Jui Baizai Mohmand

Jui Baizai Mohmand jui Baizai district Mohmand

02/08/2026
02/08/2026

پریس ریلیز
ضلع مہمند میں ڈی ایس پی آیاز کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس ارشد علی کے فیصلے نے کئی اہم قانونی اور انتظامی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگر متعلقہ افسر مطلوبہ تعلیمی قابلیت، تجربہ اور دیگر قانونی شرائط پوری نہ کرنے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے تو یہی اصول نہ صرف ضلع مہمند بلکہ پوری قبائلی اضلاع کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔ ان سب میں صرف ایاز خان کے خلاف مقدمہ درج کرنا ذاتی رنجش و عناد ہو سکتا ہے مگر نقصان سب کا ہوا.
اس فیصلے کے دور رس اثرات صرف ضلع مہمند تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ تمام قبائلی اضلاع کے پولیس نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اگر میرٹ کا اصول یکساں طور پر نافذ کیا گیا تو متعدد مقامی افسران اپنی سابقہ آسامیوں پر واپس جائیں گے اور ان کی جگہ دیگر اضلاع سے میرٹ پر تعینات افسران آئیں گے۔
ہم اصولی طور پر پولیس اصلاحات، شفافیت اور میرٹ پر مبنی تعیناتیوں کے حامی ہیں، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ قبائلی اضلاع کی مقامی روایات، جرگہ سسٹم، سماجی اقدار اور عوامی حساسیت کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔
بیرونی اضلاع سے آنے والے افسران یقیناً قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے، لیکن مقامی رسم و رواج، قبائلی تنازعات کے روایتی حل اور سماجی ڈھانچے سے ان کی ناواقفیت انتظامی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
ھمارے مطالبہ ہے کہ اگر میرٹ کا اصول نافذ کیا جائے تو اسے بلاامتیاز تمام متعلقہ عہدوں پر یکساں طور پر لاگو کیا جائے۔ صرف ایک افسر کو نشانہ بنانے کے بجائے پورے نظام کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے تاکہ انصاف، شفافیت اور مساوات کے تقاضے پورے ہوں
مولانا محمد عارف حقانی امیر جے یو ائی ضلع مہمند

19/07/2026

maulana

18/07/2026

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jui Baizai Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share