Digital Media Cell Pindyali Mohmand

Digital Media Cell Pindyali Mohmand

Share

خدا کی زمین پر۔۔۔ خدا کا نظام

11/04/2026

کل ان شاء اللہ سجے گا میدان! 🚩
مردان کی سرزمین پر "دستورِ اسلام کانفرنس" اور "ملین مارچ" کی تیاریاں مکمل۔ تمام محبِ وطن اور اسلام پسند بھائیوں سے شرکت کی پرزور اپیل ہے۔
📍 مقام: اسپورٹس کمپلیکس مردان
📅 تاریخ: کل 12 اپریل (اتوار)
آئیے مل کر باطل کو پیغام دیں کہ اسلام کا سپاہی بیدار ہے!

01/04/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
مردان: رستم کے پہاڑی حادثے میں تحصیل پنڈیالئی کے 5 افراد کی شہادت پر گہرا دکھ ہیں۔۔
نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع ملی ہے کہ مردان کے علاقے رستم میں ماربل پہاڑ پر سلائیڈنگ کے نتیجے میں ضلع مہمند، تحصیل پنڈیالئی سے تعلق رکھنے والے 5 محنت کش جاں بحق ہو گئے ہیں۔ رزقِ حلال کی تلاش میں نکلے ان قیمتی انسانوں کی جدائی پورے علاقے کے لیے ایک بڑا المیہ ہے۔
جے یو آئی تحصیل پنڈیالی کے قائدین کا ردعمل:
امیرِ تحصیل مولانا عصمت اللہ حقانی اور جنرل سیکرٹری مولانا حافظ نیاز بادشاہ نعمانی نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ماربل کانوں میں حفاظتی اقدامات کی کمی بار بار قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے، جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی افراد کے ساتھ فوری اور بھر پور مالی تعاون کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

Photos from Digital Media Cell Pindyali Mohmand's post 29/11/2025


جے یو آئی اتمانزی کے وی سی (1) اور وی سی (2) کا مشترکہ اجلاس مدرسہ میں منعقد ہوا
تحصیل کابینہ سے
(سرپرستِ اعلی)
(امیر جے یو آئی تحصیل پنڈیالی)
صاحب (جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈیالی)
(تحصیل سالار)اور
(سیکرٹری مالیات تحصیل پنڈیالی)
نے اس اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی جماعت کا پیغام پہنچایا۔
مجلس کے مقررین نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی۔اور شرکاء نے تائید اور عزمِ نو کا اظہار کیا۔۔
اجلاس سے
مولانا عبد الحنان صاحب ،
مولانا عصمت اللہ حقانی،
مولانا شیرزمین صاحب ،
مولانا نیازبادشاہ صاحب،
قاری سجاد صاحب اور
مولانا قاری بشیر صاحب نے خطاب کیا۔

✅چار دسمبر کو ہونے والے تربیتی اجتماع کے لئے آج ہی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے..گھر گھر ،ہر کارکن ،سپورٹر اور ہر ہر فرد تک اس اجتماع کی دعوت پہنچاکر اس کو اجتماع میں شرکت پر آمادہ کیا جائے ۔۔

✅شرکاۓ اجلاس نے بھرپور انداز میں اجتماع کیلئے دعوتی مہم چلانے اور خود بھی شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کثیر تعداد میں اس اجتماع میں دوسروں کو بھی شریک کرنے کا عزم کیا۔۔

Photos from Digital Media Cell Pindyali Mohmand's post 28/11/2025


جے یو آئی عقرب ڈاگ و شہید بانڈہ کے وی سی (1) اور وی سی (2) کا مشترکہ اجلاس آج 28 نومبر بروز جمعہ مدرسہ میں منعقد ہوا
تحصیل کابینہ سے
مولانا عصمت اللہ حقاانی صاحب (امیر جے یو آئی تحصیل پنڈیالی)
مفتی باچا سید حقاانی صاحب (نائب امیر تحصیل پنڈیالی) اور
مولانا امین اللّٰہ صاحب (ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل پنڈیالی) نے اس اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی جماعت کا پیغام پہنچایا۔
اجلاس سے
مفتی باچا سید حقانی
مولانا عصمت اللہ حقانی
مولانا آمین اللہ صاحب
مولانا سلیمان شاہ صاحب
مولانا محمد احمد حقانی نے خطاب کیا۔
مجلس کے اراکین نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی۔


✅جے یو آئی ضلع مہمند کے زیر اھتمام 4 دسمبر بروز جمعرات کو "یک روزہ تربیتی اجتماع" کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لیے آج ہی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے..گھر گھر ،ہر کارکن ،سپورٹر اور ہر ہر فرد تک اس اجتماع کی دعوت پہنچاکر اس کو اجتماع میں شرکت پر آمادہ کیا جائے ۔۔

✅شرکاۓ اجلاس نے بھرپور انداز میں اجتماع کیلئے دعوتی مہم چلانے اور کثیر تعداد میں اس اجتماع میں شرکت کرنے کا عزم کیا۔۔
اجلاس کے آخر میں مولانا محمد عارف حقاانی صاحب کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئ۔۔
#4دسمبر


