ANP Khyber Pakhtunkhwa

ANP Khyber Pakhtunkhwa

Share

Official page for Awami National Party Khyber Pakhtunkhwa Chapter

Photos from ANP Khyber Pakhtunkhwa's post 01/06/2026

تورہ ڈال، کوزکانا (شانگلہ): عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے زیرِ اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد، جس میں مختلف خاندانوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے اراکین کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری اعظم خان، نائب صدر محمد روشن سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے۔

| |

01/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی کا خدائی خدمتگار شیرزمین (مالاکنڈ) کی شریک حیات کی وفات پر اظہار افسوس

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے خدائی خدمتگار شیر زمین (کوٹ منزرے، مالاکنڈ) کی اہلیہ اور گل زمین و نیک زمین کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی وفات سے خاندان ایک شفیق ماں اور عظیم ہستی سے محروم ہوگیا ہے، جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

01/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک کی اے این پی تحصیل مندنڑ (بونیر) کے صدر امیر سلطان خان کے بھائی محمد ظاہر کی وفات پر اظہار افسوس

| |

01/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی کی صدر تحصیل مندنڑ(بونیر) امیر سلطان خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے اے این پی تحصیل مندنڑ (بونیر) کے صدر امیر سلطان خان کے بھائی محمد ظاہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کےان لمحات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

27/05/2026

عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہو!

یہ عظیم دن ہمیں قربانی، صبر، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد اور اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی عید کا اصل پیغام ہے، اپنی خوشیوں میں اُن غریب اور ناداروں کو ضرور شامل کریں جو یہ خوشیوں منانے سے محروم ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے اور پختونخوا کے عوام کو بدامنی اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا

| |

25/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو ملنے والی حالیہ تھریٹ الرٹس بارے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کی خصوصی گفتگو:

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو ملنے والی حالیہ تھریٹ الرٹس صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پوری عوامی نیشنل پارٹی، اس کے نظریے،تمام ذمہ داران ، کارکنان اور روشن فکر سیاست کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ اے این پی ہمیشہ شدت پسندی، تنگ نظری اور بندوق کی سیاست کے خلاف کھڑی رہی ہے۔ ہماری سیاست قلم، کتاب، جمہوریت، وفاقیت اور آئین کی بالادستی کی سیاست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی روشن فکر آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
اگر صوبائی صدر کو تھریٹ الرٹ جاری ہوتا ہے تو اس کا مطلب پوری تنظیم اور ہر کارکن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اے این پی نے ماضی میں بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی، ہمارے رہنما اور کارکن شہید ہوئے لیکن ہم نے اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے ہٹنا قبول نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، جبکہ شدت پسند عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ صوبے میں پچھلے 13 سال سے برسراقتدار حکمران شدت پسند فکر کے حامی ہیں اور نظریاتی طور پر دہشتگردوں اور جھتوں کے ہمدرد اور حمایتی ہیں۔ ان کی گٹھ جوڑ نے پختونخوا کو پھر سے تباہی اور بربادی کے کنارے پر کھڑا کردیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ذمہ داران و کارکنان سمیت صوبے کی عوام کو تحفظ دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شدت پسند فکر پورے معاشرے کیلئے ناسور بن چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس تباہ کن سوچ سے بچایا جاسکے۔

|

Photos from Awami National Party's post 25/05/2026

سوات: عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان کی اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر ممتاز علی خان کی رہائشگاہ آمد، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے انکی گندم کی تیار فصل کو آگ لگانے اور ان کے قریبی ساتھی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر بھرپور اظہار یکجہتی کی۔
|

