صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور محترم افتخار احمد، ڈائریکٹر بنو قابل پشاور فضل واحد , اور ثناء اللہ نے جے آئی یوتھ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
Alkhidmat Foundation Peshawar
Non-Profit, charitable humanitarian organization The largest Religious - Political party of Pakistan. JI has an honest, visionary and brave leadership.
JI is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in all areas.
16/05/2026
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور محترم افتخار احمد، ڈائریکٹر بنو قابل پشاور فضل واحد , اور ثناء اللہ نے جے آئی یوتھ کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
آخر میں انہوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پشاور میں چرمِ قربانی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور افتخار احمد نے کی، جبکہ الخدمت پشاور کے بورڈ ممبران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر چرمِ قربانی مہم کو مؤثر اور منظم انداز میں چلانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مختلف یونٹس اور ذمہ داران کو ان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ چرمِ قربانی جمع کرکے فلاحی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اس موقع پر غریب اور ضرورت مند افراد میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ عید کی خوشیوں میں مستحق خاندانوں کو شامل کیا جا سکے

Registration Camp at Govt. College Peshawar
The registration camp of Bano Qabil at Government College Peshawar received an encouraging response from students eager to learn modern IT skills.
Iftikhar Ahmad, President of Alkhidmat Foundation Peshawar, along with Engr. Fazliwahid, visited the registration camp, appreciated the efforts of the team, and encouraged students to take advantage of quality IT education opportunities through Bano Qabil Peshawar.
09/05/2026
📌 پشاور — عالمی یومِ تھیلیسیمیا
تھیلیسیمیا سے بچاؤ — شعور، احتیاط اور اجتماعی کوشش وقت کی اہم ضرورت ہے۔
الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی، صوبائی نائب صدر ارباب عبدالحسیب، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور افتخار احمد اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے الخدمت بلڈ اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کا دورہ بھی کیا اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے حوالے سے کیک کاٹا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک مورثی اور لاعلاج مرض ہے، جس سے بچاؤ صرف بروقت آگاہی، احتیاط اور ٹیسٹنگ کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔
واک اور سیمینار میں بچوں، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
📢 آئیں! تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان کے لیے آگاہی پھیلائیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے آپ کی قربانی پاکستان کے مستحق خاندانوں تک اور فلسطین کے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچتی ہے، جہاں سال بھر لوگ اس نعمت کے منتظر رہتے ہیں۔
آج ہی اپنی قربانی عطیہ کریں اور کسی کے گھر عید کی خوشیاں لے آئیں۔
MEEZAN BANK
Account no : 07010110051012
Account Title : Alkhidmat Foundation Pakistan (Peshawar)
06/05/2026
الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کی جانب سے مستحق افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مائیکروفنانس قرضہ جات کی فراہمی کا اقدام ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔
اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور افتخار احمد، سینیئر نائب صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد ندیم، نائب صدر سرحد چیمبر آف کامرس صابر احمد بنگہش، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان مائیکروفنانس کے سی او او عثمان ملک اور الخدمت کے پی مائیکروفنانس ڈائریکٹر کفایت اللّٰہ ، صدر پاکستان بزنس فورم پشاور خالد گل مہمند، خالد منصور، سیف اللّٰہ نے شرکت کی۔
یہ کاوش معاشی خودمختاری اور مستحکم مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کے لیے "بنو قابل" پروگرام کے تحت ایک باوقار اور بامقصد اورینٹیشن کلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پشاور افتخار احمد اور انچارج بنو قابل پشاور انجینئر فضل واحد نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں محنت، تعلیم اور خود اعتمادی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
یہ کاوش صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ ایک روشن، باوقار اور خودمختار مستقبل کی بنیاد ہے۔
05/05/2026

Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000