📢 ** **
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے دفاتر میں آنے والے تمام افراد / گھرانوں کو مطلع کیا جاتا ہے:
🔎 سروے کے لیے آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر **8171 ویب پورٹل** پر لازمی چیک کریں۔
📅 درخواست گزار حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی سروے کی مقررہ تاریخ معلوم کریں اور
👉 مقررہ تاریخ سے **1–2 دن بعد** دفتر تشریف لائیں،
تاکہ غیر ضروری رش سے بچا جا سکے اور عملے کو آپ کی بہتر رہنمائی کرنے میں آسانی ہو۔
⏳ براہِ کرم اپنی مقررہ تاریخ کا انتظار کریں
🚫 اور غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر لگانے سے گریز کریں۔
✅ اس عمل سے آپ کا وقت بھی بچے گا اور دیگر افراد کو بھی سہولت ملے گی۔
📌 مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
BISP
Benazir Income Support Program
"تمام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سم تقسیم عارضی طور پر بند تھی، مگر اب دفتر بی آئی ایس پی واڑی سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ براہ کرم دفتر کے باہر کسی سے سم وصول نہ کریں، صرف بی آئی ایس پی دفتر سے ہی سم لی جائے۔"
Assistant Commissioner Wari Dir Upper Dir News۔ Dir News
16/04/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*اعلان برائے عوام الناس*
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس واڑی* کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ کل سے یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن سروے کا عمل معطل رہے گا اور دفتر بند رہے گا۔
لہٰذا جمعہ کے دن آنے والے حضرات زحمت نہ کریں۔ تمام سائلین سے گزارش ہے کہ وہ پیر کے دن دفتر تشریف لائیں۔
مزید برآں، آئندہ احکامات تک جمعہ کے دن بھی چھٹی رہے گی۔
شکریہ
14/04/2026
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام*
ڈائنامک سروے کا نیا شیڈول برائے تحصیل واڑی، اپر دیر
یونین کونسلز اور ولیج کونسلز کے لیے درج ذیل نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا جا رہا ہے۔ بقیہ یونین کونسلز کے شیڈول نمبرز مرحلہ وار سوشل میڈیا پر شیئر کیے جائیں گے۔
تمام یونین کونسلز سے گزارش ہے کہ اپنے مقررہ نمبر کا انتظار کریں اور بلاوجہ دفتر آنے سے گریز کریں۔ اپنی ماؤں اور بہنوں کو غیر ضروری تکلیف سے بچائیں۔
روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ہماری بہنیں دفتر آتی ہیں، جبکہ دفتر میں روزانہ صرف (20) سے (25) خاندانوں کا اندراج کیا جاتا ہے۔
لہٰذا، عوام سے اپیل ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ درست معلومات سب تک پہنچ سکے اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔
منجانب:
انتظامیہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
دفتر تحصیل واڑی
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم جنوری 2027 سے 14,500 روپے سے بڑھا کر 19,500 روپے کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مستفید ہونے والے گھرانوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تقریباً 1 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے اپنی مالی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے پسماندہ طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کریں۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق رکھی جائیں گی، جبکہ گزشتہ ماہ تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے اضافی لیوی اکٹھی کی گئی۔ ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں بھی تقریباً 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد نہیں کی جائے گی، جس سے زرعی شعبے کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو تحریری یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری رکھا جائے گا۔
یہ اقدام پسماندہ طبقے کی مالی معاونت بڑھانے اور ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
28/03/2026
خوشخبری
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشری خواتین جن کے انگلیوں کے نشانات مدھم ہو چکے اور بار بار ڈیوائس پر انگوٹھے کے نشانات نہیں لگ رہے ان کے لیےنادرا کی جانب سے چہرے کی تصدیق MBVS کے ذریعے رقم نکلوانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔آج ہی MBVS چہرے کی تصدیق کی بائیو میٹرک کروانے کے لیے پاک آئ ڈینٹیٹی ایپ ڈاون کر کے خود آسانی سے پراسیس مکمل کریں یا پھر نادرا ای سہولت والی شاپ سے 200 دے کر کام کروا لیں یا پھر نادرا کی لمبیں لائینیں اور اس کی سرکاری فیس صرف 20 روپے ہے ۔
*اہم اطلاع برائے مستحقین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام*
آئندہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم براہِ راست اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی۔
لہٰذا جن مستحقین کے پاس ابھی تک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تمام ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک آفس سے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے سم حاصل نہیں کی، وہ کل سے دفتر آ کر اپنی سم حاصل کریں تاکہ بروقت اکاؤنٹ کھولا جا سکے۔
واضح رہے کہ جن افراد نے پہلے ہی آفس سے سم حاصل کر لی ہے، ان کے اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں، لہٰذا انہیں دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
18200
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 16:30 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:29 |
| Friday | 08:30 - 16:30 |
| Saturday | 08:30 - 16:30 |
