Senator Hilal Rehman

Senator Hilal Rehman

Share

Senator Hilal Rehman
Chairman Senate Standing Committee Saffron Senate of Pakistan
Hilal E Imtaiz🎖

23/10/2025
Photos from Senator Hilal Rehman's post 06/09/2025

سینیٹر ملک ہلال رحمان نے سجرانی ہاؤس، کوئٹہ میں سابق چیئرمین سینیٹ جناب صادق سجرانی سے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی.
انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

23/08/2025

خیبرپختونخوا میں کل سرکاری ملازمین کی تعداد تقریباً= 6,80,000

سکیل 1 سے 16 کے ملازمین کی اکثریت ہے (یہ لگ بھگ 80–85٪ بنتے ہیں)

فرض کریں:

سکیل 1–16 = تقریباً 5,00,000 ملازمین × اوسط ایک دن کی تنخواہ (اگر اوسط تنخواہ 40,000 مان لیں تو ایک دن = 1,333)
→ 500,000 × 1,333 ≈ 6.66 ارب روپے

سکیل 17 اور اس سے اوپر = تقریباً 1,08,000 ملازمین × اوسط تنخواہ 1,20,000 (ایک دن ≈ 4,000 × 2 دن = 8,000)
→ 108,000 × 8,000 ≈ 8.64 ارب روپے

یعنی صرف اس نوٹیفکیشن کی کٹوتی سے کل تقریباً 15 ارب روپے جمع ہوسکتے ہیں (یہ اندازہ ہے، اصل رقم تنخواہوں کے حساب سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہے)۔

13/07/2025

ہمارے ضلع کے ایک اے سی ہے وہ اسسٹنٹ کمشنر کم اور ٹھیکدار زیادہ ہے سارہ دن پہاڑوں میں رہتا ہے کہ کہیں سے اپنے لے ایک ماربل مائن اور معدنیات نکالے

13/07/2025

سینیٹر ہلال الرحمان نے مرجر اضلاع کے جرگہ سسٹم، چیف مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قبائلی مشران کے وفد سے ہونے والی ملاقات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر انہوں نے قبائلی اضلاع کے لیے مختص ADP (سالانہ ترقیاتی پروگرام)، AIP (Accelerated Implementation Program) فنڈز کے اجرا، شفافیت اور ان کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔

مزید برآں، ضلع مہمند کے درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبے، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سینیٹر ہلال الرحمان نے قبائلی عوام کے آئینی، معاشی اور سماجی حقوق کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت ان علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے گی۔
Hassan Khan
Khyber News KN

Photos from Senator Hilal Rehman's post 10/07/2025

اسلام آباد جرگہ
سابقہ فاٹا میں جرگہ سسٹم ک بحالی سے متعلق اسلام آباد میں وفاقی وزیر کشمیر امور و گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام کے زیر صدارت جاری ہے۔ جرگے میں دیگر سابقہ فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ سمیت ضلع مہمند سے سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان، سنیٹر ہلال الرحمان، ضلع باجوڑ سے مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان، سابقہ گورنر انجنئیر شوکت اللہ، ضلع خیبر سے شاہ جی گل آفریدی اور دیگر سابقہ اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ جرگہ میں سابقہ فاٹا کے جرگہ سسٹم کی دوبارہ بحالی پر غور و خوض اور صلاح مشورے ہوئیں۔ ضلع مہمند سے سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمان اور سنیٹر ہلال الرحمان نے انجنئیر امیر مقام کو اپنے قیمتی آراء پیش کیں جس پر انجنئیر امیر مقام نے اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ جرگے میں تمام قبائلی اضلاع کی نمائندگی شامل ہے۔ مذکورہ جرگے میں فاٹا کے آئندہ مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Photos from Senator Hilal Rehman's post 02/07/2025

سنیٹر ہلال رحمٰن نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سینیٹر ہلال رحمٰن نے ڈی پی او مہمند کی پیشہ ورانہ خدمات اور علاقے میں قیامِ امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Photos from Senator Hilal Rehman's post 22/05/2025

فخر مہمند سنیٹر ملک ہلال رحمان نے آج تحصیل صافی کے علاقہ باغ سے تعلق رکھنے والے باغباں کے سرکردہ رہنما ملک غفور خان سے ملاقات کی اور ملک غفور خان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات میں دونوں مشران نے باغ ماربل پہاڑ تنازع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے باغ ماربل پہاڑ تنازعہ پچھلے 7،8 سالوں سے باغباں کے قوم اور دوسرے طرف چند قبضہ مافیا ٹھیکیدار جنہوں نے چور دروازے سے لیز کرکے پہاڑ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سنیٹر ہلال الرحمان نے بادین زئی قومی مشران سے ملکر اس جعلی لیز ہولڈر کو نشانہ عبرت بناتے ہوئے ابھی تک لیز کو بند یعنی ختم کیا ہوا ہے

سنیٹر ملک بلال رحمان نے باغباں کے سرکردہ رہنما ملک غفور خان، ڈاکٹر داود صافی، ملک باتور صافی، ملک شوکت صافی ، حاجی سید رحمان ، ملک تجامول خان ، ملک وھاب خان اور دیگر بادین زئی قوم کے ساتھ مل کر اس قبضہ مافیا ٹھیکیدار کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا عہد کیا اور اس جعلی لیز ہولڈر کے خلاف ہر فورم پر جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Peshawar
Peshawar