06/02/2022
خیبر سٹوڈنٹس یونین تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ قومی خدمات میں بھی پیش پیش۔
شلوبر کرش پلانٹ کی بندش کے خلاف کامیاب دھرنا میں سیاسی و قومی مشران کے ساتھ شدید سردی کی موسم میں اول سے اخر تک دن رات دھرنا دینے پر خیبر سٹوڈنٹس یونین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کو خیبر سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری طارق رضا نے وصول کیا۔ایوارڈ لینے پر خیبر سٹوڈنٹس یونین کے تمام کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
12/12/2021
پی ٹی ائی کے چیئرمین امیدوار شلوبر قوم میں اپنے تقاریر کو کیوں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے ۔ باہر نظریہ جبکہ قوم کے اندر قومی جیسے ڈھکوسلے نعرے لگارہا ہے ۔ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ۔
07/12/2021
ھم خیبر سٹوڈنٹس یونین کراچی میں بے گناہ قتل ہونے والے اس معصوم طالبعلم کے گھر والوں کے ساتھ اس دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت وقت سے اس طرح کی بیہمانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔
خیبر سٹوڈنٹس یونین میڈیا سیل
04/12/2021
ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں سرکاری سکولوں پوزیشن ہولڈر ٹاپ 11 طلباء میں خیبر سٹوڈنٹس یونین کی طرف سے کیش انعامات اور ایوارڈ سمیت مزکورہ سکولوں کی پرنسل صاحبان میں اپریسیئشن سرٹیفیکٹس تقسیم کیئے گئے،
تحصیل باڑہ محدود وسائل میں طلباء نے بہترین پوزیشن حاصل کرکے اپنا صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام بھی داد اور خراج تحسین کے لائق ہیں۔ جنہوں نے طلباء کو اس کے قابل بنایا کہ سکول یا ضلع میں بہترین پوزیشن حاصل کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار خیبر سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام سالانہ سکالرشپ اور ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین امیدوار مراد ساقی آفریدی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نجیب اللہ آفریدی کےایس یو صدر رفیع اللہ آفریدی، پرنسپل عابد اللہ، پرنسپل شائق اور صابر خان سمیت مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر نہ ترقی ممکن اور نہ تبدیلی۔ ہم تعلیم کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔ لہذا والدین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تمام تر توجہ تعلیم پر ہی دینی چاہیے۔ تاکہ ترقی یافتہ اقوام کے صفوں میں شامل ہو سکیں۔
تقریب کے آخر میں پوزیشن طلباء میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
بہترین انتظامات اور پروقار تقریب منقعد کرنے پر خیبر سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
مرکزی سکرٹری جنرل خیبر سٹوڈنٹس یونین
28/11/2021
آج خیبر سٹوڈنٹس یونین کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر رفیع اللہ منعقد ہوا ۔
جس میں مرکزی کابینہ کے علاوہ سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے سکالرشپ کی پروگرام کو ختمی شکل دیدی گئی اور انشاءاللہ عنقریب باڑہ پریس کلب میں کیا جائے گا۔
جس میں تمام سرکاری اسکولوں کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو انعامات اور سکالرشپ دیئے جائیں گے۔
23/11/2021
یونیسف اور پختون خواہ حکومت کا قبائلی اضلاع میں نان فارمل ایجوکیشن کا اقدام خوش آئند ہے۔خیبر سٹوڈنٹس یونین
خیبر سٹوڈنٹس یونین کے صدر رفیع اللہ آفریدی نے یونیسیف اورخیبر پختون خواہ حکومت کا قبائلی اضلاع میں نان فارمل ایجوکیشن کی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے قبائلی اضلاع میں دہشتگردی اور اس کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی بچے تعلیم کے اہم زیور سے محروم ہو گئے تھے جس کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی خاص پلان تیار نہیں کیا۔ لیکن عالمی ادارہ برائے چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسف) نے ان بچوں کے ہاتھ میں دوبارہ قلم اور کتاب دیکر نان فارمل ایجوکیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔
14/11/2021
بلدیات کے حوالے سے خیبرسٹوڈنٹس یونین کا مختصر مشاورتی اجلاس مرکزی صدر رفیع ﷲ کے زیرِ صدرات دی پیک کیفے باڑہ میں ہوا ۔ رفیع ﷲ، طارق رضا اور دیگر کا مختصر خطاب
اجلاس میں خیبرسٹوڈنٹس یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق رضا سمیت سینئر اور جونیئرز کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
خیبریونین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل زاہد ﷲ کا سٹوڈنٹس کو تربیتی خطاب !
بلدیاتی الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے ۔
اجلاس کا متن !!!!
خیبرسٹوڈنٹس یونین
08/11/2021
ھم خیبر سٹوڈنٹس یونین کی طرف سے ممکنہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ کیلئے خیبر یونین کا متفقہ امیدوار و قبائلی تاریخ دان جناب مراد ساقی صاحب کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔
خیبر سٹوڈنٹس یونین میڈیا سیل
11/10/2021
اج خیبر سٹوڈنٹس یونین کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ باڑہ میں زیر صدارت مرکزی صدر رفیع اللہ منعقد ہوا جس میں خیبر سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق رضا اور کابینہ ممبران کے علاوہ کثیر تعداد میں سینئر و جونیئر کارکنان شریک ہوئے،
اجلاس میں ضلع خیبر تحصیل باڑہ/تیراہ میٹرک سے فارغ طلباء کے مسائل زیر بحث لائے گئے،جس پر تمام کابینہ ممبران اور کارکنان نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی بحث کی گئی،جس میں حالیہ امتحان میں پاس ہونے والے تیراہ میدان کے 176 وہ طلباء جو اس دور جدید میں پورے تیراہ ڈویژن میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے رہ چکے ہے ان طلباء کی ڈیٹا جلد از جلد جمع کرنا اور ان طلباء کو مختلف پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں میں داخلہ اور دیگر سہولیات دینے کیلئے کمیٹی تشکیل کی گئی۔ جو بہت جلد تیراہ میدان کا دورہ کریں گے،
اجلاس میں میل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ علاقے میں فیمل ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے کیلئے گورنمنٹ سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کیا جائے گا۔
اجلاس کے اخر میں سرکاری سکولوں کے میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام کرنے کے بارے میں مشترکہ طور پر منظوری دے دی گئی جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے.
خیبر سٹوڈنٹس یونین میڈیا سیل
11/09/2021
!
خیبر سٹوڈنٹس یونین کے سینئر رہنماء یاسین آفریدی کا چچا وفات ہوچکا ہے،جن کا نماز جنازہ آج 4.30 بجے ان کے آبائی گھر کوہاٹ روڈ زنگلی میں ادا کی جائیگی،
خیبر سٹوڈنٹس یونین میڈیا سیل
02/09/2021
!
خیبر سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق رضا آفریدی کا بیٹا وفات ہوچکا ہے،جن کا نماز جنازہ آج رات 7.30 بجے ان کے آبائی گھر کلنگہ آکاخیل میں ادا کی جائیگی،
خیبر سٹوڈنٹس یونین میڈیا سیل