تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں
KP Police Sports Board
Khyber Pakhtunkhwa Police Sports Board has been established with the aim to provide healthy and peacefull environment to the public through sports
W/IGP President Police Sports Board, Addl; W/IGP Vice President Police Sports Board, DIG HQrs DDO Police Sports Board, AIG Establishment Director Sports.
20/05/2026
20/05/2026
خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم اور اسلامیہ کالج پشاور کرکٹ ٹیم کے مابین شہدائے پولیس کی یاد میں دوستانہ میچ کا انعقاد
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ جناب ذوالفقار حمید صاحب اور ڈی آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخواہ پولیس شیر اکبر خان کے خصوصی ہدایات پر آج شہدائے پولیس کی یاد میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم اور اسلامیہ کالج پشاور کرکٹ ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ ٹی-20 میچ کا انعقاد کیا گیا۔
میچ میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم نے 18.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر پولیس ٹیم کو جیت کے لیے ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گوہر علی اور وقار خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پولیس ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
اختتامی تقریب میں اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی اور اے آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا پولیس ظہور احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج کی ٹیم کے کپتان کو رنر اپ جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم کو ونر ٹرافی پیش کی گئی۔ پولیس ٹیم کے کھلاڑی طارق خان شاندار کارکردگی کے باعث ٹاپ اسکورر اور مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ اسلامیہ کالج کی جانب سے سعید نمایاں اسکورر رہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی نے کہا کہ اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ پولیس اور طلباء کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے۔
یاد رہے کہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی، انچارج سپورٹس خیبرپختونخوا پولیس نعیم گل، اسسٹنٹ انچارج سپورٹس آصف خان، اسسٹنٹ کرکٹ کوچ محمد تنویر اور کرکٹ کوچ حشمت علی کا کردار قابلِ تحسین رہا۔
19/05/2026
🎾 _پاکستان کے لیے بڑا اعزاز!_ 🇵🇰
اسلام آباد میں جاری ITF مینز فیوچرز M-15 ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے۔
ڈبلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ اور عابد علی خان چیمپئن بن گئے، جبکہ عقیل خان اور خیبرپختونخوا پولیس کے برکت اللہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
23 ممالک کے 70 کھلاڑیوں کے درمیان پاکستانی جوڑیوں کا فائنل کھیلنا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔
پہلے راؤنڈ کے میچ میں برکت اللہ اور عقیل خان کی جوڑی نے آسٹریلیا اور پولینڈ کی جوڑی کو شکست دی، جبکہ کوارٹر فائنل میں برطانیہ اور کینیڈا کی جوڑی کو ہرایا۔
برکت اللہ اور عقیل خان نے سیمی فائنل میں کویت اور ملائیشیا کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو بھی شکست دی۔
04/05/2026
پاکستان کے لیے بڑا اعزاز!
اسلام آباد میں جاری ITF مینز فیوچرز M-15 ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے۔
ڈبلز فائنل میں مزمل مرتضیٰ اور عابد علی خان چیمپئن بن گئے، جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کے برکت اللہ اور عقیل خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
23 ممالک کے 70 کھلاڑیوں کے درمیان پاکستانی جوڑیوں کا فائنل کھیلنا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔
برکت اللہ اور عقیل خان نے سیمی فائنل میں کویت اور ملائیشیا کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی تھی۔
02/05/2026
خیبرپختونخوا پولیس کے انٹرنیشنل لان ٹینس کھلاڑی برکت اللہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
فلیر ٹریول آئی ٹی ایف فیوچر ایم ون لیگ اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں خیبرپختونخوا پولیس کے مایہ ناز کھلاڑی برکت اللہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ برصغیر کے نامور ٹینس کھلاڑی افتخار احمد کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
اس بین الاقوامی ٹینس ایونٹ میں 70 سے زائد عالمی کھلاڑی شریک ہیں، جن میں سویڈن کے ٹاپ سیڈ لیو بورگ سمیت روس، امریکہ، آسٹریلیا، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، ایتھوپیا اور دیگر تقریباً 20 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل کے مطابق عالمی سطح کے ایسے ایونٹس کا انعقاد پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے سپوت برکت اللہ نے اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے ایڈم فراک کے خلاف 5-7 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے برکت اللہ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان اور خیبرپختونخوا پولیس کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
27/04/2026
خیبرپختونخوا پولیس ہاکی ٹیم کی شاندار شروعات
خیبرپختونخوا پولیس ہاکی ٹیم نے تیسرا آل پاکستان اوپن 188 نلے والا ہاکی میلہ، چک جھمرہ فیصل آباد 2026 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سفر کا آغاز فتح سے کیا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں خیبرپختونخوا پولیس ٹیم نے قمر 11 ہاکی کلب کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے محمد علی نے پہلا، تواب خان نے دوسرا جبکہ عارف خان نے تیسرا گول اسکور کیا۔ مخالف ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، تاہم پولیس کے مضبوط دفاع کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔
یہ کامیابی ٹیم کے لیے ایک حوصلہ افزا آغاز ثابت ہوئی ہے، خصوصاً اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیمیں شریک ہیں۔
ٹیم اس وقت بہترین ردھم میں نظر آ رہی ہے اور ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انچارج سپورٹس نعیم گل اور ہیڈ کوچ ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور آئندہ میچز میں مزید بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔
23/04/2026
سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران آئی جی پی خیبر پختونخوا، ذوالفقار حمید نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو نمایاں کارکردگی پر انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
تقریب میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں، اعلیٰ معیار کی تفتیش، کھیلوں کے میدان اور دفتری امور میں شاندار خدمات کو سراہا گیا۔ آئی جی پی نے افسران اور اہلکاروں کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اسی جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ/ڈائریکٹر اسپورٹس خیبر پختونخوا پولیس، سونیا شمروز خان کو اسٹیبلشمنٹ کے امور میں بہترین کارکردگی اور بطور ڈائریکٹر اسپورٹس کھیلوں کے شعبے میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی خط سے نوازا گیا۔ ان کی نمایاں خدمات میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنا، اہم ایونٹس کا انعقاد اور قومی و بین الاقوامی سطح پر شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔
انہوں نے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ریجنل شہداءِ پولیس اسپورٹس مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا، جبکہ باڈی بلڈنگ، ووشو، بیڈمنٹن اور نیٹ بال سمیت مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔
پاکستان پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل گیمز سمیت فٹبال، ہاکی اور بیڈمنٹن کے اہم مقابلوں میں شرکت کی گئی اور آل پاکستان ٹورنامنٹس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی گئیں۔ ٹریننگ کیمپس کے انعقاد اور ملک بھر میں کھلاڑیوں کی شرکت کو سپورٹ کر کے مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا، جبکہ ٹینس جیسے کھیلوں میں انفرادی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی۔
مزید برآں، وزارتوں اور اسپورٹس بورڈز کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنایا گیا، خیبر پختونخوا میں پاکستان پولیس ٹیموں کی میزبانی کی گئی اور مالی سال 2024-26 کے لیے اسپورٹس کی خریداری اور منصوبہ بندی کو مؤثر انداز میں منظم کیا گیا۔
23/04/2026
35ویں نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا پولیس کے کھلاڑیوں کا شاندار اعزاز
خیبرپختونخوا پولیس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی قومی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی سپورٹس ٹیموں نے اپنی لگن، محنت اور جذبے سے قومی میدان میں محکمے کا نام روشن کیا ہے۔
کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز میں کے پی پولیس کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیڈمنٹن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ مارشل آرٹس (کک باکسنگ) کے مقابلوں میں شہاب الدین نے گولڈ اور راحت اللہ نے برونز میڈل جیت کر پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ان تاریخی کامیابیوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز نعیم گل اور آصف خان کو بھی ان کی انتھک محنت کے اعتراف میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد دی گئیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس سونیا شمروز خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں یہ فتوحات نہ صرف خیبرپختونخوا پولیس کے مثبت اور متحرک تشخص کی عکاس ہیں بلکہ ہمارے جوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی پروان چڑھاتی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے کھلاڑی آئندہ بھی اسی ولولے اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور صوبے و ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000
