15/03/2026
نے کہا کہ آج 15 مارچ 2026 ان کی زندگی کا ایک اہم دن ہے کیونکہ ٹھیک چار سال پہلے 15 مارچ 2022 کو دن 11:30 بجے انہوں نے بطور ویلج چیئرمین حلف اٹھایا تھا اور آج الحمدللہ ان کا آئینی ٹینور مکمل ہوگیا ہے۔ نے کہا کہ الحمدللہ چار سال بعد عوامی ذمہ داری سے فارغ ہو کر بھی وہ خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ عوامی ذمہ داری کوئی معمولی کام نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک بڑی امانت اور ذمہ داری ہوتی ہے۔ چیئرمین جاوید خان آفریدی نے ان تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور ووٹ دے کر انہیں خدمت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ضمیر مطمئن ہے کہ انہوں نے بغیر تنخواہ اور بغیر فنڈز تین سال مسلسل عوامی خدمت کی اور بعد میں تین سال کے بعد کچھ اعزازیہ اور سپورٹس ایکٹیویٹی کے لیے محدود فنڈز ریلیز ہوئے۔ نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں حالات بہت مشکل تھے کیونکہ عوام کو چیئرمینز کی پہچان بھی مشکل تھی اس لیے زیادہ تر لوگ باڑہ آفس آتے تھے اور انہوں نے اپنے دفتر میں قوم ملک دین خیل، برقمبرخیل، شلوبر، سپاہ، اکاخیل، زخہ خیل حتیٰ کہ قوم کوکی خیل تک کے لوگوں کے لیے پورے ضلع خیبر اور تحصیل باڑہ کے دستخط اور ویریفیکیشن کے کام کیے اور کبھی کسی کو واپس نہیں کیا حالانکہ ان کی ذمہ داری صرف ویلج کونسل سپین قبر بی تک محدود تھی۔ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ عوامی حقوق کے لیے انہوں نے تحصیل کونسل باڑہ کے ہر اجلاس میں شرکت کی اور تحصیل کونسل باڑہ اور صوبائی ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے ہر احتجاج اور جدوجہد میں ایمانداری کے ساتھ حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی ایکشن کونسل خیبرپختونخوا، ایکس فاٹا چیئرمین اتحاد، باڑہ تحصیل کونسل، قوم سپاہ چیئرمین اتحاد اور مختلف سرکاری کمیٹیوں میں بھی انہوں نے عوامی حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں چھوڑا جہاں عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہو اور وہ موجود نہ ہوں۔ نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے فنڈز ریلیز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عوام کی خدمت اس طرح نہیں ہو سکی جس طرح ان کا حق تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق ایمانداری کے ساتھ کوشش کی اور کوئی کمپرومائز نہیں کیا جس کے گواہ تحصیل کونسل باڑہ کے چیئرمینز اور قوم سپاہ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خدمت کے جذبے کی بنیاد پر ووٹ ملا تھا کیونکہ وہ 2012 سے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی اور سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کرتے آ رہے تھے اور اسی جذبے کی بنیاد پر عوام نے انہیں منتخب کیا۔ نے کہا کہ الحمدللہ وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے اور ان شاء اللہ دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2025 میں جب تحصیل چیئرمین مفتی محمد کفیل آفریدی نے انہیں 14 دنوں کے لیے تحصیل ایکٹنگ چیئرمین منتخب کیا تو ان دنوں میں بھی انہوں نے دن رات محنت کر کے عوام کو ریلیف دینے اور آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ انہیں یہ بھی فخر ہے کہ تحصیل باڑہ میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز، سیاسی مشران، مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ہمیشہ ان کی قدر اور احترام کیا جس پر وہ سب کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سرکاری ذمہ داری ختم ہوگئی ہے لیکن عوام کی خدمت کا جذبہ ختم نہیں ہوا اور وہ پہلے کی طرح عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران ان سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو سب سے پہلے اپنے ویلج کونسل کے عوام اور اس کے بعد تحصیل باڑہ کے تمام عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ آخر میں نے کہا کہ آج تحصیل کونسل باڑہ کا اہم اجلاس دو بجے الوادی میں ہوگا جس میں وہ ان شاء اللہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کو خوش رکھے، سلامت رکھے اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ خدا حافظ بائے بائے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Governor Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber VC- 38• Speen Qaber•B• Media Cell 𝐉𝐚𝐯𝐞𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐡𝐚𝐢𝐫𝐦𝐞𝐧 𝐕𝐂-38

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Local Government Elections & Rural Development Department KP Deputy Commissioner Khyber VC- 38• Speen Qaber•B• Media Cell 𝐉𝐚𝐯𝐞𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐡𝐚𝐢𝐫𝐦𝐞𝐧 𝐕𝐂-38
