06/04/2026
خیبرپختونخوا خاتون محتسب نے گزشتہ 9 ماہ میں تیز، شفاف اور عوامی انصاف کی فراہمی کے ذریعے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریکارڈ سطح پر کیسز کی شنوائی، وراثتی و جائیداد تنازعات کا حل اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اس مؤثر نظام کی عکاسی کرتا ہے جو عوامی اعتماد کو مضبوط بنا رہا ہے۔
🔹 9,970 سماعتیں — ریکارڈ سطح پر کیسز کی شنوائی
🔹 150 خصوصی کمیشنز — وراثتی و جائیداد تنازعات کے حل کیلئے
🔹 23.3 ارب روپے کی جائیداد — شفاف انداز میں واپس دلائی گئی
🔹 فیصلوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 221 ماہانہ تک پہنچ گئی
🔹 اوپن کچہریاں، ہزاروں شہریوں کی براہ راست شرکت
🔹 پشاور میں 98% کیسز حل — 2500 افراد کو فوری ریلیف
🔹 ہزاروں وراثتی و انسانی حقوق کیسز میں فوری سہولت
🔹 خواتین کو جائیداد کا حق دلانے میں عملی اقدامات
🔹 روزانہ 80–90 کیسز کی لسٹنگ
🔹 سماعت کی تاریخ صرف 15–20 دن میں
🔹 70% کیسز افہام و تفہیم سے حل — خاندانوں کو دوبارہ جوڑا
🔹 6,895 کیسز حل (دوسرے اداروں کو بھیج کر)
🔹 پولیس، ہیومن رائٹس، فیملی کورٹس تک مؤثر رابطہ
🔹 مشکل حالات میں بھی خواتین کو جائیداد کا حق دلایا.
14/01/2026
عوام کا احساس — عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کا جدید نظام
عمران خان کے عوام دوست وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں عوام کا احساس ایک جامع اور مربوط نظام ہے، جس کے ذریعے عوام کی شکایات کو براہِ راست سنا اور حل کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام شفافیت، فوری رسپانس اور عوامی سہولت کو یقینی بناتا ہے۔
عوام کا احساس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ حکومتِ خیبر پختونخوا عوام کی آواز کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن ہو۔ پاکستان سٹیزن پورٹل , اختیار عوام کا سمیت جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم کیے جا رہے ہیں۔
📌 شکایات درج کرانے کے ذرائع:
☎️ Toll Free: 1800
📱 WhatsApp: 0341-9991116
☎️ UAN: 111-712-713
☎️ Phone: 091-9222460-4
Twitter /Facebook
اب آپ دیے گئے کسی بھی ذریعے سے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں — کیونکہ عوام کی آواز، حکومت کی ذمہ داری ہے۔
04/11/2025
آفتاب عالم نے بطور صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
آفتاب عالم اس سے قبل بھی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر قانون اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
"انشاءاللہ میں اپنے قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دوں گا"۔ - صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم
29/09/2025
دفتر محتسب خیبر پختونخوا مختصر وقت میں تاریخی کامیابیاں
14/08/2025
🇵🇰 Happy 78th Independence Day, Pakistan! 🇵🇰
"With faith, discipline, and selfless devotion to duty, there is nothing worthwhile that you cannot achieve." – Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
May our beloved homeland always prosper, stay united, and shine brighter with every passing year. ✨🇵🇰💚
22/03/2025
From the dream ignited on 23rd March 1940 to the destiny achieved on 14th August 1947 – a journey of sacrifice, unity, and freedom. Let’s honor the heroes who turned hope into history.