Photos from Digital Media Cell Pindyali Mohmand's post 28/09/2025


عمرہ سے واپسی کے اعزاز میں اور دویزی کے ساتھیوں سے ملاقات کی غرض سے مولانا شاھداللّٰہ عرف شاہین قاری صاحب کی طرف سے مولانا طلحہ فقیر صاحب اور مولانا شاہ نور صاحب کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ پروگرام۔۔
اس موقعے پر جے یو آئی تحصیل پنڈیالی کے امیر مولانا عصمت اللہ حقاانی صاحب ، جے یو ائی دویزی کے تینوں وی سیز کے کابینہ ارکان اور سینئر قیادت کے علاوہ کارکنان بھی شریک تھے۔۔اس موقعہ پر مولانا طلحہ فقیر صاحب نے مختصر خطاب بھی کیا۔۔
بعد ازاں معزز مہمان سروبی کلے میں شیرجان صاحب کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے

05/09/2025

اختلاف اپنی جگہ پر
لیکن یہ انتہائی غلط حرکت ہے.....
غورطلب
بات یہ بھی ہےکہ
نواز شریف کو جوتا مارا گیا، ٹائیگر نے اچھل اچھل کر رجز پڑھے
احسن اقبال کو گولی لگی، ٹائیگرز نے وجد میں ککڑوں کوں کی.
خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی ،ٹاییگروں نے بکرے بلائے.
مریم نواز کی گھٹیا کردار کشی کی مہم چلائی گئی اور ٹائیگرز نے وہاں داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے.
سڑکوں پر چلتے سیاسی لوگوں کے پیچھے یہ تالیاں بجا کر پڑ گئے
ہوٹلوں میں کھانا کھاتے اہل سیاست کو یہ جا کر پڑ گئے.
اپنی طرف ایک انڈہ آیا ہے ، جی ہاں صرف ایک انڈہ اور سارا قافلہ انقلاب غم و حزن کی تصویر بنا ہاتھ سر پر رکھ کر دہائیاں دے رہا ہے کہ مائے نے میں کنوں آکھاں.
علیمہ خان صاحبہ کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے اور اس کی مذمت یونی چاییے مگر کوئی ایک اصول تو ایسا ہو جس کا اطلاق یہ نونہال خود پر بھی کر لیں.
عبدالرحمن جوئیہ

Photos from Digital Media Cell Pindyali Mohmand's post 31/08/2025



فائنل میچ میں مہمان خصوصی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی ،
امیر جے یو آئی وی سی 2 مولانا خالد صاحب، صدر مہمند کرکٹ ایسوسیش ارباب خان اور نصیر خان کے علاوہ نوجوانان اور علاقے کے غیور عوام الناس نے شرکت کی۔

فائنل میچ مقدر کرکٹ ٹیم اور اخونزادگان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جو کہ اخونزادگان کرکٹ ٹیم نے فائنل جیت کر ٹرافی🏆 اپنے نام کر لی،

قائد مہمند نے ونر ٹیم ، رنر آپ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

اس موقع پر، امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب نے اپنے خطاب میں کھیل کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کو امن و اتحاد کے قیام کے لیے کھیل کو ایک ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔

قائد مہمند نے کہا کہ کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے، بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ علاقائی سطح پر اس طرح کے ایونٹس کے ذریعے نوجوانوں کے اندر مثبت سوچ اور امن کا پیغام دینے کا موقع ملتا ہے۔

قائد مہمند کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔ ان کی حوصلہ افزائی اور خطاب نے کھلاڑیوں اور شائقین میں ایک نئی روح پھونک دی۔ ایسے مواقع پر کھیل کی روح کو بڑھانا اور نوجوانوں کی فضائل کو اجاگر کرنا بہت اہم ہوتا ہے،
امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ آئندہ بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا موجب بنے گا۔

آخر میں ارگنائزنگ کمیٹی نے امیر محترم و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

جاری کردہ۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند



Photos from Digital Media Cell Pindyali Mohmand's post 29/08/2025

جے یو آئی تحصیل پنڈیالی وی سی 2 دامان شہید بانڈہ بادشاہ ماما مسجد میں کابینہ کی مختصر اجلاس ۔۔۔اگلے جمعے کو وی سی 1 اقرب ڈاگ جے یو ائی اور جے ٹی ائی کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق۔

21/08/2025

‏پنجابی پختون بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر 20 لاکھ کا امدادی چیک دے رہا۔

20/08/2025

"یاددہانی براۓ جے یو آئی کارکنان ضلع مہمند"
کل کے ہونے والے اجلاس میں مجلس عمومی کے ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

10/07/2025

انجام زما د سرکشۍ به څۀ وي..
ما ته وه پته لۀ اوله يــــــــــاره..
مولانا خان زیب کے شھادت کا سانحہ ناقابل برداشت ہے مرحوم ایک عظیم قومی ملی اور سیاسی مبارز تھا۔
یہ صرف ایک خاندان کا نہیں پورے باجوڑ بلکہ پشتونوں کا اجتماعی اور قومی سانحہ ہے۔
مرحوم کے لواحقین اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ اس کرب وعم میں ہم برابر شریک ہیں۔
اللہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔

29/05/2025

ہر جنگ ہم لڑینگے اسلام کی جنگ ٬ یہود کے خلاف جنگ ہم لڑینگے ۔ اسلام کی حاکمیت کی جنگ ہم لڑینگے۔کمشیر کی جنگ لڑینگے٬
ہماری موقف واضح ہے تم بتاو تمہارا عزم کیا ہے❓

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Academy Town
Peshawar