11/05/2026
۔۔۔۔ 11 مئی 1953ء ۔۔۔۔
" وہ جیل میں موت کی سزا سن کر ، جس سکون سے سوئے ویسا شاید کبھی نا سوئے تھے "
آج کے دن ۱۱ مئی 1953 ، مولانا مودودی رح کو قادیانی مسئلہ نامی کتاب لکھنے پر سزائے موت سنائی گئی۔
شیخ ناصر الدین البانی رح اس صدی کے بڑے عالم اور محدث گزرے ہیں ۔ مولانا مودودی رح سے چہرے کے پردے سمیت کئی باتوں پر اختلاف کیا ۔
لیکن قادیانی مسئلہ پر فرماتے ہیں
“ ان (قاديانى)گمراہوں کے رد میں بہت ساری کتب لکھی گئی ہیں اور ان میں سب سے بہتر رد استاد فاضل مجاہد ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کا ہے”
ہمارے ہاں کسی کے رد میں لکھی گئی کتب اکثر علمی اسلوب سے خالی ہوتی ہیں۔ ان میں مخالف پر ذاتی حملے ، القابات اور غیر مصدقہ معلومات شامل کی جاتی ہیں۔ زبردستی مخالفت کے پہلو تلاش کیے جاتے ہیں۔
مولانا مودودی رح کی یہ کتاب اس حوالے سے شاہکار ہے کہ اس میں ایسی کوئی بات شامل کئے بغیر ، خالص علمی تنقید کی گئی۔
اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خود قادیانیوں کے تیسرے خلیفہ مرزا ناصر نے ایک بار احمدیوں پر تنقید کے حوالے سے صرف تین کتابوں کا ذکر کیا تھا جنکو اس نے احمدیہ جماعت کے خلاف سنجیدہ تنقید کہا تھا ۔ ان میں مولانا ابوالحسن علی ندوی ، پروفیسر الیاس برنی کی کتب کے ساتھ مولانا مودودی کی اسی کتاب کا ذکر تھا ۔
آصف حسین کی دیوار سے

04/05/2026
01/05/2026
30/04/2026
30/04/2026
29/04/2026
28/04/2026
27/04/2026
24/04/2026
21/04/2026