28/03/2026
انصاف یوتھ ونگ کے بانی الیاس خلیل سے کیے گئے وعدے کو نبھایا جائے
کیوں کہ گزشتہ سینیٹ کے الکشن میں ان سے مرکزی لیڈر شپ بشمول چیئرمین پاکستان انصاف بیرسٹر گوھر خان اور سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے الیاس خلیل سے سینیٹ کے ٹک کا وعدہ کیا تھا جو نہی دیا
جس کو پی کے 80 کا ٹکٹ دیا تھا جو آر او RO کے افس میں جمع بھی کیا تھا
اس کے بعد ریزرو سیٹ کا وعدہ کیا جو نہی دیا اس علی امین گنڈاپور بھی گواہ ہے
اور اس بعد ٹکٹ جس کو ملا اس کو مکمل سپورٹ کا اعلان کیا تھا
ہم مرکزی لیڈر شپ او صوبائی لیڈر شپ بشمول بیرسٹر گوھر مراد سعید شاھد خٹک سی ایم سھیل افریدی مینا خان
اب وقت اگیا ہے کہ مراد سعید کا خالی سیٹ پر سینیٹ کا الکشن کے لیے الیاس خلیل جیسے نڈر اور خان صاحب کا سپاھی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے تاکہ نوجوانوں میں ایک امید پیدا ہو
16/03/2026
چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ خان مہمند نے پارٹی پر سخت حالات کے باوجود بانی چیئرمین عمران خان کے سنگ بنی گالا اور زمان پارک میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ انعام اللہ خان مہمند نے مراد سعید کے جانثار کے طور پر اور عمران خان کے فلسفے کے مطابق ڈٹ کر ہر مشکل وقت میں بنی گالا اور زمان پارک میں عمران خان کے ایک بہادر سپاہی کا کردار ادا کیا۔
9 مئی کے دن بھی بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے اور 11 مئی کو بھی زمان پارک لاہور میں سینہ تان کر موجود رہے۔ اس جدوجہد میں عمران خان، علی امین خان گنڈاپور، مراد سعید، مینا خان سمیت پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداران اور کارکنان نے ثابت کیا کہ وہ ایک مضبوط قوت ہیں۔
9 مئی کے بعد پارٹی پر سخت حالات آئے۔ عمران خان کے علاوہ تقریباً تمام لیڈرز جیلوں میں تھے اور کارکنان روپوش تھے۔ ایسے مشکل وقت میں پاکستان تحریک انصاف نے انعام اللہ خان مہمند کو تحصیل متھرا کی ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا۔ جب پارٹی کا جھنڈا لہرانا بھی مشکل تھا، اس وقت چیئرمین متھرا انعام اللہ خان نے ایک مردِ مجاہد کی طرح ہمت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
تحصیل متھرا میں الیکشن کا آغاز ہوا تو انعام اللہ خان نے عمران خان کے نظریے اور پیغام کے ساتھ اپنی الیکشن مہم شروع کی اور ثابت کیا کہ مشکل وقت میں ہی اصل کارکن اور لیڈر پہچانے جاتے ہیں۔ عوام نے انعام اللہ خان مہمند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ووٹ کے ذریعے کیا اور انہوں نے 20,233 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔
مزید برآں انعام اللہ خان مہمند نے 26 نومبر اور دیگر احتجاجی دھرنوں میں بھی صفِ اول کا کردار ادا کیا اور ہر موقع پر پارٹی کے نظریے اور بانی چیئرمین عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔
چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ خان مہمند نے منصب سنبھالتے ہی علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات شروع کئے مختصر عرصے میں انہوں نے دن رات محنت کر کے تحصیل متھرا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا جس کا ثمر آج تحصیل متھرا کے عوام کو مل رہے ہیں
عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میتوں کو قبرستان تک لے جانے کے لئے مفت گاڑی سروس کا آغاز ان کا پہلا بڑا اقدام تھا، تاکہ غم کی گھڑی میں لوگوں کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے اور کسی بھی خاندان کو مشکل وقت میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تحصیل متھرا کے ترقیاتی منصوبوں میں جوگڑھی روڈ، مامو خٹکے روڈ اور پیر بالا پل کی ازسرِ نو تعمیر شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، جو عوام کے لئے ایک بڑی سہولت ثابت ہو رہے ہیں۔
شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو بہتر بنانے کے لئے متھرا بازار اور باڑہ پل کی بیوٹیفیکیشن کا کام بھی شروع کیا گیا، جو پایۂ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور اس سے شہر کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کسانوں کی فلاح کے لئے کٹہ کانڑیزہ اور 15 کلومیٹر طویل جوئی شیخ کینال کا منصوبہ ایک تاریخی اقدام ثابت ہوا ہے، جس کے ذریعے کٹہ گڑھی، گڑھی شیرداد ڈھیرئی، زڑہ مینہ، شعالئی، جوگنی، کٹہ تیرائی، وزیر قلعہ، گاڑہ، مالو اور چارگلی سمیت کئی علاقوں کو سیراب کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کو درپیش مشکلات میں واضح کمی آئی ہے۔
