03/04/2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیف سٹی منصوبے کے تحت کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
شہر میں امن و امان کو بہتر بنانے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اہم شاہراہوں اور مقامات پر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان جدید کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی، جس سے سیکیورٹی اداروں کو بروقت معلومات حاصل ہوں گی۔
یہ ایک مثبت قدم ہے جو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
