Fayaz Khalil for Mayor Peshawar

Website

Fayaz Khalil for Mayor Peshawar Founder member PTI worker and working for the workers and from the workers . Always respect workers , constituency PK 74 Peshawar

سپریم کورٹ آف پاکستان کے بعد اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی واضح حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان ...
02/09/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کے بعد اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی واضح حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کا سلسلہ ختم کرنے اور اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ان کے بنیادی و قانونی حقوق مکمل طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے عمران خان سے اہلِ خانہ کی ملاقاتیں، ان کے بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، روزانہ اخبارات اور کتابوں تک رسائی، اور مناسب و ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود منگل کے روز عمران خان کی بہنوں کو ان سے ہفتہ وار خاندانی ملاقات تک کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ محض ایک حکم کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ عدلیہ کے اختیار اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

اب پوری قوم کی نظریں جسٹس سومرو پر ہیں:

کیا وہ عدالت کے واضح حکم کی اس کھلی خلاف ورزی پر خاموش رہیں گے؟
یا پھر کے تحت توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کریں گے؟

اگر عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہ ہو تو پھر قانون کی حکمرانی اور انصاف کے دعوے کس بنیاد پر کیے جائیں؟

اب فیصلہ صرف ایک ملاقات کا نہیں، عدلیہ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔

لوگ شاپر جمع کر کر کے نالوں میں پھینکتے ہیں، بارش آتی ہے تو وہی گندے شاپر واپس انکے منہ پر مار دیتے ہیں۔
21/07/2026

لوگ شاپر جمع کر کر کے نالوں میں پھینکتے ہیں، بارش آتی ہے تو وہی
گندے شاپر واپس انکے منہ پر مار دیتے ہیں۔

24/09/2025
24/09/2025
24/09/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈا پور، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور ریاض محسود سانحہ تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایم این اے اقبال آفریدی اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی، ایم پی اے عبدالغنی افریدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے سربراہان سے ملاقات کی، شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ورثاء کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ دورہ نہ صرف شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش ہے بلکہ اس بات کا عزم بھی ہے کہ ریاست مظلوم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fayaz Khalil for Mayor Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share