Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department

Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department

Share

Khyber Pakhtukhwa Prisons Department is an attached Department of Home & Trible Affairs Department.

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department's post 04/06/2026

آج مورخہ 04 جون 2026 کو انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ، ڈی آئی جی مردان ریجن جناب صاحبزادہ قیصر خان، ایس ڈی او (سی اینڈ ڈبلیو) اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل صوابی جناب احسان الدین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور باقی ماندہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی کی جلد جزوی فعالیت (Partial Operationalisation) کے لیے مختص ایکسپریس فیڈر/علیحدہ بجلی لائن کی تنصیب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی جیل کے بنیادی شعبہ جات کو فعال بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کو بیرونی سیوریج لائن اور واچ ٹاورز کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ جیل کی فعالیت میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

انسپکٹر جنرل نے زور دیا کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department's post 03/06/2026

آج مورخہ 03 جون 2026 کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللہ جان نے انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، جناب ریحان گل خٹک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن جناب عمیر خان، ڈی آئی جی پشاور ریجن جناب بیت اللہ خان، ڈی آئی جی مردان ریجن جناب صاحبزادہ قیصر خان اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان جناب سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے محکمہ جیل خانہ جات کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں، فلاحی سرگرمیوں، نمایاں کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے مختلف محکموں کے ساتھ زیرِ التوا معاملات، انتظامی چیلنجز اور محکمہ کو درپیش مسائل سے بھی معاونِ خصوصی کو آگاہ کیا۔

بعد ازاں، معاونِ خصوصی نے سرور روم سمیت انسپکٹوریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور بالخصوص پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نظام کی فعالیت، افادیت اور اصلاحی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔

معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللہ جان نے محکمہ جیل خانہ جات کی مجموعی کارکردگی، اصلاحاتی اقدامات اور انتظامی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا محکمہ جیل خانہ جات کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اصلاحی نظام کی مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

30/05/2026

آج مورخہ 30 مئی 2026 کو انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل بونیر کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے جیل کے تمام بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مرد، خواتین اور نوعمر قیدیوں سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی فلاح و بہبود کا جائزہ لیا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی جانب سے اٹھائے گئے بعض مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، جبکہ انہوں نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے جیل کے کک ہاؤس، منشیات بحالی مرکز اور فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے فارمیسی عملے کو ہدایت کی کہ بیمار قیدیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بعد ازاں، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر، جناب نوید الرحمٰن سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل بونیر کے انتظامی امور اور قیدیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں افسران نے قیدیوں کی عدالتوں میں پیشی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے پر اصولی اتفاق کیا، جس سے عدالتی کارروائیوں میں مزید سہولت اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔

یہ دورہ محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی قیدیوں کی فلاح و بہبود، بہتر انتظامی نظام اور اصلاحی خدمات کی جدید خطوط پر استواری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

29/05/2026

ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیڈکوارٹر محترمہ نیلم سلطانہ خٹک کا دورہ

ایبٹ آباد:
عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیڈکوارٹر) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ جیل آمد پر چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل جناب سید جنید بخاری اور اُن کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بعد ازاں انہوں نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں جووینائل سیکٹر، خواتین سیکٹر، کک ہاؤس، ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر، جیل ہسپتال، لائبریری، جیل فیکٹری اور کنٹرول روم شامل تھے۔

دورے کے دوران محترمہ نیلم سلطانہ خٹک نے قیدیوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے۔ انہوں نے تمام مسائل کے جلد حل کے لیے جیل انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹر) نے جیل کے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور قیدیوں کی اصلاح و تربیت کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے جیل کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سید جنید بخاری اور اُن کی ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات، بہترین انتظامات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات (ہیڈکوارٹرز) و پراجیکٹ ڈائریکٹر پریزنز انڈسٹریز خیبر پختونخوا محترمہ نیلم سلطانہ خٹک نے سنٹرل جیل ہری پور کا اپنا پہلا باضابطہ دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل انتظامیہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا، جن میں سپرنٹنڈنٹ جناب نجم عباسی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جناب مقدس جدون اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جناب وقاص علی خان شامل تھے۔

دورے کے دوران محترمہ ڈی آئی جی صاحبہ نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں جیل فیکٹری، خواتین قیدیوں کا سیکشن، کُک ہاؤس، قالین بافی یونٹ، چارسدہ چپل مینوفیکچرنگ سیکشن اور فش فارمنگ یونٹ شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ / انچارج فیکٹری جناب عثمان جاوید نے ووڈ ورکنگ انڈسٹری کی جاری سرگرمیوں، پیداوار اور مستقبل میں توسیع کے امکانات پر جامع بریفنگ دی۔

محترمہ ڈی آئی جی صاحبہ نے جیل میں صفائی، نظم و ضبط، سیکیورٹی انتظامات اور قیدیوں کی فلاح و بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص پریزن انڈسٹریز کے مؤثر نظام اور قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جاری فنی تربیتی پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قیدیوں کی مثبت اصلاح اور معاشرے میں باوقار واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے سنٹرل جیل ہری پور کی پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں اصلاحی، فلاحی اور تربیتی اقدامات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department's post 27/05/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات ، جناب افتخار اللّٰہ جان نے سنٹرل جیل مردان کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سیکٹرز کا معائنہ کیا۔ جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان، جناب سمیع اللہ خان اور جیل سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران قیدیوں میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی گئی، جس سے جیل میں خوشی، اپنائیت اور امید کی فضا قائم ہوگئی۔ مزید برآں، معاونِ خصوصی نے قیدیوں کے مسائل سنے اور اُن کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر انہوں نے جیل میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور علیحدہ بجلی فیڈر کی تنصیب کا اعلان کیا، تاکہ قیدیوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا۔

یہ دورہ صوبائی حکومتِ خیبر پختونخوا کے اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ جیلوں کو صرف قید خانوں کے بجائے اصلاح، بحالی اور انسانی خدمت کے مراکز بنایا جائے، جہاں قیدیوں کو عزت، سہولت اور بہتر مستقبل کی امید فراہم کی جا سکے۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

27/05/2026

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللّٰہ جان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور، محمد وسیم خان، اور ڈی آئی جی پشاور ریجن، بیت اللّٰہ خان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران معاونِ خصوصی کو جیل کے مجموعی انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات، صفائی کی صورتحال، طبی سہولیات، خوراک کے معیار، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی فلاحی سہولیات اور جیل کے اندر انسانی و اصلاحی ماحول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر معزز مہمان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، جناب ریحان گل خٹک کے ہمراہ قیدیوں میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے مٹھائی اور عیدی بھی تقسیم کی۔

دورے کے دوران معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللّٰہ جان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، جناب ریحان گل خٹک کے ہمراہ جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کے اُن کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران اُنہوں نے قیدیوں کی رہائشی سہولیات، طبی سہولیات، خوراک کے معیار اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت قیدیوں کی فلاح و بہبود، اصلاح اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے بہتر سہولیات اور تعمیری اصلاحی اقدامات کے ذریعے اُن کی کامیاب معاشرتی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

27/05/2026

*سب جیل چارسدہ*
*مورخہ: 27-05-2026*

آج عید الاضحی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللہ جان، نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ریجنل پرزن آفس پشاور، جناب بیت اللہ خان کے ہمراہ سب جیل چارسدہ کا دورہ کیا۔

آمد پر *معزز مہمانوں* کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور خیر سگالی اور یکجہتی کے اظہار کے طور پر عیدی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

یہ دورہ صوبائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ جیل میں انسانی سلوک کو یقینی بنایا جائے اور مثبت ماحول کو فروغ دیا جائے۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

26/05/2026

عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے تمام افسران، اہلکاروں اور جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کو دلی عید مبارک۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department's post 25/05/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللّٰہ جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا مختصر دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے اُن کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (جوڈیشل اینڈ سیکیورٹی) جناب آمین شعیب، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللّٰہ، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن جناب عمیر خان، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ایبٹ آباد جناب جنید خان بھی موجود تھے۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، جناب ریحان گل خٹک نے محکمہ جیل خانہ جات سے متعلق مختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے جیلوں میں جاری سرگرمیوں، اصلاحات اور مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللّٰہ جان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ خیبر پختونخوا اپنے دورِ حکومت میں ہر سطح پر محکمہ جیل خانہ جات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے خیبرپختونخوا کے تمام جیلوں کو اصلاح کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Khyber Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00