25 رمضان المبارک کی بابرکت شام کو پشاور کی خوبصورت ثقافتی روایت کے مطابق محمد طاہر ولد حاجی امداد کے لیے سسرال کی جانب سے افطاری بھیجی گئی۔ اس خوشگوار موقع پر دوست احباب اور عزیز و اقارب بھی جمع ہوئے اور سب نے محبت، خلوص اور خوشی کے ماحول میں اس محفلِ افطار کو خوب انجوائے کیا۔ دسترخوان مختلف لذیذ اور روایتی کھانوں سے سجا ہوا تھا جس نے محفل کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔ اس موقع پر حاجی محمد یوسف، صدر خدمت کمیٹی کی جانب سے محمد طاہر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ پوری برادری اور قومِ باغبانان کی طرف سے بھی انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ مبارک باد دی گئی۔ یہ خوبصورت محفل پشاور کی روایتی ثقافت، باہمی محبت اور خاندانی رشتوں کی مضبوطی کا دلکش مظہر تھی منجانب حاجی محمد یوسف ایوارڈ یافتہ صدر خدمت کمیٹی باغبانان پشاور
KCNB
TAKE CARE OF BAHGWANAN NATION & PAKISTAN
13/03/2026
مبارکباد ۔۔۔مبارکباد۔۔۔۔۔۔۔مبارکباد
ترقی کی یہ منزل مبارک ھو اپ کو
خدمت کا یہ صلہ مبارک ھو اپ کو
ہماری معزز قوم باغبانان کے لیے یہ ایک نہایت مسرت اور فخر کا لمحہ ہے کہ قوم کے ہونہار اور باصلاحیت سپوت محمد شعیب ولد حبیب اللہ (پوتا مرحوم حاجی نصراللہ عرف نصرو کاکا) کو پاکستان ٹیلی وژن پشاور سینٹر میں اپنی شاندار کارکردگی، دیانت داری، لگن اور مثالی خدمات کے اعتراف میں پروموشن سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز دراصل ان کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کا روشن ثبوت ہے۔ اس خوشی کے موقع پر پاکستان ٹیلی وژن پشاور سینٹر کے فائنانس منیجر جناب عمران صاحب کی جانب سے انہیں پروموشن لیٹر پیش کیا جانا ان کی خدمات پر اعتماد اور قدردانی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
اس قابلِ فخر موقع پر خدمت کمیٹی باغبانان کے صدر محمد یوسف، پوری ٹیم خدمت کمیٹی باغبانان اور پوری قوم باغبانان کی طرف سے محمد شعیب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت انہیں مزید ترقیوں، کامیابیوں اور عزت و وقار سے نوازے، ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا فرمائے اور انہیں اپنے ادارے، اپنی قوم اور اپنے علاقے کا نام مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بلاشبہ قوم کے ایسے قابل اور محنتی نوجوان ہماری اجتماعی ترقی اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مسلسل کامرانیوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین۔
حاجی محمد یوسف ایوارڈ یافتہ
صدر، خدمت کمیٹی باغبانان پشاور
پشاور:
وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اپنے دیرینہ دوست، ساؤتھ افریقہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت ناصر خان کاکشال کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں باغبان قوم کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ سماجی اور قومی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا
دعا خیر حاجی فضل محمد کے بیٹے ور حاجی جان محمد کی نواسی کی شادی کے سلسلے میں دعا خیر کا پروگرام
ھم خدمت کمیٹی باغبانان کی جانب سے محترم حاجی جمیل صاحب اور حاجی ظاھر شاہ صاحب کو دلی اور پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ننھے فرشتے، پیارے پوتے جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔
یہ خوش خبری نہ صرف آپ کے گھرانے بلکہ ہم سب کے لیے مسرت و شادمانی کا باعث ہے۔ ننھے پوتے کی آمد سے آپ کے آنگن میں خوشیوں کی بہار آ گئی ہے، اور یقیناً یہ ننھا وجود آپ کے خاندان کے لیے باعثِ رحمت، باعثِ فخر اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت اس بچے کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، نیک سیرت اور والدین و بزرگوں کے لیے سعادت کا سبب بنائے، اور اسے دین و دنیا دونوں میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے گھر میں ہمیشہ خوشیوں، برکتوں اور محبتوں کو قائم و دائم رکھے۔ آمین
ایک بار پھر خدمت کمیٹی باغبانان کی جانب سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ھو
منجانب حاجی محمد یوسف ایوارڈ یافتہ صدر خدمت کمیٹی باغبانان پشاور
حال ہی میں حاجی اقبال کے صاحبزادے کا ولیمہ جو صابرینہ ھال پشاور میں ھوا اسی موقع پر خدمت کمیٹی پشاور نے نہایت منظم، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے کر اس تقریب کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس خوشگوار موقع پر ہم خدمت کمیٹی پشاور میں کی جانب سے حاجی اقبال کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بالخصوص خدمت کمیٹی کی فعال اور محنتی ٹیم، خصوصاً حاجی یوسف کی شب و روز کی انتھک کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، جنہوں نے خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اس پروگرام کو ایک یادگار مثال بنا دیا۔ خدمت کمیٹی گزشتہ پندرہ برسوں سے خدمت، محبت اور باہمی یکجہتی کے جذبے کے تحت مسلسل عوامی فلاح و بہبود میں مصروفِ عمل ہے۔ خواہ سیلاب زدگان کی امداد ہو، خوشی و غمی کے مواقع پر تعاون، قبروں کی کھدائی، ضرورت مندوں کی سہولت کاری، بلڈ ڈونیشن یا اجتماعی لنگر کا اہتمام یا رمضان کا دسترخوان ھو خدمت کمیٹی ہر میدان میں خلوص، نظم و ضبط اور بہترین انداز میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے، جو بلاشبہ معاشرتی خدمت کی روشن اور قابلِ تقلید مثال ھے
میں دل کی گہرائیوں سے سر جیلانی صاحب اور غلام نبی صاحب کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کاوشوں، محنت اور مسلسل جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور میری حوصلہ افزائی فرمائی۔ خدمت کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے قوم کی پندرہ سالہ کامیاب خدمت میرے لیے باعثِ فخر ہے، اور اس سفر میں میرے ساتھیوں کا تعاون ہمیشہ میرے لیے طاقت بنا۔ خصوصاً سر جیلانی صاحب کی طرف سے دیا گیا یہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز ہی نہیں بلکہ میری محنت اور خلوص کی پہچان ہے۔ یہ اعزاز مجھے مزید جذبے، ایمانداری اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے۔ میں ایک بار پھر سر جیلانی صاحب، غلام نبی صاحب اور اپنے تمام ساتھیوں کا دل سے مشکور ہوں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000
