03/10/2026
اعلان برائے مفاہمتی یادداشت
آج مورخہ 2 اکتوبر 2026 کو MHM میموریل ہسپتال سرکلر روڈ، لاہوری گیٹ کے مالکان
ڈاکٹر سجاد صاحب ,
ڈاکٹر وقاص صاحب کے ساتھ الفضہ ویلفیئر فاؤنڈیشن سیکرٹری جنرل حضرت بھائی الحسینی کی ایک اہم ملاقات ہوئی۔۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر شائستہ بتول ، فزیوتھراپیسٹ ڈاکٹر مرتضی، لیڈی ڈاکٹر نرمین ،
سائیکا ٹرکس ڈاکٹر نعیم بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بہت جلد دونوں اداروں کے درمیان باضابطہ معاہدہ (Agreement) پر دستخط کیے جائیں گے۔
اس معاہدے کے تحت:
1. الفضہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھیجے گئے تمام مریضوں کے ساتھ فیس کے حوالے سے خصوصی اور مناسب رعایت کی جائے گی۔
2. جتنے بھی سپیشل کیسز اور لیبارٹری ٹیسٹ ہوں گے، ان میں آدھی فیس (50% رعایت) لی جائے گی۔
شعبہ اطلاعات
الفضہ ویلفئیر فاونڈیشن