People Students Federation University of Peshawar

People Students Federation University of Peshawar

Share

Political organisations for a true democracy and students rights.

10/05/2026

🌹 Happy Mother’s Day 🌹

پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے دنیا بھر کی تمام ماؤں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ماں محبت، قربانی، صبر اور بے لوث دعا کا استعارہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عظیم شخصیات کی تربیت میں ماؤں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

شہید جمہوریت Benazir Bhutto نے اپنی والدہ محترمہ Begum Nusrat Bhutto سے جمہوریت، بہادری اور عوامی خدمت کا درس لیا۔ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل ترین حالات میں اپنے خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوطی سے سنبھالا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے انہی اقدار کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

آج ہم تمام ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں، خصوصاً اُن ماؤں کو جنہوں نے اپنی اولاد کو حق، انصاف اور عوامی خدمت کا راستہ دکھایا۔

اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو صحت، خوشی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اور جو مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Happy Mother’s Day
People Student Federation
University of Peshawar ❤️🖤💚

07/05/2026

یوتھ ورکرز کنونشن – پشاور

۸ مئی کو دوپہر ۲ بجے، نشرحال پشاور میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوگا۔
یہ کنونشن نوجوانوں کی آواز کو بلند کرنے، ان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ایک متحد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
آئیے! پشاور کی سرزمین پر اکٹھے ہوں، اپنی جدوجہد کو نئی توانائی دیں اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام دیں۔

پشاور چلو، چلو نشرحال!

26/04/2026

ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت کی دعائیہ تقریب کے بعد پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی رہنما و صدارتی امیدوار بابر فیاض کی پشاور یونیورسٹی میں پرجوش نعرے بازی 🇱🇾✌️

25/04/2026

سالگرہ کی مبارکباد

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کی جانب سے
محترمہ Faryal Talpur
مرکزی صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی
کو دلی طور پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی جمہوریت کے لیے لازوال جدوجہد، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بے مثال خدمات، اور شہید قائدین کے نظریے سے وفاداری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، درازیٔ عمر اور عوام و پارٹی کی خدمت کے لیے مزید ہمت و طاقت عطا فرمائے۔

آپ کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ تحریک رہیں گی۔

سالگرہ مبارک
سرخ سلام ❤️✊

جانب سے:
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ پشاور

Photos from People Students Federation University of Peshawar's post 21/04/2026

پریس ریلیز

پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ پشاور کے صدر جناب شرجیل خان کی صدارت میں آج پیوٹا شادی ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ مہر سلطان، مس جدون سے ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن صوبائی رہنماء و سابقہ صدر جناب طیب نواز کے ساتھ ساتھ پی ایس ایف کے نائب صدر، انفارمیشن سیکرٹری اور لا کالج کے صدر سلمان خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تنظیمی امور، طلبہ سیاست اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں نے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا
🇱🇾

Photos from People Students Federation University of Peshawar's post 16/04/2026

گہرے رنج و غم کے ساتھ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہپشاور یونیورسٹی کے طالب علم بابر عدیل، جو شعبۂ فارمیسی کے فورتھ ایئر کے طالب علم تھے، اور جن کا تعلق ضلع کرک سے تھا، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ آخر کب تک ہمارے نوجوان، ہمارے طلبہ اس طرح کے افسناک واقعات کا شکار ہوتے رہیں گے؟
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بابر عدیل شہید کے خاندان کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بابر عدیل شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے اور آئندہ اس طرح کے المناک واقعات سے محفوظ رکھے۔

04/04/2026

PSF University of Peshawar, Z.A Bhutto Shaheed 47th Youm e Shahdat

Photos from People Students Federation University of Peshawar's post 04/04/2026

زوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی اور دعائیہ تقریب فقیـر آپی لان، جامعہ پشاور میں صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور شرجیل حکیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ شدید بارش کے باوجود دعائیہ تقریب جاری رہی۔
تقریب میں صوبائی رہنما اور سابق صدر جامعہ پشاور طیب نواز، سابق چیئرمین پشاور ڈویژن و صوبائی رہنما بابر فیاض، اور صوبائی رہنما مغاز احمد نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سنئر نائب صدر ہلال ایوب، فنانس سیکریٹری غنی خان، صدر سلمان، صدر ذوالقرنین اور پی ایس ایف جامعہ پشاور کے جیالے بھی موجود تھے۔
تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائیں کی گئیں۔
انفارمیشن
مبشر احمد

03/04/2026

اطلاع
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب یونیورسٹی آف پشاور کے فقیر اے پی آئی لان میں بروز ہفتہ، 4 اپریل 2026 کو شام 4:30 بجے ہوگی۔
تمام طلبہ، اراکین اور محبان کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی جا سکے۔
صدر
شرجیل حکیم

20/03/2026

Happy Eid ul-Fitr to every comrade, student, and friend!
May this day bring joy, peace, forgiveness, and sweets to every home.
Let’s keep fighting for education, equality, and justice together.
Eid Mubarak! Stay united, stay strong.
Regards, Sharjil Hakim
President PSF UoP

22/02/2026

پی ایس ایف کا مستقبل قیادت کا منتظر
26 مئی 2025 سے اب تک پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کا کابینہ تشکیل نہیں دیا گیا۔ یہ تاخیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم اپنے طلبہ تنظیم کے تاریخی ورثے کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
پی ایس ایف ہمیشہ سے طلبہ کی نمائندگی، سیاسی تربیت اور عوامی جدوجہد کا اہم پلیٹ فارم رہا ہے۔ لیکن صوبائی قیادت کی عدم موجودگی کے باعث یونیورسٹی اور کالج سطح پر تنظیمی ڈھانچے میں مسائل اور گروپ بندی بڑھ رہی ہے جو تنظیم کی یکجہتی اور کارکردگی کو کمزور کر رہی ہے۔
صوبائی کابینہ کی بروقت تقرری نہ صرف پی ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ طلبہ کی امیدوں کو بھی زندہ رکھے گی۔ اگر ہم واقعی اپنے تاریخی ورثے کو قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر کابینہ تشکیل دے کر طلبہ قیادت کو بااختیار بنانا ہوگا۔
شرجیل حکیم
صدر پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

University Of Peshawar
Peshawar
25000