12/05/2026
The Revolutionary Communist Party Khyber Pakhtunkhwa strongly condemns the police violence and tear gas shelling against the peace march from Bara, Khyber District to Peshawar. The right to peaceful protest is a fundamental democratic right, yet the provincial authorities are attempting to suppress legitimate demands for peace through force and repression.
Khyber Pakhtunkhwa continues to suffer from terrorism, bomb blasts, and worsening insecurity, with civilian lives being lost in Bannu, Lakki Marwat, Waziristan, Khyber, and Tirah. Despite this, the state has failed to ensure basic protection for the population. In this context, the use of force against those demanding peace only exposes the failure of governance and accountability.
It is deeply concerning that the provincial leadership is engaged in political meetings elsewhere while the province remains engulfed in insecurity and instability. Instead of addressing the real crisis, repression is being used against those raising their voices for safety and peace.
The Revolutionary Communist Party expresses full solidarity with the participants of the Khyber peace movement and the people of Khyber, and condemns all forms of state violence and repression.
05/05/2026
پشاور: انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کارخانوں مارکیٹ میں احتجاجی جلسہ اور ریلی کا انعقاد
پشاور: انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کارخانوں مارکیٹ میں احتجاجی جلسہ اور ریلی کا انعقاد - RCP | انقلابی کمیونسٹ پارٹی
یکم مئی 2026ء کو انقلابی کمیونسٹ پارٹی، خیبر پختونخوا کی جانب سے یومِ مزدور کے حوالے سے پشاور کے کارخانوں مارکیٹ کے انڈسٹریل ایریا اور لیبر کالونی میں ایک احتجاجی ریلی...
01/05/2026
𝗦𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀𝗳𝘂𝗹 𝗪𝗼𝗿𝗸𝗲𝗿𝘀’ 𝗖𝗮𝗺𝗽𝗮𝗶𝗴𝗻 𝗯𝘆 𝘁𝗵𝗲 𝗜𝗻𝗾𝗮𝗹𝗮𝗯𝗶 𝗖𝗼𝗺𝗺𝘂𝗻𝗶𝘀𝘁 𝗣𝗮𝗿𝘁𝘆 𝗶𝗻 𝗞𝗮𝗿𝗸𝗵𝗮𝗻𝗼 𝗠𝗮𝗿𝗸𝗲𝘁, 𝗣𝗲𝘀𝗵𝗮𝘄𝗮𝗿
آج انقلابی کیمونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے یومِ مزدور کے سلسلے میں کارخانوں مارکیٹ پشاور کے مختلف علاقوں میں ایک بھرپور سیاسی مہم اور ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کے دوران کامریڈ تسبیح اور کامریڈ تیمور نے مزدوروں سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام، مہنگائی، بے روزگاری اور محنت کش طبقے کے استحصال پر بات رکھی ۔
ساتھیوں نے ریلوے کالونی، انڈسٹریل سیکٹر اور کارخانوں چوک میں مزدوروں کے درمیان لیف لیٹس تقسیم کیے اور کمیونزم و طبقاتی جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کی۔ مزدوروں نے اس مہم میں گہری دلچسپی لی اور بار بار اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے ساتھی مسلسل ان علاقوں میں آئیں، مزدوروں کے ساتھ بیٹھکیں اور سیاسی مباحثوں کا انعقاد کریں۔
مہم کے دوران تقریباً 15 سے 20 مزدور ساتھیوں کے رابطے بھی قائم ہوئے، جو مستقبل میں تنظیمی کام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کارخانوں مارکیٹ کے محنت کشوں نے مہنگائی، کم اجرتوں اور بدترین کام کے حالات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم جدوجہد ہی نجات کا راستہ ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ محنت کش طبقے کے درمیان اپنی سیاسی اور تنظیمی جدوجہد کو مزید وسعت دے گی اور سوشلسٹ انقلاب کے لیے ہر محاذ پر لڑے گی۔
01/05/2026
سوات پریس کلب میں یومِ مزدور کے حوالے سے تقریب
آج سوات پریس کلب میں آل پاکستان مائنز لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مزدور تنظیموں، سیاسی کارکنوں اور بالخصوص انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ پاکستان بھر میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن، خصوصاً ضلع شانگلہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزدور انتہائی خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں جہاں آئے روز حادثات پیش آتے ہیں۔ ان حادثات کے نتیجے میں ہزاروں مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ بے شمار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
مقررین نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ان ہلاکتوں کے نتیجے میں ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں اور ان کے لیے کوئی مؤثر حکومتی یا سماجی سہارا موجود نہیں۔ اسی طرح بڑی تعداد میں مزدور مستقل معذوری کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے ان کے خاندان شدید معاشی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اس صورتحال کو مزدور دشمن پالیسیوں اور حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے نمائندگان نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ مزدور طبقے کے مسائل کا مستقل اور بنیادی حل صرف سوشلسٹ نظام میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مزدور اپنے طبقاتی مفادات کو سمجھیں اور سوشلسٹ نظریات کو اپنائیں تاکہ استحصالی نظام کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزدوروں کی تنظیم سازی اور مشترکہ جدوجہد کو ناگزیر قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے، اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کے مطالبات پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزدور طبقے کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
30/04/2026
Today, the Revolutionary Communist Party Khyber pukhtunkhwa carried out a campaign in the industrial area of Karkhano Market, Peshawar, in connection with Labour Day. Party activists put up posters at various locations and engaged in discussions with workers about their pressing issues, including inflation, low wages, unemployment, and terrorism. Workers were also informed about the significance of Labour Day and invited to participate in the upcoming rally happening tomorrow at Karkhano market PESHAWAR, AT 5 PM , to raise their collective voice for their rights.