14/10/2025
مریدکے میں پُر تشدد احتجاج، مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق متعدد مقامات سے اندھا دھند فائرنگ بھی ریکارڈ کی گئی، ہجوم نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، کیلوں والے ڈنڈے اور پیٹرول بموں سمیت پُرتشدد ہتھکنڈے استعمال کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے متعدد گاڑیاں اغواء کرکے احتجاج میں استعمال کیں، کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی، جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا۔
پولیس کے مطابق ہتھیار چھیننا، پیٹرول بم مارنا اور گاڑیاں جلانا کسی بھی طرح پُرامن احتجاج نہیں کہلاتا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جان اور املاک کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔
22/09/2024
ماشاءاللہ سلام اللہ علیک یا دارالسعودی
یہ ہیں وہ جہاز جو جدہ سے براستہ ریاض لائے گئے اب ان جہازوں میں بہترین ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔
16/09/2024
تلاش گمشدگی‼️
اللہ کی رضا کے لیے بچی کے والدین سخت پریشان ھے خدیجہ نامی یہ بچی اچینی پشاور میں واقع نجی سکول کی طالبہ 9 ستمبر کو وین میں بیٹھ کر پشاور حیات آباد سپر مارکیٹ سٹاپ پر اتری ہے جوکہ ابھی تک گھر واپس نہیں آئی - گھر والے بہت پریشان ہے ۔ ڈھونڈنے میں مدد کرے رپورٹ تھانہ سربند میں درج ہوچکی ہے-
03119990389
03185340303
14/09/2024
صادق خان ادوزئ نے عاشق رسول غازی سید خان کیلئے نقد 5000000روپے کا اعلان کیا ❤️💯
جنون💯💙💞
‘
‘
❤❤
🔹🔹

•

02/09/2024
آجکل کے اکثر نوجوان ہوٹل پر کڑاہی کھا رہے ہوتے ہیں جبکہ گھر میں والدین اور چھوٹے بہن بھائی دال اور سبزی کھا رہے ہوتے ہیں نوجوانوں سے گذارش ہے جتنے پیسے ہوٹل پر خرچ کرتے ہیں انہیں پیسوں کا گھر گوشت لے جایا کریں اور سب مل کر کھایا کریں.
کامران خٹک
18/08/2024
اعلان گمشدگی
یہ بچہ کل سے اکوڑہ ختک سے لاپتہ ہے اگر کسی کو کچھ اس کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03076759041 نصیب اللّٰہ
18/08/2024
علاقہ نظام پور میں ماری پٹرولیم غنڈوں کی طرح،قبضہ مافیا کی طرح کام کر رہی ہے جس گاوں میں جی چاہتا ہے مُنہ اُٹھا کر کام شروع کر دیتی ہے ،
گاؤں کے لوگوں سے اجازت تو کیا انکو اطلاع تک نہیں دی جاتی،
اگر زمین کا مالک آکر پوچھے،سوال کرے تو فوج/رینجر کا آدمی آگے آکر دھمکی آمیز انداز میں جانے کا کہہ دیتا ہے،
افسوس یہ ہے کہ ماری پٹرولیم کے اس طرز عمل سے افواج پاکستان بدنام ہو رہی ہیں،علاقہ کے لوگوں کے دل میں فوج کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے،
علاقہ کے مشران،اے سی جہانگیرہ،ڈی سی نوشہرہ،ایم این اے،ایم پی اے کو چاہیے کہ اس ماری پٹرولیم کے اس غنڈہ گردی کے طریقہ کار اور انکے ساتھ موجود افواج کے لوگوں کے طرز عمل کو متعلقہ ادارے اور اشخاص کے سامنے رکھا جائے اور اسکا حل نکالا جائے نہیں تو خدانخواستہ یہ سب ایک نئے فساد و انتشار کا سبب بن سکتا ہے اور شاید پھر اسکی روک تھام اتنی آسان نہ ہو۔
🙏🏼🙏🏼
07/07/2024
اعلان گمشدگی میں مدد کیجیے۔عبدخان۔والدشںرعلی۔خان۔گاوں۔انزری۔علاقہ نظام پور سے لا پتہ ہے۔رابطہ۔03465925574
03/06/2024
خالد خان جھانگیرہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے
دریائے سندھ کنارے جتنے بھی گاؤں ہے خیراباد۔دروازگی۔جبی۔توہا۔غریب پورہ۔گندھاب ۔ماما خیل
۔شوانگی۔کاہی۔شگئ۔نمل۔سڑہ تویہ۔گاوں سین۔شادی پور۔خواجہ پیل۔چورلکی۔خوشحال گھڑ۔
جمعہ خان بانڈہ.کالاباغ۔سمیت جتنے بھی گاوں ہے لاش ملنے کی صورت میں تعاون کی اپیل کی جاتی ہے
پوسٹ ثواب کی نیت سے اگے شئیر کریں contact number 03186066967
30/04/2024
تھانہ نظامپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔کم عمر بچے کیساتھ بدفعلی کے بعد میں ویڈیو بنانے اور
دھمکانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔مقدمہ درج ۔مزید تفتیش جاری۔*
*تفصیلات کے مطابق:گزشتہ روز مسماہ ﴿ع)زوجہ امروز خان ساکن جبی نے چوکی صابر آباد پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی
کہ میرابیٹامہراب خان بعمر 10 سال کو رشتہ داروں کے گھر ضروری کام کیلئے بجوایاتھاجو روتے ہوئے گھر واپس آکر مجھے بتایا
کہ مسمی حضرت عمر نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کرکٹ گراؤنڈ لے گیا اور وہاں پر مجھ سے بدفعلی کی اور ویڈیو بنا کر مجھ سے کہا کہ اگر کسی کو بتایا
تو ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرونگا۔ اس پرتھانہ نظام پور میں مقدمہ درج کرکے بچے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال بھیج دیاگیا ۔
سید ارشاد علی SDPO اکوڑہ سرکل نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رمین خان SHO نظامپور ،عرفان خان انچارج چوکی صابر آباد کو مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند دنوں کی محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کر لی گئ۔ملزم حضرت علی ولد اسرار سکنہ جبئ نظام پور کو گرفتار کیا گیا ۔ملزم نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔*