ISF UET Peshawar Campus

ISF UET Peshawar Campus

Share

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ


Insaf Student Federation(ISF)

23/05/2026

Insaf Students Federation University Campus Peshwar ✊🏻✊🏻


Photos from ISF UET Peshawar Campus's post 20/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، جو کہ سابق صدر انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں، کی قیادت میں اور بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ کے ہمراہ ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرائیں، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی وزراء، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہرین اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن یو ای ٹی پشاور ہمیشہ حق، سچ اور نوجوانوں کی آواز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ✊🏻







19/05/2026

19 مئی — شدید مذمت 🚨

انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اسلام آباد 26 نمبر چونگی پر 19 مئی کو پُرامن سیاسی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے۔
نہتے شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال کسی بھی جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے۔ ہر پاکستانی کو پُرامن احتجاج اور اظہارِ رائے کا آئینی حق حاصل ہے۔

ہم ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

✊🏻 گولی سے آوازیں دبائی نہیں جا سکتیں۔

19/05/2026




18/05/2026

نوجوانوں کا عزم، انصاف کا علم! 💚❤️
​کسی بھی معاشرے کی ترقی کا دارومدار اس کے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوانوں پر ہوتا ہے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) صرف ایک طالب علم تنظیم کا نام نہیں، بلکہ یہ نام ہے ایک نظریے کا، ایک سوچ کا، اور یونیورسٹیوں میں طلباء کے حقوق کے تحفظ کا۔
​یو ای ٹی پشاور (UET Peshawar) کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی طلباء کے مسائل کی بات آئی، یا کیمپس کے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑی، ISF کے باصلاحیت اور مخلص نوجوانوں نے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہ کر کردار ادا کیا۔ علم، انصاف اور رواداری (Justice, Knowledge, Tolerance) کے اصولوں پر چلتے ہوئے ہمارا مقصد ایک ایسا تعلیمی ماحول بنانا ہے جہاں ہر طالب علم کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں۔
​لہراتا ہوا یہ پرچم ہمارے اس عزم کی علامت ہے کہ ہم نے مل کر تعلیمی میدان میں بھی نام کمانا ہے اور ملک و قوم کی قیادت کے لیے خود کو تیار بھی کرنا ہے۔ آئیے! اس کارواں کا حصہ بنیں اور ایک مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
​🔗 ہمارے پیج کو فالو کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے جڑے رہیں۔

Photos from ISF UET Peshawar Campus's post 16/05/2026

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے، کچھ مسائل کی وجہ سے یو ای ٹی کے تمام ہاسٹلز میں پانی نہیں تھا، اور یہ ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس بڑے چیلنج کے بعد یو ای ٹی انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سنان حبیب نے پوری رات گزار کر طلبہ کا یہ مسئلہ حل کروا دیا۔ ہم پرووسٹ صاحب اور ڈائریکٹر ورکس کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے طلبہ کے اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے پوری رات محنت کی۔

14/05/2026

صوبائی سلار 🦅🦅



Photos from ISF UET Peshawar Campus's post 12/05/2026

"آئی ایس ایف (ISF) یو ای ٹی پشاور کے صدر محمد خاطر بنگش اور کابینہ کی انتھک کوششوں سے طلباء کے دیرینہ مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں اے سی (AC) کی مرمت اور نئے واٹر کولر کی فراہمی سمیت وائی فائی کے مسائل پر فوری ایکشن لیا گیا ہے۔ ہم وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور کے مشکور ہیں جنہوں نے ان مسائل کو سنجیدگی سے لیا۔ بقیہ مسائل (لیٹ فیس اور سمسٹر فریزنگ) پر کام جاری ہے جو انشااللہ اگلے ہفتے تک حل ہو جائیں گے۔"

10/05/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ہمیشہ سے طلباء کی فلاح و بہبود، بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی اور نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ ہمارا نصب العین طلباء کو غنڈہ گردی اور نشہ آور اشیاء جیسی سماجی برائیوں سے دور رکھ کر انہیں ملک کا کارآمد شہری بنانا ہے۔
انتہائی افسوس کے ساتھ انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانی ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں منشیات کی کھلے عام استعمال نے طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ انتظامیہ کی اس سنگین معاملے پر خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔

انتظامیہ سے ہمارے فوری مطالبات
فوری انسپکشن:
1. ہاسٹلز میں منشیات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر "سرپرائز چیکنگ" کا موثر نظام وضع کیا جائے۔
2. منشیات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے سخت قانونی اور تعلیمی کارروائی کی جائے۔
3. سیکیورٹی عملے اور ہاسٹل وارڈنز کی جوابدہی طے کی جائے تاکہ ہاسٹلز کا علمی اور پرامن ماحول برقرار رہ سکے۔

ہم انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ناسور کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اگر انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی اور بروقت کارروائی نہ کی گئی، تو یہ نہ صرف طلباء کی صحت بلکہ یو ای ٹی پشاور جیسے عظیم ادارے کے وقار کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔
ترجمان، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور

Send a message to learn more

Photos from ISF UET Peshawar Campus's post 09/05/2026

9 مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کا مقصد پی ٹی آئی اور عمران خان صاحب کو مائنس کرنا تھا۔ 9 مئی وہ سیاہ دن تھا جب ایک سابق وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر عدالت کے احاطے سے اٹھایا گیا۔ 9 مئی وہ دن تھا جب ایس ایس جی کے میجر شہریار نے عدالت کے احاطے میں رینجرز کے ساتھ گھس کر قانون اور آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کیا, ایک ایسی گرفتاری جسے بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیرقانونی قرار دیا۔
یہی وہ دن تھا جسے بنیاد بنا کر جنرل عاصم منیر نے مبینہ طور پر ایک منظم کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر پی ٹی آئی کو کچلنے، سیاسی کارکنوں کو دبانے اور ہزاروں کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے اور عمران خان کو سیاسی منظرنامے سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی۔ مگر 8 فروری کو قوم گھروں سے نکلی، ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا اور اس عاصم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ اسی لیے، عاصم منیر نے اپنی دیکھاتے ہوئے، 9 فروری کو مینڈیٹ چوری کرنا پڑا۔ 9 مئی کی فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں آج بھی امام انقلاب جناب عمران احمد خان نیازی کا کھلم کھلا چیلنج ہے کہ کمیشن بناؤ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لاؤ، کہ پاکستان کے عوام سمیت دنیا دیکھ لے، کہ آیا ایک پی ٹی آئی کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا یا سویلین کپڑے میں لپیٹے وردی والوں نے؟؟
پاکستان کی تاریخ میں ماضی کے ڈکٹیٹرز نے بھی ظلم و جبر کی داستانیں رقم کیں، مگر ڈیکٹیٹر عاصم منیر کے دور نے ہر حد عبور کر دی گئی۔ صرف دو برسوں میں سویلینز کے قتلِ عام کے چار بڑے واقعات سامنے آئے، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا آزاد کشمیر اور چوتھا مریدکے قتلِ عام۔
سب سے زیادہ افسوسناک اور تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ ان واقعات میں کوئی بیرونی دشمن نہیں تھا۔ اپنی ہی پولیس، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کے ہاتھوں اپنے ہی ہم وطنوں پر ظلم ہوا، انہیں بےدردی سے مارا گیا، کھوپڑیاں کھول دی گئی، مردہ جسموں کو جلایا گیا، اس طرح کے فرغونیت کسی بھی مہذب معاشرے میں اپنی ہی عوام کے ساتھ ایسا سلوک ریاستی طاقت کی مثال فرغونیت کی تاریخ میں نہیں ملتی۔



Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Peshawar