20/09/2026
آج 20 ستمبر کو انصاف یوتھ ونگ ڈی آئی خان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے منعقدہ کنونشن پر تقریباً 40 نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آور کنونشن کا سامان اپنے ساتھ لے گئے، کرسیاں توڑیں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ اسی حکومت میں عمران خان کی رہائی کے لیے منعقد ہونے والے پُرامن کنونشن کا حصہ تھا؟ اگر سیاسی سرگرمیوں اور پُرامن اجتماعات کا جواب اسلحے اور تشدد سے دیا جائے گا تو پھر جمہوری آزادیوں اور سیاسی برداشت کا کیا ہوگا؟
ہم پُرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد، توڑ پھوڑ اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں