The Education Monitoring Authority Allai- EMA

Call Contact the organization

The Education Monitoring Authority Allai- EMA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Education Monitoring Authority Allai- EMA, Government Organization, allai, Peshawar.

Previously independent Monitoring Unit regulated as Education Monitoring Authority is Independent entity in KP E & SE to enhance the various indicators pertaining to quality education attedance, enrolment, monitoring and supervision

In the Honour of Muhammed Afzal ustaz PSHT Government Primary School Ghozano Baray Nogram union council Bateela, Tehsil ...
31/07/2026

In the Honour of Muhammed Afzal ustaz PSHT Government Primary School Ghozano Baray Nogram union council Bateela, Tehsil Allai District Battagrm, Sir we wish you best of luck for future endeavours, and congratulate you on accomplishing an examplery and successful teaching career. Your services be for ever missed and remembered.
Team The Education Monitoring Authority Allai- EMA.

02/07/2026
یکم محرم الحرام عوامي تعطیل..... ١٦.٦.١٠٢٦
15/06/2026

یکم محرم الحرام عوامي تعطیل..... ١٦.٦.١٠٢٦

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَآج ایک ایسی شخصیت ہم سے جدا ہو گئی جس نے اپنی زندگی علم کی روشنی پھیلانے اور ...
08/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آج ایک ایسی شخصیت ہم سے جدا ہو گئی جس نے اپنی زندگی علم کی روشنی پھیلانے اور طلبہ کی رہنمائی میں گزاری۔ محترم شیخ عمر فاروق صاحب نہایت معزز، شفیق اور قابلِ احترام استاد تھے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، شاگردوں اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

ایبٹ آباد چیئرمین بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و سنئیر سول سرونٹ عنایت اللہ وسیم کو ملک بھر کے بورڈز کا نیشنل...
19/05/2026

ایبٹ آباد چیئرمین بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و سنئیر سول سرونٹ عنایت اللہ وسیم کو ملک بھر کے بورڈز کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا نوٹیفکیشن جار

Congratulations Najib Bandi Khani Mullah on your well deserved E transfer To GHS karg Alli. Rahatullah Khan.
19/05/2026

Congratulations Najib Bandi Khani Mullah on your well deserved E transfer To GHS karg Alli. Rahatullah Khan.

ضلعی انتظامیہ بٹگرام اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی فوری توجہ اور ہنگامی نوٹس کا مطالبہبٹگرام کے سارے امتحا نی سنٹروں  ...
18/05/2026

ضلعی انتظامیہ بٹگرام اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی فوری توجہ اور ہنگامی نوٹس کا مطالبہ
بٹگرام کے سارے امتحا نی سنٹروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران انتہائی سنگین اور تشویشناک شکایات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق امتحانی عمل کو مکمل طور پر مالی استحصال کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طلبہ سے نہ صرف “نقل” اور “فُل سیشن” کے نام پر مبینہ طور پر رقوم وصول کی جا رہی ہیں بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر امتحانی مراکز میں اسٹاف، بورڈ انسپیکشن ٹیم اور دیگر متعلقہ ناموں کی آڑ میں مبینہ طور پر زبردستی پیسے اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ کہ بعض اطلاعات کے مطابق کھانے پینے (ہوٹل/ریسٹورنٹ) اور دیگر انتظامی اخراجات کے نام پر بھی طلبہ اور والدین کو مبینہ طور پر مالی دباؤ میں لا کر رقوم وصول کی جا رہی ہیں، جس سے یہ پورا امتحانی نظام ایک منظم “کمائی نیٹ ورک” کا تاثر دے رہا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف امتحانی شفافیت بلکہ پورے تعلیمی نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ غریب طلبہ اور والدین کو مبینہ طور پر بلیک میل کر کے ان سے پیسے لینا ایک انتہائی غیر اخلاقی، غیر قانونی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
لہٰذا ضلعی انتظامیہ بٹگرام اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:
اس پورے معاملے کی فوری، غیر جانبدار اور اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے
امتحانی مرکز کے اسٹاف، مبینہ سہولت کاروں اور متعلقہ افراد کا مکمل احتساب کیا جائے
بورڈ انسپیکشن اور دیگر سرکاری ناموں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جائیں
طلبہ سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی وصولی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
امتحانی نظام کو مکمل طور پر شفاف اور محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں
اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو یہ عمل مزید پھیل کر پورے ضلع میں امتحانی نظام کو تباہ کر سکتا ہے اور میرٹ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی ملازمین اور ادارے کے افسران کے درمیان احتجاج پر صورتحال مزید گھمبیر۔ ادارے کے افسران نے ملا...
01/05/2026

ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی ملازمین اور ادارے کے افسران کے درمیان احتجاج پر صورتحال مزید گھمبیر۔ ادارے کے افسران نے ملازمین کی نمائندوں کو بجائے مذاکرات کی دعوت دینے کے آدھی رات کو سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برخاستگی کے شوکاز نوٹسز تھمادئے۔ جس سے ملازمین میں مزید اشتعال پیدا ہوگیا ہے اور پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پچھلے مہینے ضلع ہنگو میں ادارے کے ملازم سیف اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے اور 13 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد وہ ادارے سے خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ ادارے کے ملازمین کے نمائندہ تنظیم کے مطابق ہر سال صوبے میں کہیں نہ کہیں ہمارے ساتھی کا انتقال ہوتا ہے اور ادارے میں سی پی فنڈ ، جی پی فنڈ ، پنشن، ریٹائرمنٹ اور ڈیتھ کمپنسیشن کی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے ورثاء کو ایک روپیہ بھی نہیں ملتا بلکہ ادارے کی طرف تعزیت کیلئے بھی کوئی نہیں جاتا۔ ادارے کے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت صوبے بھر میں چندہ جمع کرکے اپنے مرحوم ساتھی کے ورثاء کی مدد کرتے ہیں سیف اللہ خان کے انتقال پر جب یہ صورتحال سامنے آئی تو ادارے کے ملازمین کے نمائندہ وفد نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ہم جنازے اٹھا کر چندے کرکے اپنے ساتھیوں کی مدد کرتے رہے گے ادارہ 13 سال تک دوسرے اداروں جیسی کوئی پالیسی کیوں نہ بناسکا۔ جس پر ملازمین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تو ایک مہینے کے بعد ہم صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دے کر پشاور میں پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے کیونکہ ہم نے ادارے کے قیام کے بعد 13 سال انتظار کیا ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے لیکن ایک مہینے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی بلکہ راتوں رات صوبے بھر میں سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برخاستگی کے شوکاز نوٹسز جاری کردئے۔ ادارے کے ملازمین کے نمائندہ تنظیم کے مطابق جب ادارہ کرنے پر آئے تو راتوں رات صوبے کے سینکڑوں ملازمین کو رات 12 بجے نوکری سے برخاستگی کے شوکاز نوٹسز ارسال کرسکتا ہے لیکن جب کچھ نہ کرنا ہو تو 13 سال بھی کم پڑجاتے ہیں۔ ادارے کے ملازمین کے نمائندہ تنظیم کے مطابق اگر اگلے ہفتے تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا اور شوکاز نوٹسز واپس نہ ہوئے تو پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

Congratulations all, especially Nawab Zada, shah abdul qadir, Mohammad Nawaz, Latif Shah,
30/04/2026

Congratulations all, especially Nawab Zada, shah abdul qadir, Mohammad Nawaz, Latif Shah,

29/04/2026

Address

Allai
Peshawar
2500

Telephone

+923334814883

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Education Monitoring Authority Allai- EMA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Education Monitoring Authority Allai- EMA:

Shortcuts

Share