Khyber Pakhtunkhwa Updates

Khyber Pakhtunkhwa Updates

Share

Updates on what's going in Khyber Pakhtunkhw. News and legal procedure for convienience of the public

25/04/2025
19/04/2025

سرکاری ملازمین کیلئے رہائش کا خواب حقیقت بن گیا – خیبرپختونخوا میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 متعارف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کے 30ویں اجلاس میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہوئی، جس میں "خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025" کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تمام سرکاری ملازمین کو مبارک باد دی اور یہ سنگ میل عبور کرنے پر سیکٹری ہاوسنگ جناب محمود اسلم، پی ڈی محمد زاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ فاونڈیشن، طاہر سرور اور دیگر عملے کے کاوشوں اور جدوجہد کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایکٹ کا مقصد صوبائی سرکاری ملازمین کو سستی اور منظم رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو رہائشی پلاٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ فاؤنڈیشن مکمل طور پر حکومت کی سرپرستی میں کام کرے گی۔

ملازمین معمولی کٹوتیوں کے ذریعے پلاٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام حکومت خیبرپختونخوا کے وژن "بہترین رہائش سب کے لیے" کے عین مطابق ہے، جس پر مزید کام جاری رہے گا۔ یہ ایکٹ صوبے کے ہزاروں سرکاری ملازمین کے لیے ایک تحفہ اور طویل انتظار کا خاتمہ ہے۔
ان کو مزید کہنا تھا کہ تمام خواہشمند حاضر سروس صوبائی سرکاری ملازمین 25 اپریل سے قبل دستک موبائل ایپلیکیشن یا ہاوسنگ ڈپارٹمنٹ کے ویب سائٹ پر آنلائن درخواستیں جمع کرے۔


Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Civil Secretariat
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00