Daily Shangla

Daily Shangla

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Shangla, Political Party, #2, Peshawar.

Photos from Daily Shangla's post 02/05/2026

مسجد کا تقدس پامال

ماسیر، یونین کونسل سرکول میں مسلم لیگ ن کا ایک جلسہ مسجد کے حدود میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق رات سے مسجد کے احاطے میں گانے بجانے ہو رہے ہیں اور سیاسی جھنڈے بھی لگائے گئے تھے ۔

مسجد عبادت اور ذکرِ الٰہی کی جگہ ہے۔ اسے سیاسی سرگرمیوں، شور شرابے یا دنیاوی مقاصد کے لیے استعمال کرنا مسجد کے تقدس کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ اسلام میں مسجد کا احترام اور حرمت برقرار رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔

علمائے کرام اور ذمہ دار حلقوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مساجد کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے رہنمائی فراہم کریں۔,, PTI Social Media Shangla Puran Shangla Deputy Commissioner Shangla

09/04/2026

فواد علی نور ایک بااخلاق غریبوں کے لیے مسیحا اور اپنی طرف سے لوگوں کی خدمت کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ وہ مختلف طریقوں سے عوام کی خدمت کرتے ہیں، جن میں مساجد کو سولر سسٹم فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ ہم ان کی ان خدمات کو داد دیتے ہیں اور اللہ پاک سے ان کی مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
لیکن اگر دوسرے اینگل سے دیکھا جائے تو شانگلہ کے جتنے بھی ترقیاتی فنڈز ہیں، ان کو فواد علی نور ایک فارمولے کے تحت تقسیم کرتے ہیں، جو شانگلہ کے لیے ناسور بنتا جا رہا ہے۔ فارمولہ یہ ہے کہ جس کا بھی فنڈ سدید الرحمن، شوکت یوسفزئی، صدر الرحمن یا عبد المنعم کا ہو، تو یہ موصوف 100 میں سے 50 فیصد دیتے ہیں اور باقی 50 فیصد محکمہ اور ٹھیکیدار تقسیم کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ اگر کسی کا سکیم 10 لاکھ روپے کا ہو، تو اسے صرف 5 لاکھ روپے ملتے ہیں۔
شوکت یوسفزئی، آپ کو تو یاد ہے کہ ٹھیکیداروں نے آپ کے ماضی میں بہت کرپشن کی تھی، اسی وجہ سے آپ ناکام ہوئے۔ ڈی سی شانگلہ، خدا کے لیے اس پر ایکشن لیں، اور ہم حاجی سدید الرحمن، شوکت یوسفزئی اور حاجی عبد المنعم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو اپنا پورا حق مل سکے۔

07/04/2026

منافقت کا نیا چہرہ: جب ساکھ داؤ پر ہو
​آج کل کے دور میں منافقت نے اپنا رنگ اس قدر بدل لیا ہے کہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے، لیکن کچھ کردار اپنی حرکتوں سے خود کو بے نقاب کر ہی دیتے ہیں۔ ذرا اس شخص کا تضاد ملاحظہ فرمائیں:
​پہلا رخ: کل تک یہ صاحب سدید الرحمن کی مخالفت میں زبان درازی کر رہے تھے۔
​دوسرا رخ: آج اچانک رخ بدلا اور ڈی او اورنگزیب کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ حد تو یہ ہے کہ اپنی ذاتی انا کی خاطر پوری گجر قوم کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔
​ناکامی کا غصہ اور کریڈٹ کی ہوس
​اصل کہانی کچھ اور ہی ہے۔ موصوف اس کوشش میں تھے کہ ہونے والے راضی نامے کا سارا سہرا اپنے سر سجا لیں۔ اس "نمود و نمائش" کے لیے باقاعدہ کرسیاں لگائی گئیں، پنڈال سجایا گیا اور بڑی بے صبری سے انتظار کیا گیا کہ اب لوگ آئیں گے اور وہ "مصلحِ وقت" بن کر داد سمیٹیں گے۔
​لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جس وقت وہ اپنی کرسی پر بیٹھ کر لوگوں کے آنے کا خواب دیکھ رہے تھے، اسی وقت انہیں خبر ملی کہ:
​لوگ تو خاموشی سے راضی نامہ کر کے اپنے گھروں کو جا بھی چکے ہیں۔
​حاصلِ کلام
​جب کریڈٹ لینے کی یہ ناکام کوشش بری طرح فلاپ ہوئی، تو موصوف نے اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے الزامات اور گالیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ یہ رویہ نہ صرف ان کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے اپنی سیاسی چوہدراہٹ انسانی رشتوں اور قوموں کے احترام سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
​یاد رکھیں: عزت کرسیاں لگانے سے نہیں، بلکہ مخلصانہ کردار سے ملتی ہے۔ دوسروں کی ساکھ پر کیچڑ اچھالنے سے انسان خود ہی گندہ ہوتا ہے۔

