Awami National Party
Peace, Democracy & Development
Welcome to the official page of the Awami National Party (ANP), continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by the great freedom fighter, Khan Abdul Ghaffar Khan, also known as Bacha Khan.
01/06/2026
تورہ ڈال، کوزکانا (شانگلہ): عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے زیرِ اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد، جس میں مختلف خاندانوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے اراکین کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری اعظم خان، نائب صدر محمد روشن سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجود تھے۔
| |
31/05/2026
چئیرمین الیکشن کمیشن اے این پی خیبرپختونخوا و صدر اے این پی چارسدہ شکیل بشیر خان عمرزئی نے سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے عقائد کے حوالے سے منظم اور مذموم پروپیگنڈہ مہم چلانے، پارٹی ورکرز کے درمیان انتشار، بداعتمادی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ذلان مومند نامی شخص کے عقائد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آنے کے بعد مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو اپنی نئی تشکیل کردہ ڈیجیٹل ٹیم سے الگ کردیا تھا۔ پارٹی قیادت نے اس معاملے پر تحقیق اور وضاحت کے بعد واضح مؤقف اختیار کیا، تاہم اس کے باوجود سید معصوم شاہ باچہ مسلسل مختلف پارٹی گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کارکنان کو قیادت کے خلاف اکسانے، گمراہ کن بیانیہ پھیلانے اور داخلی انتشار پیدا کرنے میں مصروف رہے۔
شکیل بشیر خان عمرزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل حصہ ہے، اس حساس معاملے پر سیاست چمکانے، سستی شہرت حاصل کرنے اور پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مرکزی صدر ایمل ولی خان کو تحقیق کے بعد آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ شخص ذلان مومند قادیانی عقائد رکھتا ہے، اُسے فوری طور پر ڈیجیٹل ٹیم سے نکال دیا گیا، لہٰذا اس معاملے کو بنیاد بنا کر پارٹی قیادت کے خلاف زہر اُگلنا بدنیتی اور ذاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک منظم سیاسی جماعت ہے، یہاں ڈسپلن، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو عناصر پارٹی کے اندر فتنہ، انتشار اور قیادت کے خلاف بے بنیاد مہم چلائیں گے، اُن کے خلاف آئین و تنظیم کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

27/05/2026
عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہو!
یہ عظیم دن ہمیں قربانی، صبر، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد اور اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہی عید کا اصل پیغام ہے، اپنی خوشیوں میں اُن غریب اور ناداروں کو ضرور شامل کریں جو یہ خوشیوں منانے سے محروم ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے اور پختونخوا کے عوام کو بدامنی اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا
| |
26/05/2026
بیجنگ: پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات اور دوستی کی 75ویں سالگرہ!! چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور سی پیک سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس۔ عوامی نیشنل پارٹی کی نمائندگی مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردارحسین بابک اور ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا ارسلان خان ناظم نے کی۔
26/05/2026
Honored to represent the Awami National Party alongside Central Secretary Foreign Affairs Sardar Hussain Babak at the China-Pakistan Political Parties Forum and the Meeting of CPEC Political Parties Joint Consultation Mechanism, held on the occasion of the 75th anniversary of Pakistan-China diplomatic relations and friendship.
A valuable opportunity to strengthen mutual understanding, regional cooperation, and the long-standing bond between Pakistan and China.
/
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات اور دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اے این پی کے مرکزی سیکریٹری خارجہ سردارحسین بابک بھی اے این پی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ فورم باہمی تعاون، علاقائی روابط اور پاکستان و چین کی دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو ملنے والی حالیہ تھریٹ الرٹس بارے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کی خصوصی گفتگو:
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو ملنے والی حالیہ تھریٹ الرٹس صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پوری عوامی نیشنل پارٹی، اس کے نظریے،تمام ذمہ داران ، کارکنان اور روشن فکر سیاست کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ اے این پی ہمیشہ شدت پسندی، تنگ نظری اور بندوق کی سیاست کے خلاف کھڑی رہی ہے۔ ہماری سیاست قلم، کتاب، جمہوریت، وفاقیت اور آئین کی بالادستی کی سیاست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی روشن فکر آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
اگر صوبائی صدر کو تھریٹ الرٹ جاری ہوتا ہے تو اس کا مطلب پوری تنظیم اور ہر کارکن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اے این پی نے ماضی میں بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی، ہمارے رہنما اور کارکن شہید ہوئے لیکن ہم نے اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے ہٹنا قبول نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، جبکہ شدت پسند عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ صوبے میں پچھلے 13 سال سے برسراقتدار حکمران شدت پسند فکر کے حامی ہیں اور نظریاتی طور پر دہشتگردوں اور جھتوں کے ہمدرد اور حمایتی ہیں۔ ان کی گٹھ جوڑ نے پختونخوا کو پھر سے تباہی اور بربادی کے کنارے پر کھڑا کردیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ذمہ داران و کارکنان سمیت صوبے کی عوام کو تحفظ دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شدت پسند فکر پورے معاشرے کیلئے ناسور بن چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس تباہ کن سوچ سے بچایا جاسکے۔
|
25/05/2026
سوات: عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان کی اے این پی سوات کے سینئر نائب صدر ممتاز علی خان کی رہائشگاہ آمد، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے انکی گندم کی تیار فصل کو آگ لگانے اور ان کے قریبی ساتھی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر بھرپور اظہار یکجہتی کی۔
|
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar
25000