05/10/2022
آج بنوں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی پشاور کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور جناب شفیع اللّٰہ خان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں بنوزائی بھائیوں کے پشاور میں باہمی مسائل اور سوسائٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے پشاور میں بنوں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
29/09/2022
عید میلادالنبی ﷺ کاچاند مبارک
♥️تمام عالم اسلام اور خصوصا وطن عزیز کے تمام مسلمانوں کو جشن عید میلادالنبی ﷺکا چاند مبارک ہو رب ذوالجلال اس مبارک ماہ کا صدقہ تمام امت مسلمہ کو دارین کی عزتیں عظمتیں رحمتیں برکتیں عروج اور سربلندیاں نصیب فرمائے آمین ثم آمین
نگاہِ لُطف سے اِک بار پھر دیکھو، غُلاموں کو۔
پریشان حال ہے اُمت، آپﷺ کی یا رسول اللّٰہ!
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
فِدَاکَ اَبِیْ وَاُمِّیْ وَ رُوْحِیْ و َقَلْبِیْ
یَاسَیِّدِیْ یاحَبِیْبی یَارَسُوْلَ اللّٰهﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللہﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَا نُوْرَ اللہﷺ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ
10/06/2022
کل بروز جمعرات بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور اور بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے درمیان ایک بار پھر میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمّد شعیب اور نائب صدر واجد علی شاہ اور سٹوڈنٹ سوسائٹی کے سرپرست اعلی پیر عظمت خان، چیئرمین آفاق آمین خان اور صدر مدثر خان، اور باقی ممبران نے شرکت کی۔جس میں پیر عظمت خان اور صدر محمد شعیب کے درمیان بنوں کلچرل نائٹ پر بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد مشترکہ طور پر بنوں کلچرل نائٹ کے لئے فنڈنگ کا اعلان کیا گیا۔ بہت جلد بنوں کلچر نائٹ کا ڈیٹ اناؤنس کیا جائے گا
29/05/2022
آج بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور کے ٹیم نے پشاور میں بنوں نائٹ کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین جناب جیم جمشید نے ویڈیو کال پر میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا امید ہے بہت جلد پشاور میں بی بنوں نائٹ کا آغاز کیا جائیگا
MUHAMMAD SHOAIB
WAJID ALI SHAH
01/05/2022
بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور کے ٹیم کی جانب سے تمام امت مسلمہ اور مسافر بھائیوں کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو
02/04/2022
بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور کے سال 2022 کے لئے جوائنٹ سیکرٹری جناب آیاز احمد اعوان منتخب ہوگئے۔
آیاز نہایت ہی اچھے اخلاق اور اچھے مزاج کے مالک ہیں آیاز نے ہر ممبر کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرکے ان کی مدد کی ۔
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آگے بھی پشاور میں مقیم تمام بنوزائی بھائیوں کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور ہر مشکل میں ان کا ساتھ دینگے۔
Ayaz ahmad awan
Joint Secretary BYWS peshawar
Love ❤ + Respect 🙏
30/03/2022
بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور کے سال 2022 کے لئے پریس سیکٹری جناب شاہ رخ خان منتخب ہوگئے۔
شاہ رخ نے بنوں نائٹ کے میٹنگ میں شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اور ہر مشکل میں سوسائٹی کے مسلے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
ہم تمام ممبران سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ آگے بھی پشاور میں مقیم تمام بنوزائی بھائیوں کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔
SHAH RUKH KHAN
Press secretary BYWS
Peshawar
28/03/2022
بنوں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی پشاور کے سینئر نائب صدر جناب آفاق امین خان منتخب ہوگئے۔
آفاق خان نہایت ہی اچھے اخلاق کے مالک ہے آفاق خان پشاور یونیورسٹی میں بنوں سٹوڈنٹ سوسائٹی کے چیئرمین بی ہے
پشاور میں ان کے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے بطورسینئر نائب صدر منتخب کیاگیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آگے بھی پشاور میں اپنے خدمات کو جاری رکھیں گے اور ہر مشکل میں بنوزائی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔
Afaq khan
Senior Vice President BYWS Peshawar
Love ❤
Respect