DC Peshawar Volunteers Task Force

DC Peshawar Volunteers Task Force

Share

Official page of DCPVTF ,Government of Khyber Pakhtunkhwa ,Initiated by Chief Secretary KP. Follow the following Steps to be a part of VTF.

1.

"DC Peshawar Volunteers Task Force" was Launched in November 2015 By Deputy Commissioner Peshawar #RiazKhanMehsud. The first ever task force of The Government of Khyber Pakhtunkhwa. We are Inviting Youth Of Peshawar To Be A Volunteer With Deputy Commissioner Peshawar and work for the betterment of Peshawar along with District Administration

Every Resident of Peshawar can join this Volunteer Task

09/04/2026
Photos from DC Peshawar Volunteers Task Force's post 05/04/2026

Public Notice 📣.
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa


حکومت خیبرپختونخوا نے موجودہ علاقائی صورتحال اور ایندھن کی فراہمی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں بجلی کے مؤثر اور محتاط استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں سے محفوظ رکھنا اور توانائی کی مسلسل دستیابی کو برقرار رکھنا ہے۔
حکومت کے مطابق بجلی کی پیداوار کا انحصار بڑی حد تک ایندھن پر ہے، اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی مہنگی ہو جاتی ہے۔ اسی تناظر میں غیر ضروری بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے عارضی طور پر نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، تاکہ خاص طور پر شام کے اوقات میں توانائی کی بچت ممکن بنائی جا سکے جبکہ ضروری خدمات اور معاشی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں۔
نئے اوقات کار
حکام کی منظوری سے صوبے بھر میں درج ذیل اوقات کار نافذ العمل ہوں گے:
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تمام بازار، شاپنگ پلازے، کمرشل مراکز اور رات کے کھیلوں کی سرگرمیاں رات 9:00 بجے تک بند کی جائیں گی۔
دیگر اضلاع میں تمام بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل سرگرمیاں رات 8:00 بجے تک بند ہوں گی۔
تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 10:00 بجے تک بند ہوں گے، تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس جاری رہ سکتی ہے۔
شادی ہالز، مارکیز، ایونٹ ہالز اور دیگر تقریبات رات 10:00 بجے تک اختتام پذیر ہوں گی۔
کمرشل اداروں کی تعریف
ان ہدایات کے تحت کمرشل اداروں میں نجی دفاتر، کنسلٹنسیز، ایجنسیاں، بینک، تعلیمی اکیڈمیاں، ٹیوشن سینٹرز، دکانیں، شو رومز، جیولری شاپس، بیکریز، جم، فٹنس سینٹرز، گیسٹ ہاؤسز، کیٹرنگ سروسز اور اسی نوعیت کے دیگر کاروبار شامل ہوں گے۔
مستثنیٰ خدمات
مندرجہ ذیل خدمات کو بنیادی نوعیت کے باعث ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے:
زراعت اور تعمیراتی سرگرمیاں
میڈیکل سٹورز/فارمیسیز (24 گھنٹے، مخصوص شرائط کے ساتھ)
ہسپتال، لیبارٹریز اور ایمرجنسی ہیلتھ سروسز
تنور (روٹی/نان کی تیاری کے لیے)
پیٹرول پمپس (صرف ایندھن کی فراہمی کے لیے)
اجتماعی ذمہ داری کی اپیل
حکومت نے عوام، تاجروں اور تمام متعلقہ طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ قومی مفاد میں توانائی کی بچت ممکن ہو سکے اور عوام پر اضافی مالی بوجھ سے بچا جا سکے۔

04/04/2026

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خیبر پختونخوا کی عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے "احساس فیول سپورٹ سکیم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم کے تحت عوام کو فیول پر سبسڈی دی جائے گی۔ سبسڈی سکیم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا۔ سکیم کے تحت موٹر سائیکل/سکوٹر مالکان کو پہلی قسط کے طور پر 2000 روپے دئیے جائیں گے۔ احساس فیول سپورٹ سکیم سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹر کا آپکے نام پر ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اس سکیم کے سلسلے میں موٹر سائیکل/سکوٹر کی ملکیت منتقلی کی تمام فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
احساس فیول سپورٹ سکیم کا مقصد مشکل عالمی حالات میں کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانا ہے۔

30/03/2026

Please join us for prompt resolution of your complaint. First ever e- kachehri by Directorate of Land Record.

23/03/2026

یومِ پاکستان پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا پیغام

اس سال حکومت خیبرپختونخوا نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 مارچ کو یوم پاکستان پر پورے صوبے میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ کیونکہ سرسبز خیبرپختونخوا پاکستان کے محفوظ مستقبل اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔

یہ دن ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے اس ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے کام کریں۔ یہی ہمارے اکابرین کی جدوجہد کا تقاضا اور یومِ پاکستان کا پیغام ہے۔

پاکستان زندہ باد!

‎ ‎ ‎

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Deputy Commissioner Peshawar Complex
Peshawar
25000