Abdur Razaq Afridi

Abdur Razaq Afridi

Share

ضلع خیبر صدر عبدالرزاق آفریدی (ANP)

31/05/2026

"میں ہوا نہیں جو بدل جاؤں رخ کے ساتھ،
میں وہ چراغ ہوں جو جلتا ہے حق کے ساتھ۔
چاہے میں کتنا ہی دور چلا جاؤں،
دل میں بستی ہے میرے وطن کی چاہت۔
خدمت میرا سفر ہے، یہی میری پہچان،
اور خیبر ہی میری بصیرت، میرا مان۔"

29/05/2026

پاکستان کے قیام سے لے کر 2018 تک سابقہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں مؤثر طور پر شامل نہ کیا جانا ان علاقوں کی پسماندگی، محرومی اور بدامنی کی ایک بنیادی وجہ رہا ہے۔ دہائیوں تک وہاں کے عوام نے بے شمار قربانیاں دیں، مگر انہیں وہ آئینی اور شہری حقوق میسر نہ آسکے جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل تھے۔

فاٹا کا انضمام ایک تاریخی اور نہایت اہم فیصلہ تھا، جو طویل جدوجہد، قربانیوں اور عوامی مطالبات کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انضمام کے بعد اس پر اس سنجیدگی، عزم اور مؤثر انداز میں عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کا تقاضا تھا۔ نہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل کیا گیا، نہ این ایف سی ایوارڈ میں سابقہ فاٹا کیلئے مختص خصوصی فنڈز کا بروقت اجراء کیا گیا، اور نہ ہی ترقیاتی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

اب ایک بار پھر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ سابقہ فاٹا کو دوبارہ مرکز کے زیر انتظام لانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اقدام سابقہ قبائلی اضلاع کو مزید غیر یقینی صورتحال، پسماندگی اور محرومی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔

سابقہ فاٹا مزید غیر ضروری تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اگر ریاست اور حکمران واقعی سابقہ فاٹا کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو ضروری ہے کہ:• سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے• این ایف سی ایوارڈ میں سابقہ فاٹا کیلئے مختص فنڈز بروقت جاری کیے جائیں• ان فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے• امن ،تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے شعبوں پر فوری اور خصوصی توجہ دی جائے

سابقہ فاٹا کے انضمام کیلئے بھرپور جدوجہد کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ ہزاروں قربانیوں اور طویل سیاسی و عوامی جدوجہد کے بعد حاصل ہوا، اور اسے اتنی آسانی سے واپس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عوام یہ سمجھتے ہیں کہ بعض حلقوں کی دلچسپی آج سابقہ فاٹا کی قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل میں ہے، تاہم یہ حقیقت پیش نظر رہنی چاہیے کہ وہاں کے عوام اپنے حقوق، شناخت اور مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

سابقہ فاٹا کو مزید تجربات نہیں بلکہ امن، ترقی اور مکمل آئینی حقوق درکار ہیں۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر سفیرِامن عبدالرزاق آفریدی

27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک! 🌙🐐
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے، اور آپ کی زندگی خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین 🤲
سفیر امن عبدالرزاق آفریدی

26/05/2026

"پشتون قومی جرگہ کے حوالے سے جو حقائق میں نے بیان کیے، وہ ابھی مکمل نہیں ہیں۔ اگر میں پوری تفصیل کے ساتھ بات کروں تو کئی چہرے بے نقاب ہوں گے، اور شاید کچھ لوگوں کیلئے اسے برداشت کرنا مشکل ہو جائے۔ میں جو بھی بات کروں گا، وہ ٹھوس ثبوت کے ساتھ کروں گا۔
حقیقت یہ ہے کہ پشتون قومی جرگہ میں مسلسل دوہری پالیسی اختیار کی جاتی تلتھی جہاں اپنے مفادات کیلئے اصول بدلے جاتے رہے۔
لیکن آج جس طرح عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،
پروپیگنڈا اور سیاسی انتقام سے نہ علاقے کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی عوام کو کوئی فائدہ پہنچے گا۔"

25/05/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔”
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)
قوم شلوبر اور قوم ملک دین خیل کے مشران، بالخصوص سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی اور شلوبر قومی مشر حاجی مجیب کی مسلسل کاوشوں اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں محمد سعید ملک دین خیل اور اعجاز شلوبر کے درمیان جاری خونی دشمنی آج بابرکت یومِ عرفہ کے موقع پر صلح اور بھائی چارے میں تبدیل ہوگئی۔

آج نناوتے کے اس عظیم جرگے میں قوم ملک دین خیل اور قوم شلوبر کے چیدہ چیدہ قومی مشران نے نہایت دانشمندی، بردباری اور اخلاص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ صلح نہ صرف دونوں خاندانوں بلکہ پورے علاقے کیلئے امن، محبت اور بھائی چارے کا ایک روشن پیغام ہے۔

خصوصی خراجِ تحسین اُن تمام مشران، معتبرین اور جرگہ اراکین کو پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے دو مسلمان بھائیوں کے درمیان محبت اور اتفاق کی فضا قائم کی۔ بالخصوص عابد حسین المعروف خدائی خدمت گار کا کردار انتہائی قابلِ تحسین رہا، جنہوں نے اخلاص، صبر اور امن دوستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے صلح کے اس عمل کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ اس صلح کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، علاقے میں امن و استحکام عطا فرمائے اور تمام مشران و جرگہ ممبران کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

Photos from Abdur Razaq Afridi's post 25/05/2026

24/05/2026

صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی کے حالیہ بیان پر بعض عناصر کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے خلاف غلیظ زبان، بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن بیانات سے اجتناب کیا جائے۔

ہم بخوبی جانتے ہیں کہ جرگے کو کس طرح یرغمال بنایا گیا، کس نے کن مقاصد کیلئے اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، اور کہاں کہاں خفیہ ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ اگر اصل حقائق قوم کے سامنے لائے گئے تو بہت سے نام نہاد قوم پرست اور خود کو قوم کا خیرخواہ کہلانے والے افراد عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سیاسی شائستگی، قومی مفاد اور عوامی امنگوں کی ترجمان رہی ہے اور آئندہ بھی ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کا سیاسی و جمہوری انداز میں جواب دیتی رہے گی

23/05/2026

تیراہ میدان کے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر پہلے دن سے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔

23/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی باڑہ تحصیل قبیلہ شلوبر یونٹ جنرل سیکرٹری فضل امین اس وقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں فضل امین آفریدی عوامی نیشنل پارٹی کا نظریاتی ورکرز ہیں وہ پارٹی کا اثاثہ ہے ہم اس مشکل گھڑی میں فضل امین آفریدی کے ساتھ ہیں اور ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں
ہمارا دعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرمائے آپ تمام دوستوں سے فضل امین کے بہتر صحت کے لیے دعا کی درخواست کی جاتی ہے ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Ring Road Peshtakhara
Peshawar
25000