KP Ministerial staff Health Department

KP Ministerial staff Health Department

Share

منسٹریل سٹاف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی آواز۔۔۔
انشاءاللہ ہم اپنے برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن آواز اٹھائے گے۔۔
#متحد رہوں
#مضبوط رہوں

Photos from KP Ministerial staff Health Department's post 06/06/2026

ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ پیش آنے والا افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ پوری انسانیت، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ کسی انسان کے چہرے پر تیزاب پھینکنا انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی عمل ہے، جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام نے انسان کی عزت، جان اور وقار کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے چہرے پر مارنے سے منع فرمایا، کیونکہ چہرہ انسان کی شناخت اور عزت کا مرکز ہے۔ جب ایک عام تھپڑ سے منع کیا گیا ہے تو پھر کسی کے چہرے کو تیزاب سے جلا دینا کس قدر سنگین جرم ہوگا، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
نبی کریم ﷺ نے جنگ جیسے سخت حالات میں بھی عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا۔ یہ اسلام کی رحمت، عدل اور انسان دوستی کی روشن مثال ہے۔ افسوس کہ آج بعض لوگ ذاتی دشمنی، انتقام یا نفرت میں اتنے اندھے ہو جاتے ہیں کہ انسانی اقدار کو پامال کر دیتے ہیں۔
ڈاکٹرز اور طبی عملہ دن رات انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی درندگی کا سوچ بھی نہ سکے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ماہ نور کو مکمل صحت اور صبر عطا فرمائے اور ہمارے معاشرے کو ظلم، نفرت اور تشدد سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

06/06/2026

پیارے دوست محترم حضرت اللہ وزیر صاحب (ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) کافی علیل ہیں۔ تمام دوستوں، بھائیوں اور احباب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے انہیں شفاءِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں اور تکالیف سے نجات دے، اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے درمیان واپس لائے۔
بجاہ النبی الکریم ﷺ، آمین یا رب العالمین۔
Wishing you a speedy recovery. Get well soon. 🤲🏻
Hazratullah Wazir

05/06/2026

بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے

ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

05/06/2026

سرکاری دفاتر کی تین چھٹیاں ختم،سابقہ شیڈول بحال
تعلیمی اداروں میں موسم گرما تعطیلات کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں ختم ہوگی

Photos from KP Ministerial staff Health Department's post 02/06/2026

چارٹر آف ڈیمانڈ

01/06/2026
Photos from KP Ministerial staff Health Department's post 01/06/2026

آج ڈی جی ہیلتھ آفس میں ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کی کابینہ نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر آفس کے افسران اور ملازمین سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر باہمی اخوت، اتحاد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ ممبران نے تمام ملازمین کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور صحت و سلامتی کی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور وطنِ عزیز میں امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ

26/05/2026

ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے طرف سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے طرف سے تمام ملازمین اور اہل اسلام کو عید الاضحی کی عظیم خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Peshawar
25000