14/03/2026
نے کہا کہ رات کو تراویح کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ اسی دوران آفس کے باہر چند دوست ڈاکومنٹس کی ویری فکیشن کیلئے پہنچ گئے۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ ہم نے ان سے پوچھا کہ اتنی جلدی کیا تھی،صبح آرام سے دستخط کر لیتے،لیکن دوستوں نے بتایا کہ صبح یہ کاغذات وقت پر ایک جگہ جمع کرانے ہیں۔اس پر نے کہا کہ ہم نے فوراً آفس کھولا،تمام ڈاکومنٹس کو دیکھا،ان پر دستخط کئے اور مہر بھی لگا دی تاکہ کسی کو مشکل پیش نہ آئے۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ دوستوں نے شکریہ ادا کیا مگر حقیقت یہ ہے کہ اس میں شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہمارا فرض اور عوام کا حق ہے اور یہی وہ عوام ہیں جنہوں نے ہمیں منتخب کیا ہے۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ اس واقعے کو بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ بلدیاتی نظام اور بلدیاتی نمائندوں کا اصل فائدہ یہی ہے کہ عوام کو اپنے علاقے میں فوری اور آسان سہولت میسر آتی ہے،لوگ بغیر کسی مشکل کے اپنے نمائندوں تک پہنچتے ہیں اور اپنے مسائل براہ راست پیش کرتے ہیں۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام اور نمائندوں کے درمیان فاصلے کم کرتا ہے اور خدمت کو آسان بناتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسے صوبائی حکومت کے دور میں منتخب ہوئے جب بلدیاتی نظام بنانے اور انتخابات پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نہ فنڈز دیے گئے،نہ وسائل فراہم کئے گئے اور نہ ہی اختیارات دیے گئے۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ یہ خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضلع خیبر اور باڑہ کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ اربوں روپے خرچ کر کے نظام تو بنایا گیا مگر اسے مؤثر بنانے کے بجائے اس کے اختیارات چھین لئے گئے۔ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو کمزور کرنا دراصل عوام کو مشکلات میں ڈالنا ہے کیونکہ یہی وہ نظام ہے جو عوام کو فوری سہولت اور براہ راست رسائی دیتا ہے۔چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں اگر کوئی نظام عوام کے سب سے قریب ہے تو وہ بلدیاتی نظام ہے جہاں منتخب نمائندے اپنے عوام کی خدمت کیلئے رات کو بھی دفتر کھولنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔آخر میں چیئرمین جاوید خان آفریدی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خیبرپختونخوا کے عوام پر خصوصی رحم فرمائے اور صوبے میں ایک مضبوط،بااختیار اور فعال بلدیاتی نظام قائم ہو تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں سہولت اور انصاف مل سکے۔
12/03/2026
صاف و شفاف صفائی پراجیکٹ کے تحت ویلج کونسل سپین قبر بی میں جاری صفائی مہم کے سلسلے میں آج نے اپنے آفس میں ویلج کونسل سپین قبر بی کی صفائی ٹیم (جنریٹرز) کو جنوری اور فروری مہینوں کی تنخواہوں کے چیکس باقاعدہ طور پر حوالے کیے۔ اس موقع پر نے صفائی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویلج کونسل سپین قبر بی کے ورکرز نے محدود وسائل کے باوجود جس ذمہ داری، محنت اور ایمانداری کے ساتھ صفائی کا کام جاری رکھا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی ٹیم نے دن رات محنت کر کے علاقے کی صفائی کو یقینی بنایا جس کی بدولت ویلج کونسل سپین قبر بی میں صفائی کے مثبت اور واضح نتائج سامنے آئے ہیں۔ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے چار سالہ دور میں یہ صفائی پراجیکٹ صرف چھ ماہ کے لیے شروع کیا گیا تاہم مختصر مدت کے باوجود یہ ایک کامیاب اور مؤثر منصوبہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی پراجیکٹ بلدیاتی نمائندوں کے منتخب ہونے کے آغاز میں شروع کیا جاتا تو اس کے نتائج مزید بہتر اور دیرپا ہوتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت بلدیاتی نمائندوں کو باقاعدہ ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیے گئے لیکن اس کے باوجود عوامی خدمت اور گوڈ گورننس کا عملی مظاہرہ صرف اور صرف بلدیاتی اداروں اور لوکل گورنمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو رہا ہے۔ نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت واقعی عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے تو بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کرنے ہوں گے تاکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صاف و شفاف صفائی پراجیکٹ ایک بہترین اور کامیاب منصوبہ ہے اس لیے اس کو مزید توسیع (ایکسٹینشن) دی جانی چاہیے تاکہ ہر ویلج کونسل میں صفائی کا مؤثر نظام قائم ہو سکے اور اس منصوبے کے ذریعے مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار اور آمدن کا ذریعہ بھی برقرار رہے۔ چیئرمین جاوید خان آفریدی نے اس موقع پر صفائی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے، ذمہ داری اور محنت کے ساتھ ویلج کونسل سپین قبر بی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں تاکہ علاقے کو ایک مثالی اور صاف ستھرا ویلج کونسل بنایا جا سکے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Mamoon Nawaz Government of Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Governor Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber 𝐉𝐚𝐯𝐞𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐡𝐚𝐢𝐫𝐦𝐞𝐧 𝐕𝐂-38 VC- 38• Speen Qaber•B• Media Cell
06/03/2026
الحمدللہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمارے آفس میں غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔ پرسوں کی طرح آج بھی ہمارے آفس میں کافی تعداد میں ضرورت مند افراد آئے جن میں زیادہ تر معذور افراد، یتیم بچے اور انتہائی غریب خاندان شامل تھے۔ اس موقع پر ایک باوقار محیرِ حضرت کے تعاون سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔ نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک میں ہمارے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کافی غریب اور یتیم بچے اور مستحق خاندان اپنے مسائل لے کر آتے ہیں اور ہم نے کوشش کی کہ ایک محیرِ حضرت سے رابطہ کرکے ان کیلئے امدادی رقم کا سلسلہ شروع کیا جائے، الحمدللہ آج اسی تعاون کی بدولت کافی غریب خاندانوں کو نقد رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خاندانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل کو حقیقی خوشی اور اطمینان ملتا ہے اور یہی اصل خدمتِ انسانیت ہے۔ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہم آئندہ بھی محیرِ حضرت سے رابطہ کرکے اس امدادی سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اور غریب خاندانوں تک مدد پہنچ سکے۔ انہوں نے اس موقع پر محیرِ حضرت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مخیر حضرات معاشرے کیلئے ایک نعمت ہیں جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور غریب خاندانوں کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا اصل مقصد یہی ہے کہ عوام آسانی کے ساتھ اپنے منتخب نمائندوں تک رسائی حاصل کریں اور اپنے مسائل براہِ راست ان تک پہنچا سکیں تاکہ فوری طور پر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جاسکیں۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس محیرِ حضرت اور تمام مخیر حضرات کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں آئندہ بھی اسی طرح انسانیت کی خدمت اور غریبوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber 𝐉𝐚𝐯𝐞𝐝 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐂𝐡𝐚𝐢𝐫𝐦𝐞𝐧 𝐕𝐂-38 VC- 38• Speen Qaber•B• Media Cell
05/03/2026
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کے آفس میں کافی تعداد میں غریب اور ضرورت مند خاندان اپنے مسائل لے کر آئے۔ اس موقع پر نے ایک محیرِ حضرت سے رابطہ کرکے مستحق خاندانوں کی باقاعدہ فہرست تیار کی۔ محیرِ حضرت نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امدادی رقم چیئرمین جاوید خان آفریدی کے حوالے کی، جس کے بعد چیئرمین جاوید خان آفریدی نے اپنے ہاتھوں سے چیئرمین آفس میں ان غریب اور مستحق خاندانوں کو نقد رقم حوالے کی۔ امداد ملنے پر مستحق خاندانوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے کے قابل تھی اور انہوں نے دل سے دعائیں دیں۔ اس موقع پر چیئرمین جاوید خان آفریدی نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت، برکت اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا ایک بہت بڑا نیک عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ عوام کی رسائی اپنے منتخب نمائندوں تک آسان ہوتی ہے اور مستحق افراد کی بروقت نشاندہی ممکن ہوتی ہے، اگر حکومت لوکل گورنمنٹ کو مناسب فنڈز فراہم کرے تو یہی وسائل براہِ راست اور آسان طریقے سے عوام پر خرچ ہوسکتے ہیں جس سے ضرورت مند خاندانوں کو فوری ریلیف ملتا ہے۔ آخر میں نے اس محیرِ حضرت کا بروقت تعاون کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کو قبول فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا کرے اور انہیں آئندہ بھی اسی طرح غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Governor Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Government of Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Khyber