Photos from Awami National Party's post 25/05/2026

اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر ممتاز علی خان کی تیار فصل کو آگ لگانے کا واقعہ، اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی مذمت
🟥ممتاز علی خان کی گندم کی تیار فصل کو گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے اور ان کے قریبی ساتھی شاکر اللہ پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں
🟥یہ واقعات سوات میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالیہ نشان ہیں، آگ سے ممتاز علی خان کی لاکھوں مالیت کی گندم فصل جل کر خاکستر ہوگئی
🟥ممتاز علی خان اور ان کے خاندان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں، آخر ان کا قصور کیا ہے؟
🟥سوات میں قیام امن کیلئے ممتاز علی خان اور ان کے خاندان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں
🟥یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ممتاز علی خان کے ساتھ پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے
🟥اس سے قبل بھی دو مرتبہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے
🟥یہ تسلسل حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
🟥کیا باچا خان کے پیروکاروں کا گناہ یہ ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے، امن کے قیام اور قوم کے حقوق کی بات کرتے ہیں؟
🟥اگر سچ اور حق کے ساتھ کھڑے ہونا گناہ ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے
🟥عوامی نیشنل پارٹی ممتاز علی خان اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے
🟥ہسپتال میں زیر علاج ان کے زخمی ساتھی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں
🟥یہ نامعلوم افراد کہاں سے آتے ہیں اور وارداتیں کرکے کہاں غائب ہوجاتے ہیں
🟥امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ اس سے مکمل غافل ہیں
🟥صوبہ بھر میں عوام بے یارو مددگار ہیں، حکومت سیاسی ڈرامہ بازیوں میں مصروف ہے
🟥صوبہ جل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر واقعات رونما ہورہےہیں، حکمران مسلسل غیر سنجیدگی اور بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں
🟥پختونخوا پر رحم کیا جائے اور صوبے کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جامع اور موثر اقدامات کئے جائیں
🟥ممتاز علی خان کے ساتھ رونما ہونے والے ان تمام واقعات کی جامع اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں
🟥ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے اور ممتاز علی خان سمیت ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے
| |

24/05/2026

چین: پاکستان اور چین کی دوستی کی 75 سالہ جشن کے سلسلے میں بیجنگ میں منعقدہ تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کا خطاب

🔴 آج کی دنیا میں حقیقی مقابلہ تعلیم، معیشت اور ٹیکنالوجی کا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ وہ علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرسکیں

🔴 پختونخوا اور بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن، ڈیجیٹل ٹریننگ، پروفیشنل اسکلز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انجینئرنگ، مائننگ ٹیکنالوجی اور جدید زرعی علوم میں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

🔴 چین کا ترقیاتی ماڈل ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قوموں کی ترقی کے لیے نظم و ضبط، تعلیم، انفراسٹرکچر، طویل المدتی منصوبہ بندی اور اجتماعی فلاح کے جذبے کی ضرورت ہوتی ہے

🔴 سی پیک اور دیگر علاقائی منصوبے اس خطے کے نوجوانوں کے لیے ترقی اور روزگار کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔ اگر ان منصوبوں میں مقامی آبادی کو مؤثر انداز میں شامل کیا جائے تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی خوشحالی کا سبب بنیں گے

🔴 پاکستان اور چین کی دوستی صرف حکومتوں کے درمیان تعلق نہیں بلکہ یہ عوامی سطح پر بھی مضبوط رشتہ ہے۔ اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اسکالرشپس، اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز، ووکیشنل ٹریننگ اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپس کو فروغ دینا ضروری ہے

🔴 پشاور، سوات، دیر، چترال، کوہاٹ اور مردان جیسے اضلاع علاقائی ترقی اور مستقبل کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان علاقوں کو جدید تعلیم، انفراسٹرکچر اور صنعتی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے

🔴 ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہوکر مشترکہ مستقبل، اقتصادی ترقی اور علاقائی امن کے لیے تعاون کو فروغ دیں

🔴 ہم چینی حکومت اور تعلیمی اداروں سے خصوصی طور پر درخواست کرتے ہیں کہ پختونخوا اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مزید تعلیمی، فنی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کرسکیں

| |

24/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا صوابی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جاری واپڈ آفس میں دھرنے سے خطاب کررہے ہیں ۔

| |

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Peshawar
25000