05/05/2026
😢😢😥
چارسدہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے لیے یہ ایک نہایت افسوسناک اور سیاہ دن ہے۔ استاذ العلماء، شیخ الحدیث جناب شیخ ادریس صاحب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یا اللہ! ہمارے علماء کرام کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا اور انہیں دنیا اور اخرت میں زلیل کرنے والا عذاب دے۔
واضح رہے کہ شیخ الحدیث جناب شیخ ادریس صاحب، جناب ماجد خان صاحب (سینئر کلرک، ویجیلنس ڈائریکٹریٹ، پی ڈی اے) کے ماموں اور سسر تھے۔
اللہ تعالیٰ شیخ صاحب کے درجات بلند فرمائے اور ہم سب کو اس صدمے کی گھڑی میں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊
03/05/2026
😥
یونین عہدیدار جناب ملک مزاج خلیل صاحب انچارج فیز 3 نرسری (مغل زئی کنڈی) کی والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔ جس کی نماز جنازہ اج بروز اتوار بوقت دوپہر 2:00 بجے بمقام قبرستان مسجد ، تہکال بالا میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢
30/04/2026
🟦🟩 اہم خوشخبری برائے ملازمین 🟩🟦
الحمدللہ، جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب نے عرصہ دراز سے زیر التواء 39 ملازمین کے میڈیکل بلز کی منظوری دے دی تھی جس کا اج باضابطہ ارڈر جاری کر دیا گیا جس کی رقم ضروری کاروائی کے بعد متعلقہ ملازمین کو مل جائے گی۔
انشاءاللہ ببر شیر یونین ملازمین کی خاموش خدمت جاری رکھے گا۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊
29/04/2026
🟦🟩 اہم خوشخبری برائے ملازمین 🟩🟦
الحمدللہ، جناب ڈائریکٹر جنرل صاحب نے 39 ملازمین کے میڈیکل بلز کی منظوری دے
دی ہے جو عرصہ دراز سے زیر التواء تھی، جن کی مجموعی رقم پچاس ہزار روپے سے زائد بنتی تھی۔
اس تمام کیس کی منظوری میں یونین کے فنانس سیکرٹری جناب عرفان اللہ مروت صاحب نے بھرپور کردار ادا کیا انشاءاللہ ببر شیر یونین ملازمین کی خاموش خدمت جاری رکھے گا۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊
28/04/2026
😥
جناب محبوب علی صاحب ڈرائیور (ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن ) پی۔ڈی۔اے بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ جسکی نماز جنازہ اج بروز منگل بوقت دوپہر 00 ۔11 بجے بمقام صمد قلعہ چارسدہ نوشہرہ روڈ میں ادا کیا جائے گا۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢
17/04/2026
😥
حاجی الطاف مرحوم ( سابقہ پی۔ڈی۔اے فورمین مشینری ڈائریکٹوریٹ) کے زوجہ محترمہ , الیاس ,عباس, اور وقاص کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں جسکی نماز جنازہ اج بروز جمعہ دوپہر 11 بجے پشتخرہ بالا گل باچا قبرستان میں ادہ کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢
08/04/2026
#الحمدالاللہ🔥🍁🎊🎉
الحمدللہ، ملازمین کے میڈیکل بلز کا دیرینہ اور اہم مسئلہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔ 50,000 روپے سے کم مالیت کے تمام میڈیکل بلز کے باقاعدہ آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ بقیہ بلز منظوری کے مراحل میں ہیں جن پر تیزی سے کارروائی جاری ہے اور جلد ہی ان کی تکمیل بھی متوقع ہے۔
اس پورے عمل میں ببر شیر یونین کے فنانس سیکرٹری جناب عرفان اللہ مروت نے نہایت محنت، لگن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ ان کی کاوشوں سے ملازمین کے مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اور وہ بدستور اس سلسلے میں سرگرمِ عمل ہیں۔
ببر شیر یونین ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات پوری دیانتداری اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊
06/04/2026
😥
جناب ابوذر خان صاحب سینئر فارسٹر ہارٹیکلچر کی والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پاگئی ہیں جس کی نماز جنازہ آج مورخہ 6 اپریل 2026 شام 6 بجے بمقام شیرین خان کلے زرباب گھڑی چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢
02/04/2026
🔥🎊🎉🌾🌹
آج صدر محمد مسعود صدیقی صاحب اور یونین کے معزز کابینہ عہدیداران نے محترمہ وگمہ گل صاحبہ کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالنے پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر میڈم کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا گیا اور یونین عہدیداران نے پھول پھینک کر نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
صدر محمد مسعود صدیقی صاحب نے اظہار خیال جرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ میڈم کی قیادت میں ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ادارہ مزید ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے پی ڈی اے کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔
محترمہ وگمہ میڈم نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ پوری دیانتداری اور لگن کے ساتھ پی ڈی اے کی خدمت انجام دیں گی اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارے کی بہتری اور فلاح کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اخر میں میڈم نے صدر محمد مسعود صدیقی صاحب اور کابینہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊
26/03/2026
آج فیز 6 لیڈیز پارک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جناب جوہر صاحب (فارسٹ گارڈ، پی ڈی اے) کے ساتھ ایک ریڑھی بان نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ہاتھا پائی کرتے ہوئے شدید لڑائی جھگڑا بھی کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر جناب محمد مسعود صدیقی صاحب اور کابینہ کے معزز عہدیداران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بروقت پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ہاتھا پائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ببر شیر یونین کے عہدیداران نے پی ڈی اے کے ملازم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یونین اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ہر قسم کے مشکل حالات میں اپنے ملازمین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی اور کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی، بدسلوکی یا تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