ میں یونس خان اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن اور بحالی اور ضلع شمالی وزیرستان میں کھیلوں کی دیگر سہولیات کا قیام، ضلع چترال اور دیر بالا میں 564 میگا واٹ کے تین منصوبے جس میں کری موشکور ،پاتراک شرینگل اور کالکوٹ بریکوٹ پاتراک شامل ہیں ، شلوزان میں 500 کلو واٹ کا منی ہائیڈرو پاور اسٹیشن، کرم ایجنسی، ملانہ ملٹی پرپز واٹر پراجیکٹ، کرم ایجنسی، صدہ ملٹی پرپز واٹر پراجیکٹ، کرم ایجنسی، ریشون ایچ پی پی کی بحالی، ہائیڈل پراجیکٹس کے لیے زمین کی خریداری، اپر سوات کینال سسٹم کی دوبارہ تشکیل کے لیے کنسلٹنسی سروسز، سیلاب زدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی، سے ، امبیلا چوک تا ایلئی پل ضلع بونیر کا فزیبلٹی اسٹڈی اور ڈیزائن، ضلع سوات مٹہ میں بریام چوک سے ونائی تک 10.3 کلومیٹر سڑک کی چوڑائی اور بحالی، صوبائی اسمبلی کی عمارت میں کیفے ٹیریا/کار پارکنگ/مسجد کی تعمیر، ضلع بنوں نرمی خیل تا میریان سڑک کی تعمیر نو اور بحالی ، شمالی وزیرستان میران شاہ میں بائی پاس روڈ سے سبزی منڈی براستہ درپہ خیل قاسم تک 3.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، شمالی وزیرستان میں پولیس لائنز کا قیام ،قیدیوں کے ہنری بہتری کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی، ضلع مانسہرہ کے ڈی سی اور تحصیل بلڈنگ کے دفتر کا تعمیر نو، پشاور چڑیا گھر اور راحت آباد کے علاقے پشاور میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، ایف آر اور خیبر پختونخوا کے سات ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز ،ریسکیو 1122 کا قیام، صحت کے مد میں ڈی آئی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام، نئے ضم شدہ اضلاع میں انٹیگریٹڈ ویکٹر مینجمنٹ پروگرام اور انٹیگریٹڈ ویکٹر کنٹرول پروگرام، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور تین ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹس یعنی ہنگو،کوہاٹ اور کرک ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا قیام۔
18/02/2022
Upon the directions of Director General, Monitoring and Evaluation, Planning and Development Department Khyber Pakhtunkhwa, Deputy Director(MAs), M&E, Peshawar Division along with team of Public Health Engineering paid a site-visit to AIP schemes: Reconstruction and Rehabilitation of Drinking Water Schemes in Newly Merged Districts. Team monitored physical and financial progress. For the uplift of people of Newly Merged Districts government of Khyber Pakhtunkhwa had initiated such multiple projects.