Rescue -1122 North Waziristan

Rescue -1122 North Waziristan

Share

The highly educated, young ,energetic, skilled & highly professional force always on their toe’s r

02/05/2026

ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان۔

تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان
2 مئی تا 4 مئی

ریسکیو 1122 ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں

حفاظتی ہدایات

• غیر ضروری سفر سے گریز کریں
• کمزور عمارتوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں
• بچوں کو ندی نالوں سے دور رکھیں
• بارش کے دوران محفوظ جگہ پر رہیں

ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں

آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے
میڈیا سیل انچارج ریسکیو 1122شمالی وزیرستان۔

04/04/2026

ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان

(پی ٹی سی ایل) PTCL کی جانب سے فنی خرابی کے باعث فی الحال 1122 ہیلپ لائن پر رابطہ ممکن نہیں ہے۔
لہٰذا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں براہِ کرم درج ذیل نمبروں پر فوری رابطہ کریں:

📞 03285683044
📞 03069838828

21/03/2026

ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان

ہیلپ لائن نمبر 1122 پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کال موصول نہیں ہو رہی۔

کنٹرول روم پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ اور ہیلپ لائن جلد بحال ہوجائیگا۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ شکریہ
03369062870
03379708533
03139811590
03021736600

19/03/2026
Photos from KP Rescue1122's post 19/03/2026
18/03/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی عید الفطر کے دوران ایمرجنسی سروسز بلا تعطل جاری رہیں گی

عیدالفطر کے موقع پر عوام کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایات پر صوبے بھر میں ریسکیو اہلکار عید کی تعطیلات کے دوران بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کے مطابق عید کے دنوں میں ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ تمام آپریشنل گاڑیاں اور تربیت یافتہ عملہ ہر وقت تیار حالت میں موجود رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر رش کے پیش نظر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر عارضی ریسکیو کیمپس قائم کیے جائیں گے، جبکہ دریاؤں، جھیلوں اور ڈیمز سمیت حساس علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات ہوں گی۔

آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں، تاکہ بروقت امداد یقینی بنائی جا سکے۔

26/08/2025

ریسکیو 1122شمالی وزیرستان
ہیلپ لائن نمبر 1122 پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کال موصول نہیں ہو رہی ہے۔
کنٹرول روم پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں اور ہیلپ لائن جلد بحال ہو جائے گا۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
03329335350
03369062870
03379708533
03310400049

27/06/2025

#مون سون بارشوں کا آغاز
وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے.. یہ سلسلہ یکم جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری...
#وزیرستان کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پورے #خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ہر وزیرستانی باشندے کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنے گھر ، پڑوسی اور رشتہ داروں کو دریائے ٹوچی ،رزمک سائیڈ پر گاؤں،شواہ تحصیل سائیڈ پر گاؤں ،میرعلی سائیڈ پر گاؤں کے لوگ احتیاط کریں کہ ہر کوئی اس طوفانی بارشوں کے ضد میں نہ آجائیں ۔یعنی ہمزونی گاؤں ،درپہ خیل گاؤں ،میرانشاہ گاؤں ،تپی ٹوٹ خیل گاؤں ،غلام خان تحصیل کے گاؤں ،تپی گاؤں ،پریاٹ گاؤں ،رزمک گاؤں ،دوسلی گاؤں ،عیدک گاؤں ،خدی گاؤں ،خکیم خیل گاؤں ،ہرمز گاؤں ،خسوخیل گاؤں ،خیدرخیل گاؤں اور شواہ تخصیل کے لوگ/ عوام اپنے مسجدوں میں اعلان کریں کہ ایسے ٹائم میں محفوظ مقامات پر جائیں ۔
Deputy Commissioner North Waziristan Razmak Waziristan Pakistan Red Crescent Javed Khan Tochi Dawar Azizen Rescue 1122 Bannu Zubir Khan M Farooq Journalist Nwtd Malik Rahmat Ghulam Wazir Nek Amal Khan Wazir Bannu News Lala Davar

24/05/2025

ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان
مورخہ: 24 مئی 2025

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اس ایپلیکیشن کو فوری طور پر اپنے موبائل فون میں انسٹال کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال، آندھی طوفان، شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)، زلزلے، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران بروقت اطلاع اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

یہ ایپلیکیشن مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور اس کے ذریعے آپ کو تازہ ترین الرٹس، ہدایات اور رہنمائی بھی مہیا کی جائے گی۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.mobileapp.ndmaalert&hl=en_IN

اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایپلیکیشن ضرور ڈاؤن لوڈ کریں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ریسکیو 1122 شمالی وزیرستان

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Miranshah District North Waziristan
Peshawar
0928