بانی چیئرمین عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن/ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا بیان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ بانی چیئرمین عمران خان اور اُن کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اڈیالہ جائیں گے،
وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے غیر قانونی طور پر عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں،
سیاسی انتقام کے باعث عمران خان کی صحت کے معاملے میں سنگین غفلت برتی گئی، بروقت علاج نہ ملنے سے اُن کی آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی،
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے،اُنہیں ذاتی معالجین و اہل خانہ تک رسائی دی جائے
بانی چیئرمین عمران خان کو تنہا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے، عوام آج بھی اُن کے ساتھ کھڑی ہے
حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر سیاسی انتقام کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے،
عمران خان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے
فارم 47 کے سہارے اقتدار پر قابض نااہل ٹولے نے اپنے اقتدار کے لیے عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات قائم کیے،
فارم 47 کے حکمران جان لیں کہ اُن کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں،
خوف عمران خان کے باعث گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،
Allama Iqbal Dawar Pti
• Former President Insaf Students Federation KPK
• Form-45 Elected MPA PK-103 North Waziristan
• Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
Rising politician in Pakistan Tehrik e Insaf
01/06/2026
اڈیالہ کی جانب قدم بڑھاؤ!
2 جون 2026، بروز منگل
تمام ساتھیوں، کارکنوں اور انصاف پسند شہریوں سے اپیل ہے کہ دوپہر 2:00 بجے اڈیالہ جیل کے باہر پرامن طور پر جمع ہوں۔
ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت اپنی آواز بلند کریں گے اور ثابت قدمی کے ساتھ وہاں موجود رہیں گے۔ اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن جدوجہد ہی ہماری طاقت ہے۔
وقت: دوپہر 2:00 بجے مقام: اڈیالہ جیل
#
ایک نعرہ ہوجائے تیرا یار میرا یار
قیدی نمبر 804❤
گلگت بلتستان کے نوجوانان 🔥
ریاستی جبر کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے! بہادر شاہد خٹک اور کپتان کے وفادار کارکن عوامی حق کی جنگ میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ جلسہ ہر صورت ہوگا، روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ! ✊🔥
آج جگلوٹ گلگت کے مقام پر گلگت کی عوام سے ملاقات ہوگی.
گلگت میں آج دفعہ 804 نفاذ ہوگا
ہمیں عوامی این او سی کی ضرورت ہیں کسی سرکاری این او سی کی نہیں ۔ شاہد خٹک
01/06/2026
گلگت بلتستان، صرف عمران خان کا✌
01/06/2026
"ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ تھے، ہیں اور ان شاء اللّہ رہیں گے."
سیاست میں اختلافِ رائے ہر کسی کا حق ہے، لیکن کسی بھی جماعت کی اصل طاقت نظم و ضبط، قیادت پر اعتماد اور اجتماعی فیصلوں کے احترام میں ہوتی ہے. آج اگر کچھ لوگ پارٹی کے اندر یا باہر سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کر رہے ہیں، تو یہ ان کی رائے ہو سکتی ہے، مگر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے.
ہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ اس وقت تک کھڑے ہیں جب تک بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ان پر اعتماد قائم ہے. ہمارے لیے ذاتی پسند و ناپسند سے بڑھ کر پارٹی کا فیصلہ اور قیادت کا اعتماد اہم ہے.
مشکل حالات میں وفاداری کا امتحان ہوتا ہے. جو لوگ ہر ہوا کے رخ کے ساتھ اپنا مؤقف بدل لیتے ہیں، تاریخ انہیں یاد نہیں رکھتی. اصل کارکن وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں اپنی قیادت اور اپنے فیصلوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے.
سہیل آفریدی کی کارکردگی پر تنقید ہو سکتی ہے، مشورے دیے جا سکتے ہیں، لیکن سازشوں، افواہوں اور گروپ بندی کی سیاست سے نہ پارٹی مضبوط ہوگی اور نہ صوبہ.
ہمارا یقین ہے کہ پارٹی کی مضبوطی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں کے احترام میں ہے.
ہماری وفاداری کسی گروپ یا لابی کے ساتھ نہیں، بلکہ عمران خان کے وژن اور ان کے فیصلوں کے ساتھ ہے. جب تک عمران خان کا اعتماد سہیل آفریدی پر ہے، ہمارا اعتماد بھی ان کے ساتھ ہے.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب!
اسپیکر صوبائی اسمبلی، کابینہ اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک
🔹 پروپیگنڈے کے باوجود ایم پی ایز کی اجلاس میں شرکت اتحاد کا واضح ثبوت ہے، اجلاس میں شرکت پر اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتا ہوں،
🔹 نہ ہمیں کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ ہی عمران خان کے نظریے سے پیچھے ہٹا سکتا ہے,
🔹 مخالفین نے بھرپور کوشش کی ہمارے مابین توڑ پیدا کریں مگر کثیر تعداد میں آپکی شرکت ان کے منہ پر تھپڑ ہے،
🔹 آج کے اجلاس کا ایجنڈا عمران خان کی صحت اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینا ہے,
🔹 جعلی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہوئی,
🔹 عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، انکی صحت سے متعلق ہمیں اور پوری قوم کو تشویش ہے،
🔹 ہم نے جعلی حکومت اور انکے لانے والوں سے مطالبہ کرنا ہے کہ عمران خان کا فیملی کی موجودگی میں انکی مرضی کے ڈاکٹرز اور اسپتال میں علاج کرایا جائے,
🔹 اگلے سال کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں عمران خان کے وژن کی عکاسی ہوگی,
🔹 عمران خان کے وژن کے مطابق ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اگلے سال کے بجٹ میں عوامی فلاح کے وہ منصوبے شامل ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے،
🔹 ہمارے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، صوبے پر گیس اور گندم بند کی گئی,
🔹 رواں سال ضم اضلاع کے 12 ارب روپے وفاقی حکومت نے کاٹ لیے ہیں، صوبے کے 4500 ارب روپے سے زائد وفاق کے ذمے بقایا ہیں،
🔹 صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کر جدوجہد کر رہے ہیں، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے وسائل و حقوق ہیں ،ہم نے ان کے حصول کے لیے مشترکہ آواز اُٹھانی ہے.
01/06/2026
شوکت یوسف زئی صاحب کو پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے تجربے اور سیاسی بصیرت کے ساتھ اس ذمہ داری کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
HAYATABADPESHAWAR
