27/03/2026
یہ 965 دن صرف قید کے نہیں، بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی آزمائش کے دن ہیں۔
خان صاحب کا “جرم” یہ تھا کہ انہوں نے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج دیا، غریبوں کے لیے ہسپتال بنائے، اور ایک خوددار پاکستان کا خواب دیکھا۔
آج وہی شخص مناسب طبی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے یہ صرف ایک فرد نہیں، بلکہ انصاف کے اصول کی آزمائش ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر میڈیکل کالج کے مطالبات واضح ہیں:
▪️ فوری، شفاف اور آزادانہ طبی معائنہ اور علاج
▪️ علاج کے دوران اہلِ خانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے
ہر انسان کو باوقار اور محفوظ طبی سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انصاف، انسانیت اور قانون کا تقاضا ہے کہ فوری کارروائی کی جائے۔
20/03/2026
آئی ایس ایف کےایم سی،کے سی ڈی کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس عید کو ہمارے لیے امن، خوشی اور برکت کا ذریعہ بنائے۔
عید مبارک 🌙
14/03/2026
"صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے جمعہ کے روز خیبر میڈیکل کالج میں انصاف ڈاکٹرز فورم اور آئی ایس ایف کے ایم سی کے زیرِ اہتمام منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب میں ایوانِ بالا کے رکن (سینیٹر) خرم ذیشان، رکنِ صوبائی اسمبلی ملک لیاقت، بڑے تدریسی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اراکین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ہسپتال ڈائریکٹرز اور انصاف ڈاکٹرز فورم سے وابستہ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کا مقصد ڈاکٹر برادری اور حکومت کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر خواتین ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے اختتام پر ایک مختصر مگر باوقار خطاب سیشن منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز اور پارلیمنٹرینز نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر نبی جان نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرز برادری کے بعض مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم نے ہر مشکل وقت میں صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور نوجوان ڈاکٹرز نے صحت کی خدمات کی فراہمی میں بے مثال جذبہ اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبوں کی طرح ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور مراعات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں۔
صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرز برادری کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت ڈاکٹرز کے تمام جائز حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا پیشہ نہایت مقدس اور ذمہ داری سے بھرپور ہے، لہٰذا ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ مریضوں کے ساتھ ہمدردی، شائستگی اور حسنِ سلوک کا مظاہرہ کریں کیونکہ مریض تکلیف کی حالت میں ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے حکومت ایک جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جس میں خاص طور پر بنیادی اور ثانوی سطح کی صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو مؤثر بنایا جائے تو بڑے ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے اور اس کے عوامی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت عوام کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر صحت نے تمام ڈاکٹرز اور بالخصوص آئی ایس ایف کے ایم سی کے ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انصاف ڈاکٹرز فورم کی حکومت کے ساتھ تعاون کو سراہا اور عمران خان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
13/03/2026
ISF KMC KCD
کی جانب سے آج کے افطار ڈنر میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں اور طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کے پروگرام کے تمام آرگنائزرز کو بہترین انتظامات کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت پر انہیں مبارکباد اور شکریہ پیش کرتے ہیں-
13/03/2026
The gathering is being finalized. InshaAllah, we will come together and offer special prayers for Imran Khan. 🤲