13/01/2026
گلشید خان ڈی ایس پی تنگی تعینات
پولیس کے ہر خبر سے باخبر
13/01/2026
گلشید خان ڈی ایس پی تنگی تعینات
25/12/2025
01/12/2025
محترم آئی جی خیبرپختونخوا ذولفقار حمید صاحب اور ایس ایس پی کمپلینٹ میڈم روزیہ الطاف سی پی او دوران کھلی کچہری
27/11/2025
اپنی موٹرسائیکل کی حفاظت کیسے کی جائے؟
18/11/2025
ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی نگرانی میں غفلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کو بلاوجہ اکیلا باہر بھیجنا، بازاروں یا گلیوں میں بغیر نگرانی چھوڑ دینا خطرناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور ہر وقت ان کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔
لوئر دیر پولیس بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، لیکن والدین کی توجہ اور تعاون سب سے اہم ہے۔
چارسدہ: پڑانگ پولیس کی کامیاب کارروائی، کے پی کے پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا ٹک ٹاکر عرفان گرفتار
ایس ایچ او تھانہ پڑانگ فضل داؤد خان کی سربراہی میں پڑانگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کے پی کے پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ٹک ٹاکر عرفان ولد حامد علی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ اسے آئندہ اس نوعیت کی ویڈیوز نہ بنانے اور پولیس فورس کے بارے میں غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے مکمل گریز کی سخت ہدایت کرتے ہوئے تحریری یقین دہانی بھی لی گئی۔
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، بے بنیاد یا توہین آمیز مواد کی اشاعت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
05/11/2025
محمد اظہر خان ڈی پی او مانسہرہ تعینات
31/10/2025
پشاور :- کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* نے آج تھانہ خزانہ ، تھانہ داؤدزئی اور سہولت مرکز کا تفصیلی دورہ کرکے مجموعی سکیورٹی انتظامات، سہولیات اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سی سی پی او نے تھانوں کی عمارتوں، ریکارڈ روم، حوالات، اہلکاروں کی رہائش ، صفائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سمیت اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
سی سی پی او نے داؤدزئی سہولت مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سروسز اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ سمیت متعلقہ پولیس افسران نے سی سی پی او کو تھانوں کی سکیورٹی و انتظامی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے سہولت مرکز اور تھانوں میں آنے والے سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور محرر سٹاف کو تاکید کی کہ عوامی شکایات کا فوری اور منصفانہ ازالہ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر درخواست گزار کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ پولیس کے پیشہ ورانہ معیار کا حصہ ہے۔
پشاور میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
*سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد*
27/10/2025
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں قائم پولیس چوکی سیفن کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ایس پی صدر ڈویژن رضاء محمد خان، ڈی ایس پی بڈھ بیر ظفر خان، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران و اہلکار شریک تھے۔
ایس پی صدر نے سی سی پی او کو چوکی میں تعینات نفری، دستیاب سہولیات اور سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ چوکی کے قیام سے اہلکاروں کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ عوام کے احساسِ تحفظ اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے چوکی کی عمارت، سکیورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی رہائش کا معائنہ کرتے ہوئے مؤثر سکیورٹی اور عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔
22/10/2025
میڈم روزیہ الطاف ایس ایس پی کمپلینٹ سی پی او پشاور تعینات
Mubarak ❤️