22/12/2025

شانگلہ کی تلخ حقیقت ⚡
آج انجینئر امیر مقام کے آبائی گاؤں کے لوگ اور رشتہ دار بھی
کم وولٹیج اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔
یاد رہے:
امیر مقام خود وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی رہ چکے ہیں
باہر اضلاع کے لوگ اکثر کہتے ہیں کہ
“امیر مقام نے اپنے ضلع شانگلہ میں بجلی کے شعبے میں بہت کام کیا ہوگا”
لیکن آج حقیقت یہ ہے کہ:
ان کے اپنے گاؤں میں بھی بجلی کا حال خراب ہے
کم وولٹیج نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب:
امیر مقام خود ایم این اے اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ہیں
ان کا بھائی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم پی اے ہے
ان کا بیٹا سینیٹر ہے
اب سوال یہ ہے ❓
جب ایک ہی خاندان کے پاس اتنے اہم سیاسی عہدے ہوں
تو پھر شانگلہ کے عوام بنیادی سہولتوں کے لیے سڑکوں پر کیوں نکل رہے ہیں؟
شانگلہ کو دعووں کی نہیں،
عملی کام اور جواب دہی کی ضرورت ہے۔




ٰ

27/11/2025

‏وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر PIC پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے سراۓ قائم کر دی گئی ہیں۔ اب مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگ باعزت اور محفوظ جگہ پر ٹھہر سکیں گے۔ سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں رضائیاں، گدے اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس سہولت کو نہ صرف مزید بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ آئندہ دنوں میں مزید توسیع بھی کی جارہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

22/09/2025

📌 جمعیت علمائے اسلام سے چند سوالات

1️⃣ اگر آپ کے نزدیک 20 ستمبر کو اذان دینا اس لیے ناجائز ہے کہ یہ قادیانیوں کا مخصوص دن ہے،
تو کیا اذان جیسی عبادت کو آپ محض قادیانیوں کی مخالفت کی بنیاد پر ناجائز قرار دے سکتے ہیں؟

2️⃣ اگر دلیل یہ ہے کہ "یہ دن قادیانیوں کا دن ہے #"،
تو پھر 23 مارچ بھی قادیانیوں کا ایک مقدس دن ہے، جس میں وہ اپنی سالانہ تقریبات کرتے ہیں۔
پھر مولانا فضل الرحمٰن نے اسی دن لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا؟

3️⃣ کیا قادیانیوں کی مشابہت صرف 20 ستمبر کے ساتھ ہے اور 23 مارچ کے ساتھ نہیں؟
یا یہ معیار صرف وہاں لاگو کیا جاتا ہے جہاں سیاسی فائدہ نہ ہو؟

27/07/2025

📢 احتجاجی کال 📢
عوامی صبر کا پیمانہ لبریز!
مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرامن احتجاج کا اعلان!

🗓 بروز پیر
📍 بمقام: دندئی اور میرا
🕘 وقت: صبح 10 بجے

مطالبہ:
🔌 بجلی کی فراہمی بحال کرو!
📉 ظالمانہ شیڈول ختم کرو!
📣 "عوام خاموش نہیں بیٹھے گی!"

تمام باشعور شہریوں سے شرکت کی اپیل ہے۔

26/07/2025

🤲 ان ہاتھوں میں کبھی محنت کی جھریاں تھیں، اب اختیار کا غرور ہے

کبھی یہی ہاتھ محنت سے بھرے، کام سے تھکے، اور سادگی کی علامت تھے۔
آج انہی ہاتھوں میں اختیار ہے، پروٹوکول ہے، طاقت ہے — اور شاید کرپشن کی کمائی سے چمکتا ہوا قیمتی گھڑی بھی۔

👀 چہرہ وہی ہے، مگر تاثرات بدل چکے ہیں۔
کل تک جو نظریں عاجزی کی جھلک تھیں،
آج وہی نظریں اقتدار کی عادت میں غرور سے بھر چکی ہیں۔

🧑‍🦱 سادہ بال جو کبھی موسم کی سختی سے الجھتے تھے،
اب اسٹائل اور خوشبو میں سنورے رہتے ہیں — کیونکہ اب زندگی AC اور پروٹوکول کے سائے میں گزرتی ہے۔

یہ تصویر صرف ایک شخص کی نہیں، ایک کہانی کی ہے...
اس کہانی کی جو عوام کی امیدوں کو روند کر اقتدار کے فرش پر سجائی گئی ہے۔

23/07/2025

ناجائز اور فارم 47 کی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں
پر مزید اضافے پر غور ۔۔۔

23/07/2025
23/07/2025

"یہ شانگلہ کا کرشمہ نہیں تو اور کیا ہے؟
ایک گھر میں
👑 امیر مقام – وزیرِ مملکت
🧓 ان کا بھائی – اپوزیشن لیڈر (KP)
👦 اور بیٹا – سینیٹر
مگر افسوس... بلب جلانے کو بجلی نہیں!
شاید بجلی بھی سمجھ گئی ہے کہ یہاں صرف اقتدار ہی روشن ہے، گھروں کو کیا روشن کرنا!"**

23/07/2025

نیاز خان سنیٹر منتخب ھوے لیکن اس سے پہلے اس کے والد اعليٰ عہدوں پر فائز رھا شانگلہ کے لیے اس نے کچھ نہیں کیا تو بیٹا کیا کرے گا

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

#2
Peshawar
21300