08/04/2026
https://www.facebook.com/share/p/14YGW5kn4K6/
تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی ہدایت کے مطابق اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ فوری درست کروائیں اور حکومت کی طرف سے فنانشل سپورٹ سے مستفید ہوں۔
Regional Transport Authority Peshawar
08/04/2026
https://www.facebook.com/share/p/14YGW5kn4K6/
تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی ہدایت کے مطابق اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ فوری درست کروائیں اور حکومت کی طرف سے فنانشل سپورٹ سے مستفید ہوں۔
19/03/2026
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر جناب ذیشان نجیب اور ٹریفک مجسٹریٹ جناب بشارت حسین کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور (حاجی کیمپ اڈہ) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ موقع پر واپس کروایا گیا۔
مزید برآں، اڈہ میں گاڑیوں کی کمی کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے دیگر بس سٹینڈز سے اضافی گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تاکہ مسافروں کو بروقت اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور وہ اپنے آبائی علاقوں کو باآسانی روانہ ہو سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عیدالفطر کے دوران مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
19/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر عوامی سہولت کے لیے آر ٹی اے پشاور کی کارروائیاں جاری، چارسدہ روڈ بس اسٹینڈ کا معائنہ
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ چارسدہ روڈ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران بس اسٹینڈ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جہاں مسافروں کے لیے گاڑیوں کی مناسب تعداد موجود پائی گئی۔ مزید برآں، کرایہ نامے پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا گیا اور کرایہ سرکاری نرخوں کے مطابق وصول کیا جا رہا تھا۔
عملے کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کرایوں میں کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
18/03/2026
عیدالفطر پر مسافروں کیلئے بڑی سہولت: آر ٹی اے پشاور کا عملہ رات بھر فیلڈ میں، کرایہ کنٹرول اور گاڑیوں کی بھرپور دستیابی یقینی
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے پشاور بس ٹرمینل میں متحرک ہے۔
آر ٹی اے پشاور کا عملہ رات کے اوقات میں بھی بس ٹرمینل پر موجود رہ کر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس موقع پر مسافروں کے لیے گاڑیوں کی وافر تعداد دستیاب ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
مزید برآں، حکومتی کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مقررہ کرایہ ہی وصول کیا جا رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آر ٹی اے پشاور عیدالفطر کے موقع پر عوام کو محفوظ، آرام دہ اور باقاعدہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
18/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ار ٹی اے پشاور متحرک
عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کا عملہ پشاور بس ٹرمینل میں موجود ہے۔
آر ٹی اے عملہ بس اڈوں پر حکومتی کرایہ نامے پر عملدرآمد، مسافروں کو درپیش مسائل کے فوری حل، اور گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
18/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آر ٹی اے کی کارروائیاں جاری
عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں عوام کو سفری سہولیات کی بروقت فراہمی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن، جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور متحرک ہے۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ سیکریٹری آر ٹی اے پشاور اور پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ ، جناب فضل الرحمن اور جناب جاوید اختر نے پشاور کے مختلف نجی اور سرکاری بس اسٹینڈز اور آڈوں کا دورہ کیا اور وہاں تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران کرایہ نامہ پر عملدرآمد، مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں، اور گاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومتی کرایہ نامہ کی مکمل پابندی کریں اور مسافروں سے کسی بھی قسم کی زائد رقم وصول نہ کریں۔
مزید برآں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ عید کے دنوں میں گاڑیوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
18/03/2026
عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ سہولیات کا جائزہ، آر ٹی اے پشاور کی مؤثر کارروائیاں
عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہری بڑی تعداد میں اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔ عوام کو سفری سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اور سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ چارسدہ روڈ کا دورہ کیا اور میں روڈ پر بھی چیکنگ کی۔
دورے کے دوران مختلف سٹینڈز پر گاڑیوں کی دستیابی، کرایہ جات اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
16/03/2026
عوامی شکایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر جناب بشارت حسین کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ کوہاٹ روڈ پشاور کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران موصولہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اسٹینڈ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ گاڑی کا روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
مزید برآں حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بھی چیکنگ کی گئی۔ مقررہ کرایہ سے زائد وصولی پر مسافروں سے لیا گیا اضافی کرایہ واپس کرایا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور عید الفطر تک یہ کارروائیاں مزید سختی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
16/03/2026
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی احکامات کی روشنی میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) پشاور جناب ابراراحمدوزیر، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور آر ٹی اے کے عملے نے آج رات یونیورسٹی روڈ پشاور پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
یہ آپریشن رات 7:45 بجے سے 11:00 بجے تک جاری رہا جس کے دوران سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 40 سے زائد خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر خالی کرا دیا گیا تاکہ شہریوں خصوصاً پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور فٹ پاتھوں و سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
12/03/2026
کمشنر پشاور ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے پشاور کے مختلف بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ اسٹینڈز کا معائنہ کیا۔
یہ معائنہ حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ مسافروں سے مقررہ سرکاری کرایوں سے زائد وصولی نہ کی جائے۔ معائنے کے دوران مختلف بس اڈوں اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے وصول کیے جانے والے کرایوں کا جائزہ لیا گیا۔
اضافی کرایہ وصول کرنے والے اڈوں اور ٹرانسپورٹرز کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی گئی ہے جو کمشنر پشاور ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کو ارسال کی جائے گی تاکہ اس سلسلے میں مزید ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور مسافروں کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
18/02/2026
کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آر ٹی اے پشاور کے عملے نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ناصر باغ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران سڑک کے اطراف قائم پلازوں اور دکانوں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور واضح ہدایات دی گئیں کہ فوری طور پر مناسب پارکنگ کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ مالکان کو تین دن کے اندر نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح ناصر باغ روڈ پر واقع اسکولوں اور جامعات کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ و طالبات اور ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط کے لیے سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں، پارکنگ سے متعلق واضح سائن بورڈز آویزاں کریں اور تین دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔
موصول ہونے والے جوابات چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کو ارسال کیے جائیں گے، جو قانون اور قواعد کے مطابق حتمی فیصلہ کریں گے۔ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
02/02/2026
اسکول گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل میں چیکنگ، 50 گاڑیوں کو جرمانے اور 100 کو وارننگ جاری
کمشنر پشاور ڈویژن پشاور جناب ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور جناب ابرار احمد وزیر کی نگرانی میں آج آر ٹی اے پشاور کے عملے نے اسکول گاڑیوں کے خلاف جاری آگاہی و نگرانی مہم کے تسلسل میں مختلف مقامات پر چیکنگ کی۔
اس دوران اسکول گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات، مقررہ گنجائش اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کے نتیجے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 50 اسکول گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ تقریباً 100 گاڑیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ حفاظتی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
بچوں کو غیر محفوظ انداز میں سوار کرنا، اوورلوڈنگ اور حفاظتی جنگلا کی عدم موجودگی ناقابلِ قبول ہے اور ایسے اقدامات بچوں کی جان کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ والدین، ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کو ایک بار پھر آگاہ کیا گیا کہ بچوں کی حفاظت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری آر ٹی اے پشاور جناب ابرار احمد وزیر نے کہا کہ یہ مہم بچوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہے، اور آئندہ مرحلوں میں خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایات کے مطابق اسکول گاڑیوں کی چیکنگ اور آگاہی مہم آئندہ بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت بچا جا سکے۔
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |