ZAKHA KHEL Construction company _Zkc".

ZAKHA KHEL Construction company _Zkc".

Share

GREEN VALLEY AND BEAUTY OF THE NATION

18/08/2025

حاجی #گلزارخان
جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
یہ مرد مومن بغیر کسی پیسوں اور لالچ کے بازار ذخہ خیل کے ہسپتال کے مین گیٹ پر وہ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہے جو شاید کسی اور کے بس کے کام نہیں ہے
یقیناً زیادہ تر لوگ اس کو جانتے بھی ہونگے
قوم کی غیرت حیاء اور پردے کی خاطر یہ نہ گرمی کو دیکھتے ہے اور نہ سردی کو بلکہ ذخہ خیل کی وہ پرانی تاریخ زندہ رکھی ہوئی ہیں
ان شاءاللہ ہم سب آپ کیساتھ اس دلیرانہ کام میں مکمل
طور پر کھڑے ہیں آللہ تعالیٰ مزید توفیق عطا فرمائے۔
🫡

Photos from ZAKHA KHEL Construction company _Zkc".'s post 08/08/2025

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کا ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل کا دورہ، ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل نواز آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) ارشاد علی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل شہاب الدین اور لائن محکمہ کے سربراہان انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر نے ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل کے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر وارڈز میں ادویات ، سہولیات ، عوام کو فراہم کی جانیوالی سروسز، سٹاف کی حاضری ،صفائی صورتحال، ضروریات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹائپ ڈی ہسپتال ڈاکٹر ناصر علی نے مختلف وارڈز اور فراہم کی جانیوالی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کیساتھ ملاقات کی اور ان سے سہولیات اور سروسز کے متعلق دریافت کیا۔

مقامی عمائدین کی جانب سے ہسپتال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سولر سسٹم کی گزارش کی گئی جس کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) کو متعلقہ فورم کے زریعے اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راو نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں علاج کے غرض سے آنیوالے مریضوں کو بہترین طبی
👇👇👇👇سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے۔

21/07/2025

قوم زخہ خیل BZK

یہ ایک سنجیدہ اور توجہ طلب مسئلہ ہے کہ زخہ خیل بازار میں گزشتہ 12 سالوں سے تنظیمی فیصلے کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے، جس سے:

طلبہ (خصوصاً اسکول جانے والے بچے)

اساتذہ
عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ممکنہ اثرات:

1. 🚶‍♂️ لوگوں کو پیدل لمبے فاصلے طے کرنے پڑتے ہیں۔

2. 🏫 تعلیم پر منفی اثر کیونکہ بچے وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے یا تھک جاتے ہیں۔

3. 💼 ملازمت پیشہ افراد (خصوصاً اساتذہ) کو حاضری و وقت پر پہنچنے میں مشکلات۔

4. 🚫 معاشی بوجھ، کیونکہ ہر کسی کے پاس ذاتی گاڑی یا متبادل ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں۔
کم از کم اساتذہ، طلبہ، مریضوں یا خواتین کو پابندی سے مستثنیٰ کیا جائے۔

مخصوص اوقات (مثلاً اسکول ٹائم) میں موٹر سائیکل کی اجازت دی جائے۔
اگر سیکیورٹی یا کسی اور وجہ سے پابندی ہے تو رجسٹریشن کے بعد اجازت نامے دیے جائیں۔👇👇👇

17/04/2025

BZK(Zkk Afridi)
قوم ذخہ خیل کے قومی مشران، قومی شورا اور باشعور عوام کے نام ایک مشترکہ پیغام
بازار زخہ خیل میں "آئس" جیسے خطرناک نشے کا بڑھتا ہوا سلسلہ ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں اور زندگیوں کو خاموشی سے تباہ کر رہا ہے۔ یہ نشہ صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک پورے گھر، محلے، اور علاقے کے لیے لمحۂ فکریہ بن چکا ہے
ہم، قوم زخہ خیل کے باشعور اور ذمہ دار افراد، اپنے محترم مشران، قومی شورا، اور بااثر شخصیات سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ جیسے آپ رمضان، عید، اور دیگر قومی مواقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ بیانات اور ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہیں، بالکل ویسے ہی اس اہم اور خطرناک مسئلے پر بھی ایک واضح اور متحد موقف اپنایا جائے
فوری طور پر ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے اور اس نشے کے خاتمے کے لیے عملی اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے
علاقے میں موجود ان عناصر کی نشاندہی کی جائے جو یہ زہر پھیلا رہے ہیں اور ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے
ایک باکردار، بااعتماد اور غیر متنازعہ شخصیت کو یہ ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ پوری قوم کے تعاون سے اس ناسور کا خاتمہ ممکن بنائے
سرکاری اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل رابطہ قائم کیا جائے تاکہ قانون کے دائرے میں رہ کر مؤثر اقدامات کیے جا سکیں
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو اس خطرے سے آگاہ کیا جائے اور قوم سے عملی تعاون کی اپیل کی جائے
ہماری بات کا مقصد کسی اور قوم یا علاقے کی تذلیل ہرگز نہیں، بلکہ ہم صرف اپنے لوگوں، اپنی نسل، اور اپنے مستقبل کو بچانا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہماری قوم ایک باوقار، تعلیم یافتہ، اور مہذب معاشرے کی مثال بنے
آئیے، ہم سب مل کر اٹھیں، اپنے مشران کا ساتھ دیں، اور ایسی فضا قائم کریں جہاں عزت، امن، غیرت اور علم کی روشنی ہو
"نشے کو نہ — زندگی کو ہاں!
قوم زخہ خیل ہو شعور، امن اور غیرت کی پہچان"
"ایک قوم، ایک آواز ، ایک پاکیزہ مستقبل کی طرف سفر"
منجانب رفیق ذخہ خیل
آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ
خیبرپختونخوا

11/03/2025

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ ‎ﷺ

Photos from ZAKHA KHEL Construction company _Zkc".'s post 08/03/2025

BZK category D–type hospital
بازار ذخہ خیل ہسپتال میں ریسکیو سروس کی عدم دستیابی عوام مشکلات کا شکار
پچھلے دو ماہ سے ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس کی غیر موجودگی کے باعث ایمرجنسی مریضوں کو پشاور لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ریسکیو سروس بحال کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل نکل سکے۔

14/01/2025

BZK

23/10/2024

🥰The best thing to earn is respect 🫶
And
🤗the best thing to spend is knowledge✍️

12/01/2024

سیاست میں حصہ لینا ہر کسی کا بنیادی حق ہے کچھ دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ بازار زخہ خیل کے کچھ نادیدہ ، کاپی پیسٹ کر کے سیاسی لوگوں کو برا بلا کھ رہے ہیں۔
ہمارے حلقے پر پچھلی 20 سالوں میں 5 سال ساجی گل آفریدی صاحب ایم این اے رہے جس نے یکسر طور پر بازار زخہ خیل کو نظر انداز کیا ، اس کا گلہ کسی حد تک بجا تھا اکہ بازار زخہ خیل نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔

15 سال تک نور الحق قادری صاحب ہمارے سرخ و سفید کے مالک رہے لیکن بد قسمتی سے اس کو تو بازار زخہ خیل کا نام تک یاد نہیں۔ جب قوم زخہ خیل کے لوگ حالات جنگ میں تھے تو اس نے تو اس وقت بھی یاد نہیں کیا۔ ہاں جب الیکشن کا وقت آیا تو یہ صاحب اپنے ووٹ اوار مفاد کے لئے بازار زخہ خیل ایک دو بار آئیں۔
2018 سے لے کے 2022 تک نور الحق وفاقی وزیر رہے لیکن قوم زخہ خیل کو بجلی تک مہیا نا کر سکے۔

نور الحق قادری اور ساجی گل دونوں جوابدہ ہے ، اگر ان کے لوگ ووٹ مانگنے آئے تو ان سے یہ بنیادی سوالات ضرور کریں ۔ کہ اس 5 اور 15 سال میں بازار زخہ خیل کے لئے کیا کیا ہے۔

باقی سب زخہ خیل کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ یہ فیس بک پر رونا دھونا ختم کریں اور ایک صحت مند سیاسی ماحول کے لئے کردار ادا کریں

12/01/2024

دہ غرونو خکلا

04/09/2023

تاش کھیلتے ہوئے کسی جوارئی کو خبر ملی کہ اس کی ماں مر گئی ہے،
اس نے پیغام دیا کہ قبر کشائی کروائیں، میں بازی ختم کر کے پہنچ رہا ہوں،
پھر خبر آئی کہ قبر کشائی ہو گئی، اس نے پھر پیغام دیا کہ غسل اور کفن کا انتظام کریں، میں پہنچتا ہوں
خبر آئی کہ وہ بھی ہو گیا ہے، کہنے لگا، جنازہ اٹھائیں، میں پہنچنے لگا ہوں،
پھر خبر ملی کہ جنازہ روانہ ہو گیا ہے،
کہنے لگا
،مولوی کو کہیں کہ شروع کرے، میں بس ابھی ایا پہنچا،
آخری خبر آئی کہ جنازہ ہو گیا ہے،اور تدفین کر دی گئی ہے،
بولا،چلیں اللہ مغفرت فرمائے۔۔۔۔
چلو بھئی نئی بازی شروع کرو۔۔
صدر ذی وقار ___!!
پاکستان وہ مرنے والی ماں ہے.اور جبکہ اسٹیبلیشمنٹ ، عدلیہ اور سیاستدان سب اس ماں کی "جواری اولاد "ہیں،
جن کے سامنے ماں مر رہی ہے ۔ اور یہ سب بازیاں کھیل رہے ہیں۔

اے اللہ للہ تعالیٰ ان سب کو ایسی بیماری میں مبتلا کر یں کہ کوئی ڈاکٹر کو دیکھانے والے بھی نہ ہو۔ اور یہ سب کے سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے ۔اور اے اللہ ان سب کو ایسی موت عطا فرما۔ کہ کوئی اور اس عظیم مٹی کا بال بھی باکہ نہ کر سکے ۔امین ثم آمین

12/08/2023

WE WANT PEACE 🏳️✌️

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

C/O Noor Filling Station Mathra Road Bilal Abad Peshawar, KP
Peshawar