بجلی کے مسائل کے حل کے لئے ورسک گریڈ اسٹیشن سے سرچشمہ، ڈیفنس، ناصر باغ اور مامو خٹکے میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ میں کمی بھی ایک اہم کامیابی رہی۔ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا گیا۔ عوامی مفاد کی خاطر بند فیڈر سے بجلی بحال کرنے پر واپڈا کی جانب سے ایف آئی آر کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم انہوں نے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جاری رکھا۔
اس کے علاوہ مساجد اور مدارس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مدارس کے حفاظِ کرام اور وفاق المدارس کے فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیئے گئے تاکہ دینی تعلیم کو فروغ مل سکے۔
چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ خان مہمند نے دیگر رمضان المبارک کی آمد پر مستحیقین اور مزدور طبقہ کے لئے حصوصی رمضان ریلیف پیکج کے زریعے ہزاروں افراد کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جس کے تخت صوبائی حکومت کی جانب سے جیز کیش کے زریعے پی کارڈ 12500 روپے مل رہے ہیں جو تسلسل سے جاری ہے
محکمہ صحت کے شعبے میں بھی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ بجلی کے مسائل کے حل کے لئے خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت اور تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے۔
اسی طرح تحصیل متھرا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی کے نظام میں بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے بھی مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل تحصیل متھرا میں تیسری مرتبہ بڑی صفائی مہم شروع کی گئی، جس کے تحت بازاروں، گلیوں اور محلوں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا، جبکہ گلی گلی مچھر مار اسپرے کو بھی معمول بنایا گیا تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ خان مہمند کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہوئی ہے اور پہلی بار عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
چیئرمین تحصیل متھرا نے ڈھیرئی کلے اور میاں خیل کے لئے جنازگاہوں کی ازسرِ نو تعمیر کروائی جبکہ تحصیل متھرا کے دیگر علاقوں کے لئے بھی جنازگاہوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے معذور افراد کے لئے ویل چیئرز کا بھی انتظام کیا گیا۔
22/12/2025
*انصاف یوتھ ونگ کنونشن – پشاور ریجن*
ان شاء اللہ بہت جلد پشاور میں انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان گرینڈ یوتھ ونگ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے"
اس کنونشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ جناب سہیل آفریدی، انصاف یوتھ ونگ مرکزی صدر جناب احسان طور، مرکزی جنرل سیکرٹری جناب مبشر لطیف عباسی، پی ٹی آئی صوبائی صدر جناب جنید اکبر خان، ریجنل صدر جناب عاطف خان، ریجنل جنرل سیکرٹری شیر علی ارباب سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اور تمام پارلیمنٹیرینز کی شرکت متوقع ہے"
کنونشن میں ملک میں جاری فسطائیت، ظلم و جبر، آئین و قانون کی پامالی اور قائدِ انقلاب جناب عمران خان، محترمہ بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی اسیران کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی"
اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو حقیقی آزادی کی جدوجہد، تحریکِ رہائی عمران خان اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ اور متحرک کیا جائے گا۔
انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن کے نوجوان ہمیشہ کی طرح ملک میں جاری ناانصافیوں کے خلاف صفِ اول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
*جاری کردہ:*
*انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ انصاف یوتھ ونگ پشاور ریجن*