KP Safe Cities

KP Safe Cities

Share

Official page of KP Safe Cities, Khyber Pakhtunkhwa Police.

19/05/2026
19/05/2026

پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، ورسک روڈ پیر بالا چوک میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی بہادری کیساتھ ناکام بنانے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی کی شہادت اور تھانہ انقلاب کی حدود کوہاٹ روڈ پر نجی بینک میں خونی ڈکیتی کے دوران چوکیدار کے قتل میں ملوث منظم گینگ بے نقاب، تین خطرناک ملزمان گرفتار

پشاور ( ) مورخہ 20 جنوری 2026 کو تھانہ انقلاب کی حدود کوہاٹ روڈ پر نجی بینک میں ہونے والی خونی ڈکیتی، جبکہ مورخہ 6 مارچ 2026 کو ورسک روڈ پیر بالا چوک میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی ناکام بنانے کے دوران انتہائی بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی کی شہادت کے واقعات کا آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی نگرانی میں ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل، ایس پی محمد ارشد خان، ایس پی فدا حسین، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔

خصوصی ٹیموں نے سیف سٹی پراجیکٹ کی مدد سے جدید سائنسی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں سے جامع تفتیش کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش ضلع خیبر کے علاقوں تیراہ اور باڑہ، ضلع چارسدہ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپہ زنی کارروائیاں کی گئیں جبکہ کئی مشتبہ افراد کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا۔
گزشتہ شب اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نادرن بائی پاس پر چند مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ گینگ کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دیگر تین ملزمان فرار ہو ہوگئے۔

گرفتار ملزمان میں محمد شعیب ولد یوسف خان سکنہ باڑہ ضلع خیبر، محمد عمر عرف وجاہت ولد رومان خان سکنہ بڈھ بیر سلمان خیل، اور محمد عماد ولد معراج الحق سکنہ اتمانزئی چارسدہ حال صفیہ ہوم شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان میں ملزم محمد شعیب درج ذیل مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہے
مقدمہ علت 197 مورخہ 06-03-2026، جرم 302، 324، 353، 427، 455، 397، 411، 34، 7ATA، 15AA تھانہ مچنی گیٹ
مقدمہ علت 60 مورخہ 20-01-2026، جرم 302، 404، 34 تھانہ انقلاب
مقدمہ علت 776 مورخہ 10-12-2025، جرم 392 تھانہ ریگی
مقدمہ علت 356 مورخہ 10-03-2026، جرم 381A تھانہ بڈھ بیر
مقدمہ علت 515 مورخہ 09-04-2026، جرم 392 تھانہ بڈھ بیر

ملزم محمد عمر عرف وجاہت درج ذیل مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہے
مقدمہ علت 197 مورخہ 06-03-2026، جرم 302، 324، 353، 427، 455، 397، 411، 34، 7ATA، 15AA تھانہ مچنی گیٹ
مقدمہ علت 303 مورخہ 01-04-2026، جرم 381A تھانہ ریگی
مقدمہ علت 515 مورخہ 09-04-2026، جرم 392 تھانہ بڈھ بیر

ملزم محمد عماد درج ذیل مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہے
مقدمہ علت 197 مورخہ 06-03-2026، جرم 302، 324، 353، 427، 455، 397، 411، 34، 7ATA، 15AA تھانہ مچنی گیٹ
مقدمہ علت 60 مورخہ 20-01-2026، جرم 302، 404، 34 تھانہ انقلاب
مقدمہ علت 303 مورخہ 01-04-2026، جرم 381A تھانہ ریگی
مقدمہ علت 515 مورخہ 09-04-2026، جرم 392 تھانہ بڈھ بیر

فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنی جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

11/05/2026

سیف سٹی پروجیکٹ کا بنیادی مقصد عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔اے آئی جی اسٹبلیشمنٹ سونیا شمروز خان
عوام کا ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد حاصل کرنے کیلئۓ پینک بٹن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے آئی جی اسٹبلیشمنٹ
خواتین ہراسانی جیسے واقعات میں مدد کیلئے پینک بٹن بٹن کا استعمال کریں۔اے آئی جی اسٹبلیشمنٹ

03/05/2026

خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے فتنہ الخوارج کے تمام ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔
مزید جاننے کے لیے دیکھیں اے آر وائی (ARY News) کی تفصیلی رپورٹ۔"

29/04/2026

سیف سٹی منصوبہ دہشت گردی کی روک تھام اور جرائم کے سراغ لگانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید
• شہریوں کی بروقت مدد کیلئے سیف سٹی منصوبے کے تحت پشاور کے 68 مقامات پر پینک بٹن (Panic Button) نصب کیے گئے ہیں۔ آئی جی پی
• پینک بٹن میں سمعی و بصری (آڈیو، ویڈیو) رابطے کی سہولت موجود ہونے کے ساتھ ساتھ یہ براہِ راست سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز سے منسلک ہیں۔ آئی جی پی
• ہنگامی صورتحال میں پینک بٹن کے استعمال پر بنا کسی تاخیر کے شہریوں تک پولیس کی مدد پہنچ جاتی ہے۔ آئی جی پی
• پینک بٹن کے ذریعے طلبہ ، خواتین اور پرہجوم مقامات پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پی
• شہریوں کی طرف سے مثبت ردِعمل ملنے پر ان شاء اللہ جلد باقی شہروں میں بھی پینک بٹن کا آغاز ہوگا۔ آئی جی پی
• پینک بٹن ، صوبہ خیبر پختونخواہ بالخصوص پشاور کی عوام کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس کا ایک تحفہ ہے اور اس عزم کا اظہار ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید

28/04/2026

پشاور :- سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف کی قیادت میں ایک خصوصی وفد نے ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر خان، سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش سمیت کابینہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
وفد نے یادگار پولیس شہداء پر پھول چڑھائے اور پولیس شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی گئی

خصوصی وفد کو شہر کی نگرانی کے لیے قائم سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت، کارکردگی اور مختلف فنکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی نوید گل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہر میں رونما ہونے والے کیسز میں پولیس کو مؤثر معاونت فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے اشتہاری مجرمان اور سرقہ شدہ گاڑیوں کی شناخت، کیسز کی ٹریسنگ، حساس مقامات پر مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سیف سٹی کی مدد سے حل کیے گئے متعدد کیسز پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس صنعت کاروں، تاجروں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت ٹاؤن میں پیش آنے والے ڈاکٹر واقعہ سمیت دیگر متعدد کیسز کو کامیابی کیساتھ ٹریس کیا گیا، جو اس منصوبے کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ شفافیت، احتساب، مؤثر پولیسنگ اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے سٹی پٹرولنگ موبائلز سرویلنس سسٹم اور باڈی وورن کیمرہ سسٹم کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف اور دیگر عہدیداروں نے قبضہ مافیا، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پشاور پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے اور مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے سی سی پی او کو چند اہم تجاویز بھی پیش کیں، جس پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ان کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی اور پینک بٹن کا عملی جائزہ بھی لیا

آخر میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔

20/04/2026

خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح۔
سیف سٹی پشاور کا پینک بٹن ایمرجنسی میں فوری مدد کا مؤثر ذریعہ ہے۔

19/04/2026

سیف سٹی پشاور کا پینک بٹن شہریوں کے تحفظ میں اہم پیش رفت۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ، اعجاز احمد کے مطابق، یہ نظام ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنائے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Central Police Office Peshawar
Peshawar
25000