11/04/2026
صرف قانونی ذرائع سے رقم بھیجیں۔
حوالہ ہنڈی غیر قانونی ہے۔
Bridging the gap between Government and Public through Media. Your source for transparent, reliable, and timely government information.
Welcome to the Official page of Directorate General Information & Public Relations, Government of Khyber Pakhtunkhwa. Stay informed, engage with us, and explore the latest updates, news, and resources from our department.
11/04/2026
صرف قانونی ذرائع سے رقم بھیجیں۔
حوالہ ہنڈی غیر قانونی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا لنڈی کوتل کے مقام حمزہ بابا پر قائم افغان مہاجرین کے ٹرانزٹ کیمپ دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے لیے قائم حمزہ بابا کیمپ کا دورہ۔
وزیر اعلیٰ نے کیمپ میں موجود افغان مہاجرین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کیمپ میں موجود بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مہاجرین کی زندگی آسان بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے افغان مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ان کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی ان کی عزت و وقار کا خیال رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی عدنان قادری، اعلیٰ انتظامی افسران اور کمشنر
پشاور بھی موجود تھے۔
11/04/2026
جعلی دستاویزات سے پاک ، پرامن خوشحال معاشره
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات